نتائج تلاش

  1. نعیم سعید

    آفس ۲۰۱۰ اردو، عربی اسپورٹ کیساتھ!

    آفس 2007 اور 2010 کا تقابلی جائزہ والی وڈیو دیکھ کر تو یوں لگتا ہے جیسے ایک ہی آپریٹنگ سسٹم پر بیک وقت دونوں کو ایک ساتھ انسٹال کرنا ممکن ہے۔ کیا میں درست سمجھ رہا ہوں؟
  2. نعیم سعید

    نوری نستعلیق کیلئے اوپن ٹائپ کیریکٹر فانٹ بنانا کیوں ضروری ہے؟

    جزاک اللہ عارف بھائی! اس اہم ترین موضوع پر آپ نے جو کچھ لکھا میں آپ کی تمام باتوں سے مکمل متفق ہوں، یہ اہم کام جو ہمیں بہت پہلے کر جانا چاہیے تھا، آج تک رکا ہوا ہے، اور اگر آج بھی اس کی فکر نہ کی گئی تو ان فونٹس میں جن مسائل سے ہم آج پریشان یا بے بس ہیں آئندہ بھی یہی حال رہے گا۔ کمرشلی کام کرنے...
  3. نعیم سعید

    نستعلیق لگیچرز بیسڈ فونٹس سے متعلق

    شکریہ عارف بھائی! کوئی اور حل نہ نکل سکا تو آخری آپشن کے طور پر اسی جگاڑ سے کام چلایا جائے گا۔ مگر ایسا کرنے سے فونٹ کے سائز پر لازماً فرق پڑے گا۔
  4. نعیم سعید

    نستعلیق لگیچرز بیسڈ فونٹس سے متعلق

    اشفاق بھائی! آپ کے مشورہ کے مطابق cursive attachment کے ذریعہ کوشش کر کے دیکھوں گا کیا نتیجہ ملتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس طریقہ سے ’مرمرے‘ جیسے الفاظ کی کرننگ درست ہوجائے۔ جوہر نستعلیق میں یہ طریقہ اختیار کیا گیا ہے کہ 1700 الفاظ کی صرف کشتیاں بغیر نقطوں کے ڈالی گئی ہیں، اور نقطوں کو Mark بنا کر اعراب...
  5. نعیم سعید

    آفس ۲۰۱۰ اردو، عربی اسپورٹ کیساتھ!

    شکریہ عارف بھائی! یہ تو بہت اچھی خبر دی آپ نے۔
  6. نعیم سعید

    روز مرہ استعمال کی اپلیکشنز کو بدلیے 75اوپن سورس ٹولزسے۔

    شکریہ طلحہ بھائی ہمیشہ کی طرح بہت اچھی معلومات شیئر کی ہیں۔ اسی سائٹ پر Desktop Publishing کے تحت Scribus پروگرام کا ذکر ہے، اسی سے متعلق ایک سوال ہے۔ کیا اس میں ’اردو‘سپوٹ موجود ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک مفید ہے یعنی کمرشلی کام کرنا ممکن ہے یا نہیں؟ کیونکہ جن پروگرامز کا متبادل اسے بتایا جا رہا...
  7. نعیم سعید

    نستعلیق لگیچرز بیسڈ فونٹس سے متعلق

    اشفاق بھائی! ویسے میں نے تو اب تک تمام کرننگ Pair Adjustment کے ذریعے ہی سیٹ کی ہے اور ابھی تک کوئی بڑا مسئلہ بھی نہیں آیا، البتہ ایک مسئلہ ضرور پیش آیا وہ یہ کہ جب ایک لگیچر کی اپنے ہی ساتھ کرننگ سیٹ کی تو وہاں کرننگ مکمل سپوٹ نہیں کرتی۔ مثلاً ایک لفظ ہے ’مرمرے‘ اس کے لیے ’مرمر‘ اور ’مرے‘ کے...
  8. نعیم سعید

    جمیل اور علوی نستعلیق فونٹ سے متعلق حالیہ پیش رفت؟

    محترم امجد علوی صاحب! ماشاء اللہ یہ تو بہت اچھی خبر دی آپ نے کہ علوی نستعلیق فونٹ کا نیا ورژن ریلیز ہونے والا ہے، جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے کہ اس میں ’کرننگ‘ جیسے اہم مسئلہ کو بھی ٹھیک کر دیا گیا ہے، جو کہ بہت بڑی اور بہت اچھی خبر ہے، اسی سلسلے میں نیچے دیئے گئے لنک پر کچھ بات چل رہی ہے۔ میری...
  9. نعیم سعید

    نستعلیق لگیچرز بیسڈ فونٹس سے متعلق

    اشفاق بھائی! جزاک اللہ آپ نے بھی میرے موقف سے سو فیصد اتفاق کیا کہ پبلشنگ کے لیے فونٹس میں کرننگ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اور اسی مسئلہ کی طرف میں سب کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ کرننگ کے لیے جو سہولتیں ’وولٹ‘ میں ملتی ہیں وہ بالکل ناکافی نظر آتی ہیں۔ نقطوں کے چھوڑے بغیر تو کام چل ہی رہا ہے، لیکن...
  10. نعیم سعید

    نستعلیق لگیچرز بیسڈ فونٹس سے متعلق

    عارف بھائی! بہتر ہوگا کہ آپ یہاں اپنے اُن تجربات کی کچھ تفصیل بھی لکھیں، تاکہ اس بات کو سمجھنا مزید آسان ہوسکے کہ ان فونٹس سے بہتر نتائج لینے کے لیے کسی ’پلگ ان‘ کی کتنی اہمیت اور ضرورت ہے؟ نقطوں پر کنٹرول حاصل کرنا ہی تو ضروری ہے، ورنہ جس معیار کی ’کرننگ‘ کی بات میں کر رہا ہوں وہ ممکن نہیں...
  11. نعیم سعید

