نتائج تلاش

  1. ز

    آغازِ فارسی کلاس

    روحانی بابا، آپ بات بے شک دیر سے سمجھتے ہوں، لیکن آپ کو لال کہنے کی گستاخی نہیں کی جا سکتی۔ ہاں لالا ضرور کہا جا سکتا ہے، بلکہ لولوئے لالا :grin: زیف
  2. ز

    داستاں گو

    ناچیز نظم کی پسندیدگی کا بہت شکریہ۔ زیف
  3. ز

    تنکا

    جناب ربانی صاحب: عزت افزائی کا بہت بہت شکریہ۔
  4. ز

    آغازِ فارسی کلاس

    اصل میں بات یہ ہے کہ قدیم فارسی میں نون غنہ موجود تھا لیکن جدید فارسی والوں نے اسے وائے مجہول اور یائے مجہول کی طرح ترک کر دیا ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ نونِ غنہ اور معلن میں عروضی فرق موجود ہے۔ سو جدید فارسی والے نونِ غنہ سے پہلے آنے والے لمبے مصوتے (long vowel) کو چھوٹا کر دیتے ہیں، یعنی وزن 2 کو...
  5. ز

    غزل - یک رنگیِ حیات نے تڑپا دیا مجھے

    بہت خوب ربانی صاحب۔ خوب رواں دواں غزل کہی ہے۔ یہ اشعار خاص طور پر پسند آئے:
  6. ز

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    ارے وارث صاحب، آپ نے تو دریا بہا دیے ہیں :) خوش رہیئے۔ زیف
  7. ز

    نظم ۔ بنام جارج واشنگٹن

    حجازی صاحب: یہ بات تو بہت عام ہے کہ جب کوئی لفظ دو ارکان پر محیط ہو تو اسے توڑ دیتے ہیں اور اس ٹوٹے ہوئے لفظ کے آخری حرف کا اتصال اگلے لفظ کے ساتھ ہو جاتا ہے۔ مثلاً اسی بحر (ہزج سالم) میں دیکھیئے: مگر جب یاد آتے ہیں تو برسوں یاد آتے ہیں (حسرت موہانی) مگر جب یا + د آتے ہے + ت برسو یا + د آتے...
  8. ز

    داستاں گو

    وارث صاحب: بہت شکریہ۔ میں خود وضاحتی حاشیوں کا قائل نہیں ہوں، لیکن یہ بھی ہے کہ بعض اوقات نئے پڑھنے والوں کی رہنمائی کے لیے ایسا ضروری ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر نظمِ ہٰذا میں اگر ’داستان روکنے‘ کی سمجھ نہ آئے تو نظم بے معنی ہو جائے گی۔ زیف
  9. ز

    داستاں گو

    شاید کچھ نئے دوستوں کو معلوم نہ ہو۔ ان کی سہولت کے لیے عرض کرتا چلوں کہ “داستان روکنا“ اصطلاح ہے، جس کا مطلب اپنے ایک مضمون سے کاپی پیسٹ کر رہا ہوں: ان داستان گوؤں کا ایک کمال یہ تھا کہ بعض اوقات وہ اپنی استادی دکھانے اور فن پر گرفت کا مظاہرہ کرنے کے لیے داستان ’روک‘ دیا کرتے تھے۔ داستان...
  10. ز

    تخلیق کائنات کیلئے کسی خدا کی ضرورت نہیں : اسٹیفن ہاکنگ

    اصل میں سٹیِون (1) ہاکنگ اور اس قبیل کے دوسرے سائنس دانوں کا کہنا یہ ہے کہ بگ بینگ سے لے کر اب تک کائنات کے ارتقا میں جو بھی طبعی مظاہر پیش آئے ہیں ان کی سائنسی توجیہ ممکن ہے، یعنی وہ سائنسی کلیوں کی مدد سے سمجھے جا سکتے ہیں، اور ان میں کسی خارجی قوت (یعنی خدا) کی دخل اندازی کے شواہد نہیں...
  11. ز

    داستاں گو

    جناب آپ کی ذرہ نوازی ہے ورنہ اپنی ’فصاحت‘ کا حال ہمیں معلوم ہے۔ :) زیف
  12. ز

    داستاں گو

    میر باقرعلی تم نے پھر بیچ میں داستاں روک دی؟ شاہ گل فام گنجل طلسموں کی گتھیوں ‌کو سلجھاتا صرصار جنگل کے شعلہ نفس اژدروں سے نمٹتا بیابانِ‌ حیرت کی بے انت وسعت کو سر کر کے پہرے پہ مامور یک چشم دیووں‌ کی نظریں ‌بچا سبز قلعےکی اونچی کگر پھاند کر مہ جبیں‌ کے معنبر شبستان تک آن پہنچا ہے...
  13. ز

