نتائج تلاش

  1. نعیم سعید

    پاک ورڈ فائنڈر

    جزاک اللہ! ابرار بھائی آپ نے فونٹ سازوں کے لیے انتہائی اہم پروگرام بنا دیا ہے، ان شاء اللہ اس کی مدد سے اب بہت سے مراحل کافی آسان ہو جائیں گے۔ خصوصاً ’’کرننگ پیئرز‘‘ تلاش کرنے جیسا مشکل ترین کام اب بڑی آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ٹیوٹوریل کو مثالوں کے ساتھ مزید آسان بنائیں، تاکہ یوزر اس سے...
  2. نعیم سعید

    پشتو انپیج سے یونی کوڈ میں تبدیلی کیا ممکن ہے؟ شارق مستقیم کی توجہ درکار ہے

    پشتو کنورٹنگ کے سلسلے کوئی پیش رفت ہوئی ہے تو اس سے آگاہ کریں۔ درج ذیل لنک پر ایک نئے کنورٹر کی تیاری کی تفصیل دیکھی جاسکتی ہے: http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=26252 کوئی (پشتون) بھائی جو ان پیج سے بھی واقفیت رکھتے ہوں، ان پیج پر ایک عدد فائل تیار کر دیں جس میں پشتو کے تمام حروف...
  3. نعیم سعید

    پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    EPS فائل ہی بنانا کوئی ضروری تو نہیں۔ آپ کی اصل ضرورت تو ڈیٹا کو کورل ڈرا میں لے جانا ہے۔ اس سلسلے میں آپ درج ذیل لنک کو دیکھیں انشا اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=19355
  4. نعیم سعید

    پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    ان پیج میں اگر یہاں علامت ’’ڈیش‘‘ کی بجائے دوسری علامت (Alt+2) والی استعمال کی جائے تو یہ مسئلہ نہیں آئے گا۔ ابرار بھائی! اس ڈییش والے مسئلہ کو بھی حل کر دیں تو اور بھی اچھا ہے۔
  5. نعیم سعید

    پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    یہ ’’کوما نہیں‘‘ ’’الٹا پیش‘‘ ہے اور اس کی یونی کوڈ ویلیو 0657 ہے، اس علامت کو بطور کوما استعمال کرنا غلط ہے۔ اسے درست بیشک کر لیں لیکن کوما کے خیال سے نہیں بلکہ الٹا پیش کے طور پر کیا جائے۔
  6. نعیم سعید

    شکریہ اردو محفل

    فواد صاحب! ارے آپ تو میرے ہی بھائی نکلے، یعنی مجھے بھی یہاں آنے سے پہلے ان پیج اور اردو کمپوزنگ سے آگے کچھ نہیں آتا جاتا تھا، آج جو بھی نیا سیکھا ہے سب اسی ’’اردو محفل‘‘ کی مرہون منت ہے۔ محفل پر آکر میرا حال بھی تقریباً آپ ہی کے جیسا تھا، جن خوبصورت الفاظ میں اپنے دلی جذبات آپ نے بیان کیے ہیں،...
  7. نعیم سعید

    ان پیج میں‌ فونٹ کی انسٹالیشن

    جناب! کسی فونٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیسے ممکن ہے کہ ہر کام ہی کشیدہ پر کیا جائے؟ دونوں فونٹس کا ہونا ضروری ہے۔ البتہ محفل کے ’’ڈاؤن لوڈ سیکشن‘‘ میں جا کر جمیل نوری نستعلیق اور جمیل نوری کشیدہ کے نئے ورژن کو ضرور ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ تاکہ جو مسئلہ آپ کو پیش آرہا ہے، وہ حل ہوسکے۔ جمیل نوری...
  8. نعیم سعید

    ان پیج میں‌ فونٹ کی انسٹالیشن

    یہ دیکھیے میرے پاس تو درست نظر آرہا ہے: آپ کے پاس خراب ہونے کی کوئی اور وجہ ہوگی، کہیں آپ ’’جمیل نوری نستعلیق‘‘ فونٹ کا پرانا ورجن تو استعمال نہیں کر رہے؟
  9. نعیم سعید

