محمد تابش صدیقی دسمبر 25، 2019 سلام اےمطمئنہ روحِ پاکِ قائدِاعظم-بناکر تونے پاکستاں کیا اک مستقر پیدا-ترےاس سبزپرچم کو ثریاتک جوپہنچادے-خداسےہے دعا ایسا کرے بالغ نظرؔ پیدا
سلام اےمطمئنہ روحِ پاکِ قائدِاعظم-بناکر تونے پاکستاں کیا اک مستقر پیدا-ترےاس سبزپرچم کو ثریاتک جوپہنچادے-خداسےہے دعا ایسا کرے بالغ نظرؔ پیدا
محمد تابش صدیقی دسمبر 18، 2019 اک دوسرے سے بچ کے نکلنا محال تھا - اک دوسرے کو روند کے جانا پڑا ہمیں ٭ جلیل عالیؔ
محمد تابش صدیقی دسمبر 17، 2019 نگاہیں منتظر ہیں ایک خورشیدِ تمنا کی - ابھی تک جتنے مہر و ماہ آئے نا تمام آئے ٭ علی سردار جعفری
محمد تابش صدیقی اکتوبر 21، 2019 کبھی یہ شان کہ ٹھکرا دیا سفینوں کو - کبھی یہ حال کہ تنکوں کے بھی سہارے لیے ٭ نعیم صدیقیؒ
محمد تابش صدیقی اکتوبر 12، 2019 اس طرح بھی ملی ہے کبھی منزلِ مراد؟ دیکھی کہیں جو دھوپ تو سایہ نشیں رہے ٭ نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی اکتوبر 11، 2019 شمع کی طرح جئیں بزمِ گہِ عالم میں - خود جلیں، دیدۂ اغیار کو بینا کر دیں ٭ اقبالؒ
محمد تابش صدیقی اکتوبر 8، 2019 سنو اہلِ دل! کہ سر آ پڑا، کڑا وقت، ہر سو نظر رکھو - کہ شکاریانِ مفاد کی کئی ٹولیاں ہیں شکار پر ٭ نعیم صدیقیؒ
سنو اہلِ دل! کہ سر آ پڑا، کڑا وقت، ہر سو نظر رکھو - کہ شکاریانِ مفاد کی کئی ٹولیاں ہیں شکار پر ٭ نعیم صدیقیؒ
محمد تابش صدیقی ستمبر 29، 2019 ایسے ملے سرابِ مسلسل کہ اب ظہیرؔ-تشنہ لبی تو ہے مگر احساس مر گیا٭ظہیر احمد ظہیرؔ
محمد تابش صدیقی ستمبر 25، 2019 سودا ہی وہ نہیں ہے جو سر سے چلا گیا-حسرت ہی وہ نہیں ہے جو دل سے نکل گئی٭حسرت موہانی
محمد تابش صدیقی اگست 23، 2019 درد تھا، ہیجان تھا، پر آنکھ میں آنسو نہ تھے - جیسے دل تک آتے آتے حادثہ کم پڑ گیا. ٭ شاہنواز فاروقی
محمد تابش صدیقی اگست 18، 2019 جہاں بھی دیکھیے انسانیت سسکتی ہے - رُخِ حیات سے حسرت سی اک ٹپکتی ہے ٭ نظرؔ لکھنوی
محمد تابش صدیقی جولائی 19، 2019 دور جائیں جو شجر سے تو جھلس جانے کا ڈر - چھاؤں میں بیٹھیں تو اپنا نہیں بنتا سایا ٭ ظہیر احمد ظہیرؔ