وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ محو ہو گیا۔
کپاس کے کھِلنے کا موسم، کھیت میں ایک ایک پودے سے کھِلی ہوئی کپاس کو چننا، پھر اس کو بیلنا، دھُننا، کاتنا، اَٹیرنا، بُننا؛ اس عمل میں روئی کے چھوٹے چھوٹے گالوں کو بھی سنبھال کر رکھا اور کام میں لایا جاتا۔ اس کو پنجابی کے اپنے اپنے علاقائی لہجوں کے مطابق...