نتائج تلاش

  1. ابن جمال

    کلیم عاجز مجھے اس کا کوئی گلہ نہیں بہار نے مجھے کیادیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کلیم عاجز

    شکریہ اس نشاندہی کا بزرگ محترم! جہاں تک مطلع کی بات ہے اپ کا کہنابالکل صحیح ہے ’’کہ‘‘ساقط ہوگیاہے۔ لیکن جہاں تک اوردوسری جگہوں پر تیرے اورمیرے کی کی بات ہے ۔ڈاکٹرکلیم عاجز کے مجموعہ کلام ’’وہ جوشاعری کا سبب ہوا‘‘مطبوعہ طوبی پبلیکیشنزحیدرآباد1996میں ہرجگہ اسی طرح ہے۔مثلا گ گوستم نے...
  2. ابن جمال

    کلیم عاجز مجھے اس کا کوئی گلہ نہیں بہار نے مجھے کیادیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کلیم عاجز

    مجھے اس کا کوئی گلہ نہیں بہار نے مجھے کیادیا تری آرزو تونکال دی تراحوصلہ توبڑھادیا گوستم نے تیرے ہرایک طرح مجھے ناامید بنادیا یہ میری وفا کا کمال ہے کہ نباہ کرکے دکھادیا ]کوئی بزم ہو کوئی انجمن یہ شعاراپناقدیم ہے جہاں روشنی کی کمی ملی وہیں ایک چراغ جلادیا تجھے اب بھی میرے خلوص کا نہ...
  3. ابن جمال

    کلیم عاجز بیان جب کلیم اپنی حالت کرے ہے:کلیم عاجز

    بیان جب کلیم اپنی حالت کرے ہے غزل کیاپڑھے ہے قیامت کرے ہے بھلاآدمی تھا پہ نادان نکلا سناہے کسی سے محبت کرے ہے کبھی شاعری اس کو کرنی نہ آتی اسی بے وفا کی بدولت کرے ہے چھری پہ چھری کھائے جاہے ہے کب سے اوراب تک جئے ہے کرامت کرے ہے کرے ہے عداوت بھی وہ اس اداء سے لگے ہے کہ جیسے...
  4. ابن جمال

    کلیم عاجز رات جی کھول کے پھر میں نے دعا مانگی ہے ۔ ڈاکٹر کلیم عاجز

    ڈاکٹر کلیم عاجز سے ذاتی ملاقات کا شرف ناچیز کو حاصل ہے وہ صوبہ بہار کے تبلیغی جماعت کے امیر بھی ہیں اورانتہائی مرنجان مرنج شخصیت بھی۔ بات اس نظم کے تعلق سے نہ مانگتے مانگتے آخر میں کلیم عاجز صاحب نے تو’’ زلفوں کیلئے بوئے وفا‘‘مانگ ہی لی ہے لیکن اس کے بعد جوکچھ ہوناچاہئے اس کا وہ ماقبل میں...
  5. ابن جمال

    کلیم عاجز تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو ۔ ڈاکٹر کلیم عاجز

    شکریہ فاتح صاحب دیکھئے کیابات ہوئی ۔کلیم عاجز کے کلام کے مجموعے ہمارے پاس اورغزلیں آپ شیئر کئے جارہے ہیں:)
  6. ابن جمال

    خدمت دین جھگڑنے کی چیز نہیں

    اس غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے اگرآپ نے مجھ سے راست رابطہ کرلیاہوتا توپتہ چلتاکہ ایک دوسرے فورم پر مختلف نام سے جویہ مضمون ارسال کیاگیاہے وہ بھی میراہی ہے۔یہ بہت ضروری ہے کہ کسی کے متعلق بدگمانی کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اس سے رابطہ کرکے اس سے وضاحت مانگ لیں۔والسلام
  7. ابن جمال

    خدمت دین جھگڑنے کی چیز نہیں

    خدانے ہرانسان کو الگ صلاحیتوں،طبائع اوردلچسپیوں سے نوازاہے۔ہرایک کی خواہش ،سوچنے سمجھنے کا انداز،رہنے سہنے کا ڈھنگ ،جینے کا طورطریقہ اورزندگی گزارنے کارنگ ایک دوسرے سے الگ ہوتاہے۔کوئی بھی انسان مکمل طورپر ایک دوسرے جیسانہیں ہوتاکہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی فرق ضرور رہتاہے۔شکل ایک سی ہوگی تودلچسپیاں...
  8. ابن جمال