    نستعلیق لگیچرز بیسڈ فونٹس سے متعلق

    نبیل بھائی! آپ نے بالکل درست کہا ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے اعتبار سے ابھی کافی رکاوٹیں ہیں جن میں سے کچھ ہمارے بس میں ہیں اور کچھ ہمارے بس سے باہر ہیں، لیکن میں یہاں صرف ایک بات کا اضافہ کرنا چاہوں گا کم از کم ہمیں اتنا تعین تو کر لینا چاہئے کہ کیا ہمارے بس میں ہے اور کیا ہمارے بس سے باہر ہے؟ اور پھر...
  12. نعیم سعید

    مبارکباد عارف کریم arifkarim صاحب کو دس ہزار پیغامات کے لیئے بہت بہت مبارک

    بہت مبارک ہو عارف بھائی!آج اپنے پیغامات کی تعداد پر نظر پڑی تو حیرت ہوئی کافی عرصہ تو مجھے بھی ہوگیا ہےابھی تک صرف 101 ۔ :shocked:
  13. نعیم سعید

    نستعلیق لگیچرز بیسڈ فونٹس سے متعلق

    جزاک اللہ نبیل بھائی! آپ کے جواب سے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حوصلہ ملا،دراصل بات یہ ہے کہ بے شک ہم نے اس طرح کے فونٹ بنا کر یونی کوڈ کے میدان میں نستعلیقی فونٹس کو پہنچا تو دیا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ابھی تک ان فونٹس کا انٹرنیٹ کی حد تک ہی استعمال زیادہ نظر آتا ہے، ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سے وابستہ لوگ...
  14. نعیم سعید

    نستعلیق لگیچرز بیسڈ فونٹس سے متعلق

    السلام علیکم آج آپ ساتھیوں سے نستعلیق لگیچر بیسڈ فونٹس سے متعلق اپنے کچھ تجربات اور کچھ آئیڈیاز شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ یقیناً اس سے مزید نئے آئیڈیاز بھی سامنے آئیں اور جو باتیں ابھی میرے ذہن میں بھی نہیں ہیں وہ بھی اس اجتماعی کوشش سے سامنے آسکیں گی۔ اب تک جتنے بھی نستعلیقی لگیچر بیسڈ فونٹس تیار...
  15. نعیم سعید

    کمپوٹرپرانٹرنییٹ کیسے بند ہو گا؟

    اس سے بہتر کوئی اور حل بھی بتائیں یہ کافی نہیں ہے کیونکہ تھوڑی بہت واقفیت رکھنے والا یوزر بڑے آرام سے اس سیٹنگ کو دوبارہ تبدیل کر سکتا ہے۔اور کیا پتا فرحان دانش صاحب کی طرح ان کے باقی ساتھی بھی اردو محفل میں آتے ہوں؟؟
  16. نعیم سعید

    م س ورڈ میں کرسر کی آخری پوزیشن ؟

    عارف بھائی کے دیئے ہوئے ’ماکرو کوڈ‘ کو ’ورڈ 2007‘ میں استعمال کرنے کا آسان طریقہ: ورڈ میں Developer ٹیب کے ذریعہ Visual Basic میں جائیں۔ اگر پیج بالکل خالی ہو تو شروع ہی میں ’ماکرو کوڈ‘ کی تفصیل کاپی کر کے پیسٹ کر دیں، اور پہلے سے کچھ تفصیل موجود ہو تو آخر میں جاکر پیسٹ کر لیں۔ سیو کر کے Visual...
  17. نعیم سعید

    م س ورڈ میں کرسر کی آخری پوزیشن ؟

    کیونکہ ’ایکسل‘ میں یہ سہولت موجود ہے، اس لیے ’ورڈ ‘ میں ایسا کرنا کوئی ناممکن بات نہیں ہونی چاہئے۔
  18. نعیم سعید

    م س ورڈ میں کرسر کی آخری پوزیشن ؟

    کیا ایسا ممکن نہیں کہ اس کے لیے ورڈ ہی میں ’میکرو‘ بنا دیا جائے۔ یعنی فائل بند کرنے سے پہلے ’میکرو‘ کے ذریعے کرسر پوزیشن کو رکارڈ کر لیا جائے۔ اور فائل دوبارہ کھولنے پر ’میکرو‘ ہی کی مدد سے اسی مقام پر پہنچا جاسکے۔ جب سے اپنے کام کو ’ورڈ‘ پر منتقل کیا ہے، اس چیز نے مجھے بھی بہت پریشان کیا ہوا...
  19. نعیم سعید

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    میری رائے میں تو ہرگز نہیں ہونے چاہییں، کیونکہ اگر اعراب کی مکمل سپوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے تو لگیچرز کی تعداد ایک اندازے سے تین گنا (یا اس سے بھی زیادہ) بڑھ جائے گی اور اگر ضروری الفاظ کا انتخاب کیا جائے تو بھی دوگنے تو ہو ہی جائیں گے۔ جب کہ وولٹ میں ایسے فیچر موجود ہیں جن کی مدد سے کسی بھی...
  20. نعیم سعید

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    جناب میں تو آج بھی اپنے موقف پر ہی قائم ہوں، وہ اور بات ہے کہ ٹیم لیڈر کی حیثیت سے آپ کی بات ماننا بھی ضروری تھا۔اور جہاں دو صحیح باتوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو کسی کا بھی کیا جاسکتا ہے۔;)
Top