    ان پیج میں‌ فونٹ کی انسٹالیشن

    ارے بھائی! آپ پانچ چھ سو کی بات کر رہے ہیں، میں نے خود ’’جمیل نوری نستعلیق‘‘ فونٹ میں ایم ایس ورڈ 2007 پر سات ہزار صفحات پر مشتمل فائل بنا کر تجربہ کیا تھا کم از کم میرے پاس تو کوئی ایرر نہیں آیا۔ ویسے میرے خیال سے بڑی چھوٹی فائل بنانے کا تعلق فونٹ سے نہیں بلکہ پروگرام سے ہے کہ کس پروگرام میں...
  10. نعیم سعید

    ان پیج میں‌ فونٹ کی انسٹالیشن

    ارے بھائی! ان پیج تو عنقریب ’تاریخ‘ کا حصہ بننے والا ہے۔ پہلی فرصت میں اس سے جان چھڑایئے۔ جب تک ہر طرف ایک ہی حسینہ (ان پیج) نظر آتی تھی تو ہمارا بھی صرف اسی سے قلبی لگاؤ تھا۔ ;)
  11. نعیم سعید

    آفس 2007 میں نستعلیق فانٹس کی کمپیٹیبلیٹی بہتر کریں!

    جب میں اِس (ڈی ایل ایل فائل جو عارف بھائی نے تھریڈ کی ابتداء میں دی ہے) کو اپنے ایک سسٹم میں مطلوبہ فولڈر میں جاکر کاپی کرنا چاہتا ہوں تو درج ذیل مسئلہ آرہا ہے: اس پرانی فائل کو حذف (ڈلیٹ) کرنا چاہوں تو وہ بھی نہیں کر پاتا۔ جب کہ ’’ایم ایس ورڈ‘‘ تو کیا تمام پروگرام بند ہیں، سسٹم کو ری اسٹارٹ کر...
  12. نعیم سعید

    مبارکباد نبیل بھائی آپکو بیٹی کی بہت بہت مبارک ہو

    نبیل بھائی! اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں میں اولاد واقعی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ اس نعمت کے حصول پر میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو۔
  13. نعیم سعید

    آفس 2007 میں نستعلیق فانٹس کی کمپیٹیبلیٹی بہتر کریں!

    جزاک اللہ! عارف بھائی آپ نے بڑے مناسب وقت پر اس مسئلے کا حل پیش کیا۔ لگتا ہے ’کانے دجال‘ کی طرح ’مائیکروسافٹ‘ والوں کی حقیقت سے بھی کافی واقفیت ہو گئی ہے۔ ایک مشورہ ہے کہ! آفس 2010 کے مسائل کے حل کے لیے بھی ابھی سے ایک تھریڈ شروع کرلیں۔ تاکہ جب بھی مائیکروسافٹ والے ریلیز کریں ہمارے پاس پہلے سے...
  14. نعیم سعید

    پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    اعجاز صاحب! معذرت جواب دینے میں کچھ دیر ہوگئی، میں نے آپ کی بھیجی ہوئی تینوں فائلیں دیکھی ہیں، اعجاز صاحب اصل مسئلہ کنورٹر کا نہیں بلکہ آپ نے ان پیج میں جس انداز میں بوکس کا استعمال کیا ہے یہ مسئلہ اس کی وجہ سے پیش آرہا ہے۔ ان پیج میں اگر ایک بوکس کا ٹیکس اگلے بوکس میں مسلسل رکھنا ہو تو ان کی...
  15. نعیم سعید

    ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر اپڈیٹ

    جزاک اللہ! نبیل بھائی! آپ نے معصومانہ خواہش کو پورا کر ہی دیا۔ دیکھیں اب ہم کتنے خوش ہیں :biggrin::biggrin::biggrin::applause::applause::applause: ابھی چیک بھی کرتا ہوں۔
  16. نعیم سعید

    پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    محترم دہلوی بھائی! میں تو آپ کی شرکت والی رائے سے متفق ہوں۔
  17. نعیم سعید

    پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    نبیل بھائی و ابرار بھائی! یہ اقتباس اسی دھاگے کی پہلی پوسٹ سے لیا گیا ہے۔ اس بات سے تو ان پیج فائل کی فارمیٹنگ کو کنٹرول کرنے کے روشن امکانات نظر آرہے ہیں۔:happy:
  18. نعیم سعید

    پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    اعجاز صاحب! میں نے ای میل ایڈریس ذپ کر دیا ہے۔
  19. نعیم سعید

    ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر کی اصلاح کریں

    جی بالکل یہی غلطی مجھ سے بھی ہوئی تھی۔
Top