نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    جناب عبداللہ محمد ۔ آپ کی دلچسپی کے لئے: کچھ عرصہ پہلے ایک ہوا چلی تھی۔ جس کا جو جی چاہا اول فول لکھ دیا اور اس میں کسی نہ کسی طور کہیں نہ کہیں ایک لفظ ڈال دیا "فراز"۔ یار لوگ یہ قیاس کر کے کہ یہ شعر فراز کا ہے، واہ واہ واہ سبحان اللہ۔ جو کچھ شعور رکھتے تھے وہ شور مچاتے رہے۔ اس شور کا کچھ اثر...
  2. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    انٹرنیٹ کے کرشمے دیکھئے، کیا سے کیا بن گیا! خیر! اس پر یہی بہت کافی ہے۔ خوش رہئے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    کلامِ اقبال اردو اور فارسی ایک جگہ ۔۔ ملاحظہ ہو۔
  4. محمد یعقوب آسی

    کیا یہ اقبال کا ہی کلام ہے

    یہ مصرع بتا رہا ہے کہ "جنابِ شاعر" اپنے قاری کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اقبال کے "دیوان" پڑھا کریں۔ ستم ظریفی دیکھئے کہ اقبال نے کوئی دیوان مرتب کیا، نہ شائع ہوا۔ اس کاوش کے خالق بے چارے "جنابِ شاعر" سچ مچ بہت ہی معصوم واقع ہوئے ہیں۔ یہ "مصرع" اِس طرف اشارہ کر رہا ہے کہ "جنابِ شاعر" کوئی اور اقبال...
  5. محمد یعقوب آسی

    برائے اصلاح

    لمبا کام ہے اگر کر سکیں۔ میرا اور حسان خان کا اکاؤنٹ دیکھئے اور اس میں "شامل کردہ مواد" میں تلاش کریں۔ ایک اور جگہ ہے، میرا بلاگ۔ وہاں بھی کچھ فہرستیں رکھی ہیں۔ صفحے کے بائیں طرف والی سرمئی پٹی کو گھمائیں۔ فہرستیں ایک سے زیادہ ہیں۔ (کتاب گھر۔ 1 سے 12 تک)
  6. محمد یعقوب آسی

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    جلدی میں کیا گیا تبصرہ ایسا ہی ہوتا ہے، جیسا میں نے کیا۔ :airplane: ایڈٹ کرنے لگا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔ بِجُریا رُوٹھ گئی! پھر تاخیر ہو گئی۔ :bee: :auto:
  7. محمد یعقوب آسی

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    دل چسپ ۔۔۔ انتظامیہ والو! ایک آئیکان "دلچسپ" کا بھی بنا دو، صاحبو!
  8. محمد یعقوب آسی

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    ع: موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں (اقبال)
  9. محمد یعقوب آسی

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    تو، یہ بات محمد وارث صاحب نے کہی؟ اس تناظر میں ایک شعر نقل کرتا ہوں (شاعر کا نام ذہن میں نہیں آ رہا):۔ وہ بحر ہوں کہ رَویں جس کی تہہ میں چلتی ہیں سکون میں نظر آتا ہوں، اضطراب میں ہوں اور یہ کوئی آسان کام نہیں ہے! جی ہاں! ۔۔
  10. محمد یعقوب آسی

    فارسی سیکھئے

    آداب عرض ہے۔ مجھے اپنی فروگزاشتوں کو تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہو گا۔ میں تو بس دعاؤں کا طالب رہا کرتا ہوں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    فارسی سیکھئے

    جناب الف عین اور جناب حسان خان کی خصوصی توجہ کا طالب ہوں کچھ فارسی کے مصادر کے بارے میں ہم دیکھتے ہیں کہ فارسی کے مصادر کے آخری دو حرف ’’تَن‘‘ ہوتے ہیں یا ’’دَن‘‘۔ اس پر بحث نہیں کہ ان کے علاوہ کوئی اور کیوں نہیں۔ دیکھنا یہ مقصود ہے کہ ’’تن‘‘ آخر سے پہلے حروف میں اور ’’دن‘‘ آخر سے پہلے...
  12. محمد یعقوب آسی

    فارسی سیکھئے

    آج میرے ایک واقف کار نے مجھ سے کہا نام تیرا بن نہ جائے جنگ کا اعلان کل اور وہ بن چکا ہے، جناب چیمہ صاحب! کیوں یاروں کو پریشان کرتے ہیں!!!
  13. محمد یعقوب آسی

    محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

    سچی بات بتاؤں کہ میں نے اردو محفل فورم میں شمولیت اختیار کی تھی، جناب محمد وارث کی دعوت پر۔ اتنے ٹھنڈے دماغ کا آدمی ایک طویل فکری مشقت کے بعد اگر نظامت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ بے محل نہیں ہو گا۔ آپ سے رابطہ رہے تو سب ٹھیک ہے۔ مقاماتِ آہ و فغان اور بھی ہیں۔ اے کاش یہاں سے باہر کا کوئی...
  14. محمد یعقوب آسی

    ۔۔اپنی چیزوں کی ( چھڑی کی بھی اور ناک کی بھی) خود حفاظت کریں۔

    ۔۔اپنی چیزوں کی ( چھڑی کی بھی اور ناک کی بھی) خود حفاظت کریں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    ادبی اور غیر ادبی تحریروں میں فرق۔ اقتباس از "گوہرِ ادب (صدف نقوی)"

    گوہرِ ادب؟ ۔۔۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔۔۔۔ گوہرِ صدف؟
  16. محمد یعقوب آسی

    ادبی اور غیر ادبی تحریروں میں فرق۔ اقتباس از "گوہرِ ادب (صدف نقوی)"

    اندازہ ہے کہ یہ کتاب نئے لکھنے والوں کے لئے خاص طور پر بہت اہم اور مفید ہو گی۔ مصنفہ سے کہئے اس کو انٹرنیٹ پر قابلِ حصول بنائیں، بہتوں کا بھلا ہو گا۔
  17. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    میرا بلاگ دیکھئے۔ وہاں کچھ مزید بھی لکھا ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    براے اصلاح

    مجھے جو کچھ ملا، میں نے عرض کر دیا، باقی آپ جانئیے۔ ویسے ہو سکے تو حافظ کی وہ پوری غزل (جو آپ نے کتاب میں پڑھی ہے) نقل کر دیجئے، بہتوں کا بھلا ہو گا۔
  19. محمد یعقوب آسی

    براے اصلاح

    ابھی میں نے یہ شعر وہاں تقطیع کے لئے لکھا تو جواب آیا کہ: "کوئی مانوس بحر نہیں مل سکی" یہ پروگرام کی غلطی نہیں ہے، نہ میری نہ شاعر کی، نہ املاء کی۔ اردو اشعار کی تقطیع کے لئے بنا ہوا پروگرام فارسی کو بھی احاطہ کرے، عام حالات میں ایسا نہیں ہوتا (اتفاق سے کہیں ہو جائے تو ہو جائے)۔ کچھ کام انسانوں...
  20. محمد یعقوب آسی

    براے اصلاح

    عروض ڈاٹ کام کی بات کر رہے ہیں؟ دراصل فارسی خط اور اردو خط میں تھوڑا سا فرق ہے، اور یہی فرق کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ بنتا ہے۔ دوسری بات: عروض ڈاٹ کام بنیادی طور پر اردو کے لئے ہے۔ اس میں فارسی کے وہی الفاظ شامل ہیں جو اردو میں بہت مستعمل ہیں۔
Top