نتائج تلاش

  1. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    سرکار یہ سب آپکی محبت ہے بھلا یہ تو بتائیے کہ اتنی ساری تاریخیں آپ یاد کیسے رکھتے ہیں؟
  2. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 4

    ضرور جناب آپ بلائیں اور ہم نا آئیں یہ ہماری مجال نہیں۔ شادی والی بات پر تو ویسے بھی بھنبھناہٹ ہونے لگتی ہے جیسے مٹھائی کا ڈبہ کھلے تو ندیدی مکھیاں جانے کیوں جان کی بازی لگادیتی ہیں۔(ویسے کیا آپ کو علم ہے کہ مکھی کی ذات ساری کی ساری مادہ ہی ہوتی ہے یا علماء اردو ایسے سمجھتے تھے؟ )
  3. رضوان

    گمشدہ اراکینِ محفل

    میں مل گیا ہوں اس لیے گمشدگان کی فہرست سے میرا نام کاٹ دیں۔( لیکن ابھی فعال (فنکشنل) ہونے میں چند دن باقی ہیں) دعا کریں کہ پروجیکٹ میں کامیابی ہو اور پھر دوستوں کی بزم میں حاضری ہو۔
  4. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    بہت بہت شکریہ اہلِ محفل کا کیسے نا آتا اتنی محبت سے آپ سب نے یاد رکھا اور شمشاد بھائی نے پیغام بھیجا ایسے میں بھلا کوئی رہ سکتا ہے۔ زبیر کو بہت بہت ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہوں سالگرہ کے ساتھ ہی گاڑی لینے کی بھی خدا تمہیں خیرو عافیت سے رکھے اور ایسے ہزاروں دن دیکھنا نصیب ہوں۔ :birthday:
  5. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 3

    چلیں کوئی اور ہی سہی مگر آئے تو (ہم چلے کہ دوبارہ بھی آسکیں)
  6. رضوان

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    ضرور حاضر ہو جائیں گے ذرا کلف وغیرہ لگوا کے
  7. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 3

    ڈاکٹر صاحب کا تو پتہ نہیں کہ زیارت سے شرفیابی نصیب نہیں ہوئی البتہ اپنے بارے میں علم ہے کہ ابھی تک مہینے میں ایک دفعہ حجام کے در پر حاضری دینی ضروری ہوتی ہے :lol: اس لیے چاند کہیں اور ہی نکلا ہوگا ویسے بھی اب چاند چڑھانے کے مواقع بندے بندے کو میسر ہیں۔
  8. رضوان

    مبارکباد قیصرانی کی شادی

    پہلے تو بین المستور ھی شوق سے پڑھتے تھے اب بین السطور کا معاملہ بھی صاف سمجھنے سے انکاری ہو؟؟؟
  9. رضوان

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    ماوراء یہ کیا بھئی جشن کو لمکایا ہی جارہا ہے میں اتنی تیاری کرکے ہانپتا کانپتا صرف اس جشن کے شوق میں آیا ہوں کہ شمشاد بھائی نے تاکیداً اطلاع دی تھی یہاں تم نے نئی پیشی ڈال دی۔ :? چلو کیک تیار نہیں ہے تو کباب روٹی ہی کھلا دو!!!!
  10. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 3

    لیں جی تھوڑی دیر کے لیے ہم بھی کود پڑے ہیں۔ شمشاد بھائی ستے خیراں ہون
  11. رضوان

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    اللہ خیر کرے پاکستان سے واپسی پر اکثر ایسا ہو جایا کرتا ہے تم نے تو ویسے بھی کافی بھاگ دوڑ اور کھانے پینے میں بھی بد پرہیزی کی ہوگی۔ (اب بیماریوں سے کیا ڈرتے ہو ساتھ تیمار دار جو ہے :wink: پڑے رہو چندا بہانہِ بد پرہیزی کیے ہوئے اور تیمار دار کی بوکھلاہٹوں کی موج اڑاؤ :wink: )
  12. رضوان

    مبارکباد قیصرانی کی شادی

    ڈیر منصور ڈھیر ساری مبارکبادیں اور بدھائیاں ابھی دیر تو بالکل بھی نہیں ہوئی کیوں کہ تم نے اہلِ محفل کے لیے ولیمے کا اعلان ہی نہیں کیا۔ میری نیک خواہشات تم دونوں کے لیے۔ ہماری طرح لمبی پیار بھری زندگی گزارو اور سدا خوش رہو
  13. رضوان

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    آنے کے بہانے تو اس سے پہلے بھی کئی تھے مگر “ نا آنے “ کا بہانہ کافی تگڑا ہے۔
  14. رضوان

    محفل فورم کی expansion

    یہ پیغام آج ہی تمہاری یاد دہانی پر دیکھا ہے۔ اس لیے معذرت دوسرا اگر مضمون میرے بس میں ہوتا تو ضرور لکھ ہی دیتا مگر چندا یہ بھاری پتھر ہے اور میں ایک ناتواں، میرے بس میں بقایا کو ہلہ شیری کرنا ہی رہ گیا ہے اس میں بھی کوتاہی ہوجاتی ہے۔
  15. رضوان

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    بہت بہت مبارک ہو “علی پور کا ایلی“ ایک نیا موتی محفل کے تاج میں جڑنے کا شکریہ۔ تمام ٹیم کو اس لگن اور دلجمعی سے کتاب کی تکمیل پر ڈھیروں مبارکیں۔
  16. رضوان

    آج کیا پکایا یا کیا کھایا

    :laugh:
  17. رضوان

    اب کسے جانا ہے؟

    اب مجھے رختِ سفر باندھنا ہے کہ کوئی صدائیں دے رہا ہے۔
  18. رضوان

    گرتے بالوں کا علاج اسبغول میں

    چلیں بھائی اب راجہ صاحب آتے ہی ہوں گے ان کا مطب خالی کریں۔ (شمشاد بھائی اور ظفری نتائج سے آگاہ رکھیے گا :wink: )
  19. رضوان

    کون ہے جو محفل میں‌ آیا 2

    وہ تو شریف ہوگئیں ان کا کیا ذکر؟ اب ناموں میں کیا رکھا ہے! ایک لمبی قطار تھی جنکی کالی گھٹاؤں میں چاندی چمکنے لگی ہے مگر ان کا نام سن کر اب بھی لجا جاتی ہیں۔
  20. رضوان

    گرتے بالوں کا علاج اسبغول میں

    اچھا تمہیں اپنے نام سے منگوانے میں حجاب آتا ہے :? بھئی شرمانا کیسا؟
Top