نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    غزل: اپنے دل پر لگا لیے چرکے

    پنجابی میں زیر کے ساتھ "چِرکا یا چِرکے" کا مطلب دیر سے ہی ہے اور سیف الملوک والے شعر میں بھی یہی مطلب ہے یعنی دیر سے۔ اردو میں " چَرکا یا چَرکے" زبر کے ساتھ ہی سنا ہے۔
  2. محمد وارث

    سترھویں سالگرہ اردو محفل فورم کی سترہویں سالگرہ کے موقعے پر آپ کی تحریر

    یہ دسمبر جنوری کی ایک یخ بستہ رات تھی، میں دفتر سے دیر سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں حلوائی کی دکان پر گرما گرم جلیبیاں نکلتی نظر آئیں، ایسا سرد موسم اور اس میں بھوکے پیٹ گرما گرم جلیبی، بس سوچا کہ گھر لے چلتا ہوں بیوی بچے بھی خوش ہو جائیں گے۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ گیس بہت کم آ رہی تھی، حلوائی کے...
  3. محمد وارث

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    میرے چھوٹے بیٹے کو نسٹ اسلام آباد میں سافٹ ویئر انجینئرنگ میں داخلہ مل گیا ہے۔ نسٹ کا ٹیسٹ پورے پاکستان میں سے ہوتا ہے اور میتھس میں اس کی میرٹ پوزیشن 17 ویں بنی جس کی واقعی خوشی ہوئی کہ میتھس کا یہ پودا میرے ہی ہاتھوں کا لگایا ہوا ہے۔ گھر کا سارا سودا سلف بھی یہی بیٹا لاتا تھا، اب بڑے بھائی کے...
  4. محمد وارث

    دنیا کے متفرق سالنامے

    یہ دراصل ہندی کلینڈر نہیں ہے بلکہ بکرمی کلینڈر ہے اور زیادہ تر پنجاب میں رائج ہے۔ میری والدہ مرحومہ نے میرے بچپن میں یہ یاد کروایا تھا۔ مہینوں کے نام اور ترتیب بالکل یہی ہے اور عیسوی تقویم سے مطابقت بھی یہی ہے۔ کچھ مہینوں کے نام مختلف لہجوں سے ملتے ہیں جیسے کاتک کو ہم کَتے اور ماگھ کو ماہ، پھاگن...
  5. محمد وارث

    ایشیا کپ 2022

    یہ تو پاکستانی کرکٹ کا حال ہے، اٹھارہ اٹھارہ بیس بیس سال کے نوجوان ہیں اور ان کو ایک ایک دو دو پرفارمنس کی بنیاد پر سپر اسٹارز بنا دیا جاتا ہے، اور پھر حرام ہے کہ ایک سپر اسٹار اپنی فٹنس اور کھیل کا خیال رکھے۔ اس ٹیم نے خاک جیتنا تھا جس کا ایک سب سے عمدہ باؤلر فٹنس کی وجہ سے باہر ہے، ایک اور...
  6. محمد وارث

    خاصانِ خدا کے اشعار

    زبردست شاہ جی، اور اس بات کی خوشی زیادہ ہوئی کہ آپ نے سرمد شہید کو خاصانِ خدا میں سے سمجھا!
  7. محمد وارث

    اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔

    اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
  8. محمد وارث

    جھٹ پٹ انٹرویو

    "بیٹا تم ایک چھوٹے سے شہر سے ایک بڑے بلکہ انٹرنیشنل شہر میں جا رہے ہو، بس سنبھل کے اور عزت سے رہنا"۔ (والد صاحب مرحوم کی چند نصیحتوں میں سے ایک، جو 1994ء میں بغرضِ تعلیم سیالکوٹ سے لاہور روانگی کے وقت انہوں نے مجھے کی)۔
  9. محمد وارث

    سترھویں سالگرہ مشاعرہ 2022

    ویسے اس ٹیگ کی اطلاع بھی اور اس سے بیشتر مشاعرے والے ٹیگز کی اطلاعات مجھے نہیں ملیں تھیں، ہو سکتا ہے دوسروں کو بھی نہ مل رہی ہوں!
  10. محمد وارث

    سترھویں سالگرہ مشاعرہ 2022

    معذرت خواہ ہوں برادرم، میں حاضر نہیں ہو سکونگا۔
  11. محمد وارث

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا ہے

    ٹھیک ہے اگر حکومتوں کا کام آٹا چینی دال بیچنا ہی ہوتا ہے تو پھر اپنی کرنسی کو بھی جیسے چاہے بیچ لے!
  12. محمد وارث

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا ہے

    اوپر والے چارٹ سے خود ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ پاکستانی حکومتوں نے مصنوعی طور پر روپے کی قیمت برقرار رکھی تھی! اوریہ حقیقت بھی ہے کہ دہائیوں تک پاکستانی حکومتوں نے روپے کی ایک مصنوعی قیمت اپنی پالیسی کنٹرول کی بنا پر قائم رکھی جب کہ اسکی اصل مارکیٹ قیمت کافی کم تھی۔ نہ صرف فوجی بلکہ سول حکمرانوں نے...
  13. محمد وارث

    اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطا فرمائیں۔

    اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطا فرمائیں۔
  14. محمد وارث

    جھٹ پٹ انٹرویو

    جواب: سگریٹ پیتا ہوں! اگلا سوال: کیا آپ بھی لیکچر دیتے ہیں؟
  15. محمد وارث

    تعارف نیلے نقطے کا تعارف

    اردو محفل میں خوش آمدید محترم!
  16. محمد وارث

    احتجاج ریکارڈ کروائیں

    یہ صرف ڈنڈے والوں کے ڈھکوسلے ہیں اورصرف ان کی مرضی ہوتی ہے کہ کس کو اندر کرنا ہے اور کس کو باہر، کس کی بات سے مورال ڈاؤن ہوتا ہے اور کس کی بات سے اَپ۔ باقی سب لغویات ہیں۔ مثال کے طور پر، شہباز گِل نے ان باتوں کا عشر عشیر بھی نہیں کہا جو ایئر مارشل اصغر خان نے 1977ء میں بھٹو کے خلاف تحریک چلاتے...
  17. محمد وارث

    سترھویں سالگرہ اردو محفل میں خواتین کے ساتھ امتیازی برتاؤ

    اور تھرڈ مین کو صرف تھرڈ کہا جاتا ہے، یہ علم تب ہوا جب ایک خاتون کمنٹیٹر کے منہ سے سنا۔ :)
  18. محمد وارث

    بچوں کی باتیں

    آج کل بارھویں کے بعد بی ایس کا سسٹم ہے، کسی بھی سبجیکٹ میں چار سال کا پروگرام ہوتا ہے۔ اور بر سبیلِ تذکرہ، میرا دوسرا بیٹا بھی اس ماہ کے آخر تک نسٹ میں جا رہا ہے، گھر ابھی سے سُونا سُونا سا لگنا شروع ہو گیا ہے!
Top