نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    کچھ اکلے فارسی شعر ۔۔ پنجابی ترجمے نال ۔۔۔۔ میر اشکی قُمی مستانِ کُشتگانِ تو ہر سو فتادہ اند تیغِ تُرا مگر کہ بہ مَی آب دادہ اند ترجمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ 15 جولائی 2015ء جو تُدھ کُٹھے ڈھٹھے ڈٹھے مستے ودھ حسابوں تیغ تری نوں خبرے کتھوں لگی پان شرابوں ۔۔۔۔ صائب تبریزی مرا زِ روزِ قیامت...
  2. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    یہ دراصل جیہ کے ایک دوستانہ تبصرے کے جواب میں عرض کیا تھا۔ مفہوم ہے: بھاری کام (مشکل کام) بھاری لوگوں (ہمت والوں) ہی کے ذمے لگائے جاتے ہیں۔
  3. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    میرے دوست طارق اقبال بٹ صاحب نے حرمِ کعبہ سے مجھے فون کیا کہ "دعا مانگ لو"۔ اگلے چند دن میں ایک دوست اقبال احمد قمر نے حرمِ نبوی سے فون کیا کہ "سلام کہہ لو"۔ یہ ان ساعتوں کی طرف اشارہ ہے۔ بعد ازاں اس برس جنوری کے نصفِ آخر میں جسمانی طور پر بھی حاضری کا شرف حاصل ہوا۔ اللہ کریم قبول فرمائے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    محترمہ جاسمن ۔ توجہ، پسندآوری اور حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
  5. محمد یعقوب آسی

    شعر کی اصلاح فرما دیں

    مجھے کسی اور غزل کے ساتھ اِشکال ہو گیا ہو گا۔ :lightning:
  6. محمد یعقوب آسی

    شعر کی اصلاح فرما دیں

    چند دن پہلے فاضل شاعر نے یہ غزل مجھے سنائی۔ میرا اندازہ ہے کہ موصوف اس غزل کے بقیہ اشعار سے مطمئن ہیں، اور اس شعر میں ان کا مسئلہ "سنتی ہے" کی صوتیت ہے۔ سچی بات ہے کہ مجھے بھی یہاں "ی" کا گرانا پسند نہیں آیا۔ ایک فروگزاشت پتہ نہیں املاء کی ہے یا کتابت کی؛ یہاں "بہرِ ثبوت" ہونا چاہئے (ثبوت کے...
  7. محمد یعقوب آسی

    انور مسعود مزاح نگار

    دھ لفظ کے شروع میں واقع ہو تو وہی ت (جھٹکے کے ساتھ) کی آواز دیتا ہے۔ دھی (بیٹی)، دھوبی، دھڑی (پانچ سیر وزن)، دھڑا، دھڑ، دھار (تلوار چاقو وغیرہ کی یا پانی کی دھار)۔ یہ ماجھے اور وسطی پنجاب کا لہجہ ہے، سیالکوٹ کا لہجہ بھی یہی ہے۔ لفظ کے اندر یا آخر میں واقع ہو تو معمول کے مطابق دھ د (جھٹکے کے...
  8. محمد یعقوب آسی

    انور مسعود مزاح نگار

    جی یہ بالکل وہی ہے۔ مثالیں: دھن اوئے گزاریا! ۔۔ گزارہ یعنی قوتِ برداشت اور رواداری کی تحسین ہے۔ دھن جِگرا ماں دا! (شاید کسی پنجابی فلم کا نام بھی ہے): جِگرا (ہمت، صبر) ماں کے صبر کی تعریف کا اظہار ہے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    انور مسعود مزاح نگار

    یہ نظم پروفیسر انور مسعود کے اولین شعری مجموعے (میلہ اکھیاں دا) میں شامل ہے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    انور مسعود مزاح نگار

    دھَن : نون پر زور دیں تو تعریفی کلمہ ہے۔ مرحبا، آفرین اس نظم میں : مکئی کے دانوں کی اس صفت کو مرحبا کہا گیا ہے کہ جوں جوں تپش سہتے ہیں، مکھانے بنتے جاتے ہیں۔ مکھانہ چینی سے بنی ہوئی ایک مٹھائی ہوتی ہے، جس کی شکل مکئی کے پھُلوں سے بہت مشابہ ہوتی ہے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    تنہائی ۔۔۔۔ نظم از اقبال لاہوری (پیامِ مشرق) ۔۔۔ مع ترجمہ در شعرِ پنجابی از محمد یعقوب آسی کلامِ اقبال بہ بحر رفتم و گفتم بہ موجِ بی تابی ہمیشہ در طلب استی چہ مشکلی داری ہزار لؤلویِ لالاست در گریبانت درونِ سینہ چو من گوہرِ دلی داری؟ تپید و از سرِ ساحل رسید و ہیچ نگفت بہ کوہ رفتم و گفتم کہ این...
  12. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    آہا ۔۔ بہت مناسب صفت ہے: بہت ہی Tricky قسم کا لفظ لطف آ گیا! :)
  13. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    صاد کرتا ہوں۔
  14. محمد یعقوب آسی

    زیست بے رنگ تھی تجدیدِ وفا سے پہلے

    بقول پروفیسر انور مسعود: "شعر وہ ہے جو آپ کو چھیڑ دے اور آپ کا ذہن اس کے پیچھے یوں لپکے جیسے بچہ تتلی کے پیچھے دوڑتا ہے"۔ میں نے ان کا یہ بیان بہت جگہ پورے حوالے سے ساتھ نقل کیا ہے۔ یہ بڑے لوگوں کی کہی ہوئی بڑی بات ہے، یہ فقیر اتنی جوگا کہاں!
  15. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    اپنے مشاہدے اور تجربے کی ایک بات، احباب کی دل چسپی کے لئے: میر کا ایک شعر (بقول انٹرنیٹ) نظر نواز ہوا: وہ آئے بزم میں اتنا تو ہم نے دیکھا میر پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی کوئی چیز بے چین کر رہی تھی کہ "پھر اس کے بعد" میر تقی میر کا اسلوب نہیں لگتا۔ کئیوں سے پوچھا، یہی جواب ملا کہ یہ...
  16. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    معذرت چاہتا ہوں۔ بات ایسی نہیں ہے، جیسی بن رہی ہے۔ اولین پوسٹ کی روشنی میں نہ تو یہ ڈاکٹر اقبال کا کلام ہے اور نہ ڈاکٹر آصف پراچہ کا۔ سو، ان دونوں میں سے تو کسی کی شامت نہیں آئی۔ اور اشعار کی جو درگت کسی بھی فیس بکی نے بنائی یا جیسے عبداللہ محمد نے پیش کی۔ اس پر موافق آراء تو آ نہیں سکتی تھیں۔...
  17. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    حضرت اقبالؓ سے منسوب متروک و غلط اشعار یہ ربط ملاحظہ فرمائیے گا۔
  18. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    ڈاکٹر آصف پراچہ بہر کیف بہت حد تک بری الذمہ ہیں۔ یہاں مجھ سمیت جن احباب نے اس پر رائے زنی کی، میرا خیال ہے ان میں سے ڈاکٹر پراچہ صاحب کو کوئی بھی نہیں جانتا ہو گا۔ اور اشعار کی حالت بھی تو پہلے سے بگاڑ دی گئی تھی؛ رائے زنوں پر سب کچھ نہ ڈالئے۔ ہم میں ہمارے "صاحبِ دھاگہ" بھی شامل ہیں۔ نوٹ: شاعرِ...
Top