    مجھے اک نظم کہنی تھی

    واہ، کیا کہنے ہیں آسی صاحب۔ بہت عمدہ نظم ہے۔ امید ہے اپنی دوسری نظموں سے بھی نوازتے رہیں گے۔ زیف
  14. ز

    تنکا

    جناب نصرت صاحب: نظم پڑھنے کا شکریہ۔ لمبے وقت کے دورانیے کے لیے ذاتی طور پر مجھے لفظ جُگ بہت پسند ہے۔ سادہ اور مختصر۔ “سرحد پر“ میں ٹائپو ہے جسے میں درست کر رہا ہوں۔ زیف
  15. ز

    ردی

    مغل صاحب، دو چار پکوڑے اور ایک آدھ سموسہ بھی تھالی میں رکھ کر ساتھ لیتے آئیے گا۔ بڑی سخت ضرورت ہے اس وقت :) زیف
  16. ز

    ردی

    وارث اور محمود صاحبان: دیارِ غیر میں حالت اس سے بھی بری ہے۔ یہاں تو ردی کی دکان بھی نصیب نہیں ہوتی۔ ایک تو یہاں کتابیں اکٹھی کرنا بہت مشکل ہے اور دوسرے یہ کہ نئی نسل کو اردو سے کوئی رغبت نہیں ہے۔ ایک ادب دوست صاحب کے پاس ہزاروں کتابوں کا ذخیرہ تھا۔ ان کی وفات کے بعد اولاد نے کوشش کی کہ کتابیں...
  17. ز

    ردی

    سموسوں کی ریڑھی، سموسوں کی ریڑھی سے آگے، گھڑی ساز کا ٹوٹا کھوکھا، گھڑی ساز کے ٹوٹےکھوکھے سے آگے کتابوں کی دکان، ردی کتابوں کی دکان، جس میں پرانے رسالے، کرم خوردہ ناول، پھٹی جلد والی نصابی کتابیں۔ خجالت زدہ لغزشوں کی طرح بھولی بسری ہوئی، کہنہ لکڑی کے ریکوں میں ٹھونسی ہوئی۔۔۔ اک رسالہ اٹھاؤ تو مٹی...
  18. ز

    کیلک 2010 میں تخلیق کردہ اردو محفل کا وال پیپر

    جناب فاتح صاحب، پس منظر کے بارے میں پوچھنے کی “وجہء تسمیہ“ یہ تھی کہ کسی زمانے میں ہم بھی اسی قسم کے پس منظر بنانے کی کوششیں کیا کرتے تھے۔ اگر طبیعت پر بار نہ گزرے تو کچھ مثالیں ملاحظہ فرما لیجیئے: http://www.facebook.com/photo.php?pid=2846934&l=d9d0c92f6e&id=500950812 اور...
  19. ز

    مرزا یاس یگانہ چنگیزی عرف غالب شکن۔۔۔۔از ڈاکٹر ظہور احمد اعوان

    مجھے معلوم نہیں کہ ظہور اعوان صاحب کا مضمون کتنا پرانا ہے۔ اگر یہ سال دو سال پہلے لکھا گیا ہے تو لگتا ہے کہ اس دوران یگانہ کا ستارہ گردش میں رہا ہے، کیوں کہ راولپنڈی سے نکلنے والے مستند ادبی رسالے “سمبل“ میں معروف غزل گو ظفر اقبال نے ایک مضمون قلم بند فرمایا تھا “یگانہ ایک معمولی شاعر“ اور اس...
  20. ز

    کیلک 2010 میں تخلیق کردہ اردو محفل کا وال پیپر

    بہت عمدہ کاوش ہے فاتح بھائی، مبارک۔ ویسے یہ او ایس ایکس نما پس منظر بھی آپ نے پلے سے بنایا ہے؟ واہ! شعر بھی بہت عمدہ منتخب کیا ہے۔ دل چسپ اتفاق دیکھیئے کہ یہ اردو ادب کی وہ پہلی مثال ہے جس میں اکیلا لفظ “اردو“ زبان کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ ورنہ اس سے قبل دہلی میں اس زبان کو زبانِ اردوئے...
Top