نتائج تلاش

  1. عدیل منا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

    مقدس بہن! میں آپ کو بے وقوف نہیں سمجھ رہا۔ آپ ماشاء اللہ سے خاصی سمجھدار ہیں۔ اس پکچر کے بارے میں میں نے بھی وضاحت مانگی تھی مگر کسی نے وضاحت نہیں کی۔ بلکہ میرے سوال کو ہی سوال بنا دیا۔ میں اسی بات کی وضاحت کر رہا ہوں۔
  2. عدیل منا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

    یہ جرمانہ کیا کم ہے کہ سوال کرنے والا سوالات کا جواب دے؟ اب تو یہ سوالات سوا "لات" بن کے لگ رہے ہیں۔
  3. عدیل منا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

    ہاں جی! بلکل سمجھ آگئی ہے کہ یہاں سوال کرنے کا کیا جرمانہ ہے؟:)
  4. عدیل منا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

    ہمیں بھی یہی بات لے ڈوبی ہے اور اب ہم کڑی اور کُڑی کے چکر میں ایسے پھنسے ہوئے ہیں کہ جان بچانا مشکل ہورہا ہے۔ چلیں ملکر توبہ کریں اور نکل لیں یہاں سے۔
  5. عدیل منا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

    محترم! وہ تو ہم ویسے ہی نقوی صاحب سے چونچ لڑا رہے تھے کہ غیر ارادی طور پر ہم پر یہ عقدہ کھلا کہ ہم بھی کسی لائق ہیں۔ مگر آپ کی یہ "کڑی مڑی" نے ہمیں پھر سے نالائق بنا دیا۔ اس سے پہلے کہ ہم اس کا مطلب تلاش کرنے میں اپنا قیمتی وقت جو کہ ہمارا کل اثاثہ ہے ضائع کریں۔آپ ہی کچھ وضاحت فرمادیں۔
  6. عدیل منا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

    بزرگ ہمارے ہاں دانا شخص کو کہتے ہیں۔آپ نہیں مانتے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔
  7. عدیل منا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

    ہم حالاتِ حاضرہ پر تو نظر رکھتے ہیں پر حالاتِ سابقہ کیلئے آپ جیسے بزرگوں سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔:cool:
  8. عدیل منا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

    واللہ۔۔۔آپ لوگ بھی نا۔۔۔بس بال کی کھال اتار کے رکھ دیتے ہیں۔ یہ پنجابی" کُڑی" نہیں (سجے کدی کھبے ایویں پھردی نہ ڈول نی) کڑی مسافت میں تنہا نکلتے ہیں والی "کڑی بھی نہیں اور نہ ہی درخت کی چھال والی " کڑی" ہے بلکہ زنجیر میں جو کڑے ڈلے ہوتے ہیں یہ وہ کڑی ہے۔:)
  9. عدیل منا

    ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا؟

    یہ کس سلسلے کی کڑی ہے؟
  10. عدیل منا

    چند افسانے سے لوحِ دل پہ کندہ کر گیا از حفیظ احمد

    اب تو نظروں کی پہنچ تک ہی اُسے چاہو حفیظ یاد کی بے کیف خوشبوؤں سے یہ دل بھر گیا بہت شکریہ اتنی خوبصورت غزل شیئر کرنے کا۔خوش رہیں۔
  11. عدیل منا

    تعارف میں ہی میں

    خوش آمدید شعیب صاحب! آپ کے دادا کا کیا نام ہے؟
  12. عدیل منا

    مری زندگی کا پہلا شعر.

    مزمل وضاحت کرچکے ہیں کہ یہ ان کی زندگی کا پہلا شعر ہے۔ ابتدا میں ہی شاعری میں نکھار نہیں آجا تا۔ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
  13. عدیل منا

    بارے آموں کا کچھ بیاں ہوجائے (مرزا غالب کی خدمت میں)

    جب بھی آم پارٹی بولا جاتا ہے، سننے میں ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے یہ کوئی عام پارٹی ہے۔ آم کے موسم میں پاکستان نہ جانے کی کچھ وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے وہاں عام پارٹیز چل رہی ہوتی ہیں اور کوئی ہمیں اہمیت دے یا نہ دے، ہم خود کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ لوڈشیڈنگ تو ایک بہانہ ہے لیکن ہم سمجھ چکے ہیں...
  14. عدیل منا

    وزیرِ لوڈ شیڈنگ اب نئے وزیرِ اعظم کے روپ میں

    محترم جناب !۔۔۔افتخار عارف صاحب سے بھی اب آپ کو معذرت کرنی پڑے گی بلکہ ڈبل معذرت، ایک تو ان کے شعر کا ستیا نا س کیا ، اس پر ستم یہ کہ۔۔۔۔۔
  15. عدیل منا

    ڈاکٹر عافیہ کی دورانِ قید ہلاکت کی تردید

    حسن مجتبیٰ بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نیویارک آخری وقت اشاعت: جمعرات 21 جون 2012 ,‭ 03:04 GMT 08:04 PST امریکی ریاست ٹیکساس میں وفاقی حکام اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتکاروں نے بدھ کے روز پاکستان میں پھیل چلنے والی ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ امریکہ میں قید پاکستانی نژاد خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ...
  16. عدیل منا

    نیا شادی دفتر

    محفل میں آوارہ گردی کے دوران شادی دفتر پر نظر پڑی تو سوچا یہاں کا ایک چکر بھی لگالیں۔ شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ہچکچاہٹ محسوس ہوئی مگر پھر اس خیال نے ہمیں تقویت بخشی کہ جتنی شادیاں شادی شدہ کرتے ہیں اتنی کنوارے نہیں کرتے۔یوں بھی ہم نے کسی کنوارے کو دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کرتے نہیں دیکھا۔ اندر...
  17. عدیل منا

    ہنس بیتی

    شطرنج میں تو نہیں البتہ گھوڑوں کی ریس میں سب سے آخری گھوڑے کو ہم بہت پسند کرتے ہیں جو سب گھوڑوں کو آگے لگا کر ان سب کا خوب پیچھا کرتا ہے۔:)
  18. عدیل منا

    ہنس بیتی

    اب آپ کہاں جاب کر رہے ہیں؟ شطرنج نے مجھے آپ کی طرف متوجہ کیا:) آداب عرض ہے۔ آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے۔۔ دکھتی رگ پر پاؤں پڑ کیا تھا:)
  19. عدیل منا

    وزیر اعظم نااہل ہو گئے ، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ۔

    یہ کب کی خبر ہے، بروز ٹو ڈے؟
  20. عدیل منا

    پنجاب ميں لوڈشيڈنگ کے خلاف احتجاج، ٹرين، بينک، پٹرول پمپ جلاديئے گئے، لوٹ مار، فائرنگ، 3 افراد ہلاک

    بجا فرما تے ہیں۔ میں چونکہ خود الکٹریسٹی فیلڈ سے وابستہ ہوں، اپنی معلومات کی بنیاد پر بات کی تھی ورنہ یو پی ایس کا تو اس وقت وجود ہی نہیں تھا جب میں پاکستان میں تھا۔ اس لئے اس کا بغور مشاہدہ کرنے کا موقع نہیں ملا۔
Top