جب شتافتن کا مصدر فارسی میں جلدی کرنے اور دوڑنے کا ہو تو شتابد کے معنی جلدی کرے کے بن جاتے ہیں اور اردو میں بھی شتاب جلد کے معنی پالیتا ہے ۔
فارسی والے شتابزدہ استعمال کرتے ہیں ، فوراََ کے لیے ۔
میر تقی صاحب بھی فرما گئے ہیں ۔
کام تھے عشق میں بہت پر میرؔ
ہم ہی فارغ ہوئے شتابی سے