نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    پروفیسر جی ڈبلیو چودھری کی ایک اور اہم کتاب Pakistan: Transition From Military To Civilian Rule یہ کتاب پہلی بار 1988ء میں چھپی تھی۔
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نہ ذوقِ نغمہ نہ آزادیِ فغاں دارم چہ سود از آنکہ بشاخِ گُل آشیاں دارم ابوالحسن ورزی نہ ذوقِ نغمہ ہے اور نہ ہی مجھے آہ و فغاں کی آزادی ہے، کیا فائدہ اِس سے کہ میرا آشیاں شاخِ گُل پر ہے۔
  3. محمد وارث

    اردو محفل کی مفت ٹیوشن اکیڈمی

    پروفیسر صاحب sell اور sale میں بھی کوئی فرق ہے یا ایسے ہی باتیں بنی ہوئی ہیں!
  4. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    فارسی کلام والی کتاب کا نام بتا سکتے ہیں۔ اور ان کی ایک کتاب "فارسی ادب کے چند گوشے" مجھے اس میں نظر نہیں آ رہی۔
  5. محمد وارث

    انڈیا کا دورہ آسٹریلیا

    اور ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔
  6. محمد وارث

    تاسف معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کر گئے۔

    منم آں نہالِ خوبی، کہ بہ ایں شکستہ حالی بہ تلاشِ سایہ ہر کس، بہ کنارِ من بیاید نصیر تُرابی صاحب (مرحوم) میں وہ نیک طینت، فائدہ مند، خوبیوں والا درخت ہوں کہ میری اس ساری شکستہ حالی کے باوجود، جس کسی کو بھی (چلچلاتی اور کڑی دھوپ میں) سائے کی تلاش ہوتی ہے وہ میرے پہلو میں آ جاتا ہے۔
  7. محمد وارث

    تاسف معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کر گئے۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ انتہائی افسوسناک خبر ہے، اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ مرحوم فاری شاعری بھی کرتے تھے اور اسی سلسلے میں ایک دوست کی وساطت سے مجھے ان کی کچھ کافی فارسی شاعری اور اردو غزلیات کی کتب ملی تھیں۔
  8. محمد وارث

    انڈیا کا دورہ آسٹریلیا

    انتہائی دلچسپ ٹیسٹ میچ ہو رہا ہے، آخری دن کا آخری سیشن ہے، انڈیا کے 300 پر پانچ آؤٹ ہیں۔ بائیس اوورز کا کھیل باقی ہے اور انڈیا کو جیت کے لیے مزید 108 رنز درکار ہیں۔ لگ رہا ہے کہ انڈیا ڈرا کے لیے کھیل رہا ہے لیکن آخری 10 اوورز میں 60 کے قریب ٹارگٹ ہوا اور وکٹیں بھی ہاتھ میں ہوئیں تو جیت کی کوشش...
  9. محمد وارث

    ہمارے نجی تعلیمی ادارے ، تعلیم کے فروغ کے لئے کتنے مددگار ہیں؟

    پبلک یا سرکاری اسکولوں کا تو ہم سب کو علم ہی ہے کہ وہ ایک ہی طرح کے ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں سب نجی تعلیمی ادارے ایک جیسے نہیں ہیں، بلکہ ان کی کچھ اقسام ہیں: -ایک انتہا پر ہر گلی محلے میں چند کمروں میں کھلے ہوئے پرائیوٹ تعلیمی ادارے ہیں، ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ -دوسری انتہا پر طبقہ امرا کے لیے...
  10. محمد وارث

    ہمارے نجی تعلیمی ادارے ، تعلیم کے فروغ کے لئے کتنے مددگار ہیں؟

    میری بیوی پچھلے چند سالوں سے مجھے مسلسل "خبردار" کر رہی ہے کہ سب کچھ بچوں کی تعلیم ہی میں جھونک دو گے، اپنے اور میرے بڑھاپے کے لیے بھی کچھ سوچو اور میں "دیکھتے ہیں" کہہ کر چپ ہو جاتا ہوں۔ :)
  11. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    اور تین عجوبے اس وقت حکومت سے باہر ہیں: مولاکم شریف زرداری
  12. محمد وارث

    تعارف حافظ محمد عمر

    خوش آمدید حافظ صاحب۔
  13. محمد وارث

    خدا کے لیے عوام کا سوچیں خان صاحب۔ آلو بھی غریب کی پہنچ سے دور

    کیونکہ اس بار سلیکٹرز نے "سجی دکھا کر کھبی مار دی"، اور تیسرے کو سلیکٹ کر لیا، اب پہلے دونوں کا رونا تو بنتا ہے!
  14. محمد وارث

    غلطی ہائے مضامین: اس عمر میں بھی ’’سمجھ نہیں آئی‘‘ تو کب آئے گی؟ ابو نثر

    سمجھ میں کچھ نہیں آتا کسی کی اگرچہ گفتگو مبہم نہیں ہے امجد اسلام امجد
  15. محمد وارث

    خدا کے لیے عوام کا سوچیں خان صاحب۔ آلو بھی غریب کی پہنچ سے دور

    شمشاد صاحب، کسی کو سلیکٹر یا ایمپائر کا وہ فیصلہ قابلِ قبول ہوتا ہے جو اس کے مزاج کے مطابق ہو وگرنہ نہیں۔ مثال کے طور پر، ایک سلیکٹر ایک نا معلوم سے شخص کو اٹھا کر اپنی کابینہ میں لے لے، وزیرِ خارجہ بنا دے اور وہ وزیر اعظم بھی بن جائے تو وہی سلیکٹڈ قائدِ عوام ہے۔ ایک سلیکٹر، ایک تحصیلدار لیول کے...
  16. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید عبداللہ صاحب۔
  17. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    پاکستانی ڈاکٹر نے امریکی مریضوں کو لاکھوں ڈالر کے بلز معاف کیوں کیے؟ - BBC News اردو
  18. محمد وارث

    کھیلوں کی خبریں

    ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں زبردست کامیابی کے بعد، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ واقعی اس وقت نیوزی لینڈ ٹیم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔
Top