نتائج تلاش

  1. H

    "اردو نستعلیق حرف شناس" -- ایک نیا اردو او سی آر نظام

    بہت عمدہ کام ہے۔ میں نے 50 کے قریب مختلف نمونوں کے ذریعے اس کی جانچ کی ہے۔ ابتدائی ورژن کے اعتبار سے یہ بہت عمدہ کام کر رہا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ بن چکا ہے۔ ایک ڈیڑھ سال کی تحقیق اور طلبا کے مختلف مقالہ جات اس کو یقینا ایک نہایت بہتر شکل دے سکتے ہیں۔ اس کے کسی ایک حصہ کی درستی کے لیے کوئی بھی طالب...
  2. H

    اردو کے لیے OCR

    یہ تو بہت اچھا کام کرونے والا او سی آر ہے۔ میری نظر سے پہلی دفعہ گزرا ہے۔ اس سے پہلے کی بہت سی کوششیں ہو رہی ہیں۔ نیب او سی آر کے نام سے اردو او سی آر بنایا گیا تھا جس کی سائٹ آجکل بند ہے۔ اسی طرح http://www.clepk.org/ طمیم بھائی لنک شئیر کرنے کا شکریہ۔
  3. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    ان شاء اللہ مگر اج کل میں اس راوی کے ساتھ ہوں جو عیش لکھ رہا ہے۔ دیکھیے کب وہ لکھنا بند کرتا ہے اور میں لکھنا شروع کرتا ہوں۔ مشورے کا شکریہ :D
  4. H

    فونٹ القلم پیراموز فونٹ

    شاکر بھائی مزیدار کام ہے یہ تو اگر اس طرح سپورٹ شامل ہو جاتی ہے تو پھر تو عربی اور فارسی کے چیدہ چیدہ فونٹس کو آہستہ آہستہ اردو کے کے لیے استوار کرتے جائیے۔ سال کے دو چار بھی ہو جائیں تو کافی ہے۔ مزہ آیا پوسٹ پڑھ کے۔
  5. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    شکریہ۔ ہاہاہا واقعی اس کا تو خیال ہی نہ رہا :eek: اس کو درست کیے دیتے ہیں۔
  6. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    ڈکشنری ڈھونڈنا آپ کا کام ہے۔ اور پروگرام میں ڈالنے کا طریقہ پہلے مراسلے میں موجود ہے۔
  7. H

    عروض کا سافٹوئر

    اگر آپ http://urduencyclopedia.org کی بات کر رہے ہیں۔ تو اس کی سربراہی میں کر رہا ہوں اور آج کل یہ سائٹ اردو ویب کے سرورز پر ہوسٹ ہے۔ اس کے الفاظ کی فہرست وغیرہ کی ضرورت تھی تو آپ مجھے کہہ سکتے تھے۔ ابجد میں اسی کی ڈکشنری کام کر رہی ہے۔ ابجد ڈاؤنلوڈ کریں اور ڈکشنری کے فولڈر سے ڈکشنری حاصل کر...
  8. H

    عروض کا سافٹوئر

    بہت عمدہ کام ہے۔ اور کبھی یہ نہ سوچیے گا کہ اس پر پہلے بھی کاوشیں ہو چکی ہیں تو اس کو نہیں کرنا۔ بلکہ ان کاوشوں سے مدد لے کر چیز کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جانا ہی فن ہے۔ بہت اچھا ہو گا اگر اس کے تمام بنیادی آئیڈیاز شئیر کی جائیں تاکہ اس کو دوسری زبانوں میں کنورٹ کیا جا سکے مثلا وی بی ڈاٹ نیٹ...
  9. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    الفاظ تو کم ہی ہیں۔ غلطیوں کے بارے میں آپ کی رائے مقدم ہے۔ نیز اعراب کی ضرورت نہیں۔ عنقریب ابجد اعراب کا جادو جگانے والا ہے۔ اور سورس لے کر پورٹ کریں کوئی روک ٹوک نہیں۔ مگر شرطیں دو رکھی ہیں۔ کہ اول جتنے آئیڈیاز اس میں استعمال کیے ہیں وہ میری فکری ملکیت گردانے جائیں (سوائے ان چند ایک کے جو دوسرے...
  10. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    آپ کی درست کی ہوئی فہرست میرے پاس موجود ہے۔ مگر اس میں الفاظ کم ہیں۔ ابجد میں اسے استعمال کرنا آسان ہے۔ پہلے سے موجود فائل کو ختم کر کے اس کی جگہ یہ فائل رکھ دی جائے۔
  11. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    خوشی ہوئی آپ کا مسئلہ حل ہو گیا۔
  12. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    اعجاز صاحب کی بات بھی درست ہے مگر سر پھوڑنے سے مسئلہ بھی شاید حل نہ ہو۔ کسی ڈاؤنلوڈر سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ آپ کے پاس شاید نیٹ کی سپیڈ کم ہے اس لیے جب نیٹ بہت سلو ہو جاتا ہے تو براؤزر کنیکشن توڑ دیتا ہے۔
  13. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    شکریہ۔ DOPDF ایک پی ڈی ایف پرنٹر ہے۔ کوئی بھی پی ڈی ایف پرنٹر استعمال کر کے یکساں نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی دوست کو پی ڈی بنانے کی ضرورت زیادہ ہے تو کوئی بھی پی ڈی ایف پرنٹر سافٹ وئیر انسٹال کر کے ابجد سے پرنٹ کی کمانڈ دیں اور پی ڈی ایف پرنٹر کے ذریعے پی ڈی ایف پرنٹ کر لیں۔
  14. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    فائل کھولنے کے لیے ابجد کو آر ٹی ایف سے ایسوسی ایٹ کرنا ہو گا۔ ایسا کرنے کے لیے ابجد کے آپشن کے ٹیب سے فائل ایسوسی ایشن کے آپشن پر کلک کر کے آر ٹی ایف منتخب کر لیں۔ آپ کے باقی سوالات کا جواب "نہیں" ہے۔
  15. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    میرا خیال ہے کوئی ڈی ایل ایل فائل آپ کے سسٹم میں موجود نہیں ہے۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا نیا ورژن انسٹال کریں۔ اور دوبارہ چیک کریں۔
  16. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    برائے مہربانی سکرین شوٹ بھیجیں۔ اور کیا ابجد بالکل بھی نہیں چلتا اور پہلے ہی یہ ایرر آجاتا ہےِ؟
  17. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    گوگل ٹرانسلیٹر سے مدد لی جا سکتی ہے۔ http://translate.google.com/ انگریزی فارسی کی ڈکشنری بنا کر ابجد میں کراس ڈکشنری کا فیچر استعمال کیا جا سکا ہے۔
  18. H

    اردو سنٹر تازہ ترین

    کافی پرانی پوسٹ ہے۔ مگر میرے خیال میں ای میل سروس اتنی پرکشش نہیں کیونکہ لوگوں کے پاس ای میل بکس کی بھرمار ہے۔ لیکن اگر جیو سٹیز جیسی اردو کی ویب سپیس مہیا کی جائے اور 25 ایم بی ای میل باکس کی بجائے 25 ایم بی ویب سپیس مفت مہیا کی جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ لیکن اگر ای میل باکس مفت میں مل رہا ہے...
  19. H

    ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

    فی الحال میرے پاس اس کا جواب نہیں ہے۔ آپ اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات سے آگاہ کریں شاید میں کچھ اندازہ کر پاؤں۔
Top