    دین کی خدمت یامسلک کی خدمت

    مناظرہ سے بچنے کیلئے ہی توتحریر لکھی گئی ہے
  9. ابن جمال

    آپ کی پسند کی نعت یاشعر

    مدرس صاحب!جیساکہ وضاحت کی جاچکی ہے کہ فارسی اورعربی کے اشعار لکھے جاسکتے ہیں لیکن ترجمہ ضروری ہوگا تاکہ ہرایک استفادہ کرسکے۔لہذاگزارش ہے کہ اس قطعہ کابھی ترجمہ کردیں ۔
  10. ابن جمال

    خواتین سیریلس اورنقصانات

    جلد تدفین بھی ہوجائے توکچھ سکون ملے;)
  11. ابن جمال

    بناتِ اسلام کی دینی و علمی خدمات

    اس تعلق سے مزید اگر کچھ پڑھنے کا کسی کوشوق ہے تو وہ حافظ ذہبی کی سیر اعلام النبلاء کا مطالعہ کرسکتاہے اس میں نامور صحابیات،تابعیات اوراسلام کے دیگر مختلف ادوار میں علم وفضل کے لحاظ سے مشہور خواتین کاتذکرہ ہے۔
  12. ابن جمال

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میں آج کل علامہ ابن رجب حنبلی کی ’’جامع العلوم والحکم‘‘کا مطالعہ کررہاہوں۔ بہت بیش قیمت اوراچھی کتاب ہے۔اس کتاب میں انہوں نے پچاس ایسی حدیثیں منتخب کی ہیں جن کا شمار جوامع الکلم میں ہوتاہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے ارشادات وفرمودات جو الفاظ کے اعتبار سے مختصر لیکن معانی کا ایک...
  13. ابن جمال

    دین کی خدمت یامسلک کی خدمت

    ایک شکریہ میری طرف سے بھی قبول فرمائیں۔ویسے ہم نے سن رکھاتھا۔’’انظرالی ماقال ولاتنظرالی من قال‘‘لیکن اب اس کے برعکس ہماراعمل ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ پہلے اپنی شناخت کیجئے کہ دیوبندی ہیں بریلوی ہیں یااہل حدیث ہیں پھراس کے بعد آپ کی بات مانی جائے گی۔
  14. ابن جمال

    حیدرآبادی (دکنی) ذائقے

    آپ دعوت ختم ہونے کے بعد تشریف لائے ہیں:)
  15. ابن جمال

    آپ کی پسند کی نعت یاشعر

    وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا مرادیں غریبوں کی بر لانے والا مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ خطا کا ر سے درگزر کرنے والا بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا مفاسد کا...
  16. ابن جمال

    آپ کی پسند کی نعت یاشعر

    ہوئے پہلوئے آمنہ سے ہویدا دعائے خلیل اورنوید مسیحا(حالی)
  17. ابن جمال

    خواتین سیریلس اورنقصانات

    میراجواب پھروہی ہے جواوپر دے چکاہوں!:)
  18. ابن جمال

    خواتین سیریلس اورنقصانات

    روئے سخن سیاست کی جانب قطعانہیں ہے وہ تومقطع میں سخن گسترانہ بات آپڑی تھی اوربس !:lovestruck:
  19. ابن جمال

    خواتین سیریلس اورنقصانات

    بیچاری عوام نے جمہوریت یعنی بکری توصحیح خریدی تھی لیکن بعد میں شاطروں یعنی مالداروں نے اس کو ہتھیالیااوراب حالت یہ ہے کہ کوئی شخص خواہ سیاسی امورمیں کتنادرک رکھتاہو، کتناہی خلوص نیت اس کے اندر ہو،سماج کی خدمت کاسچاجذبہ ہو مگر پیسہ نہیں تووہ الیکشن جیت نہیں سکتا۔ جمہوریت کاقیام تونیک مقاصد کے...
  20. ابن جمال

    خواتین سیریلس اورنقصانات

    مسئلہ یہ ہے کہ سیریل کو چارپانچ سال یادس سال چلاناہے توپھر دنیابھر کے بکواس موضوعات توشامل کرنے پڑیں گے۔چاہے وہ زائد ازدواجی تعلقات کاہو،بلاوجہ طلاق کاہو،موقع بے موقع گھر میں تقریب اورستر برس کی بوڑھی سے لے کرسات برس کی بچی تک کے مل جل کر ڈانس کرنے کاہو،یہ توکرنے پڑیں گے۔
Top