نتائج تلاش

  1. خاور بلال

    میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیے۔۔۔

    آہ کتنی سچی بات کہی
  2. خاور بلال

    سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

    قسیم بھائی! میں بھی آپ کے نیک ارادوں کی تکمیل میں اپنا حصہ ملا سکتا ہوں۔ آپ اس سلسلے میں جو ذمہ داری لگائیں وہ قبول ہے۔
  3. خاور بلال

    فورم پر مباحث۔ کیا کیا جائے؟

    السلام علیکم! مذہب اور سیاست پر گفتگو کا سلسلہ رواں دواں رہنا چاہیے۔ لیکن ذرا ٹھہریے! ایک وقت تھا کہ لوگوں کو اندازہ تھا کہ وہ کس موضوع کے لیے کفایت کرتے ہیں اور کس موضوع کے لیے کم یا قطعی طور پر ناکافی ہیں۔ برازیل کا عظیم فٹبالر پیلے دنیا کے مشہور ترین لوگوں میں سے ایک ہے مگر اس نے آج تک...
  4. خاور بلال

    فتنہ انکارِ حدیث، ایک جائزہ

    عزیزانِ محفل! میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ قرآن و حدیث سے متعلق نگارشات بیان کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔ یہ حساس موضوع ہے۔ زبان کی لغزش سے صدیوں کی تاریخ پر خطِ تنسیخ پھیردینا آسان ہے۔ اسی لیے یہ آسان کام اردو محفل کی زینت بنا ہوا ہے۔ اللہ کے سامنے جوابدہی کا احساس ہے اور نبی محترم صلی اللہ علیہ...
  5. خاور بلال

    اسلام میں عورت کا مقام

    عزیزو! میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ قرآن و حدیث سے متعلق نگارشات بیان کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔ یہ حساس موضوع ہے۔ زبان کی لغزش سے صدیوں کی تاریخ پر خطِ تنسیخ پھیردینا آسان ہے۔ اسی لیے یہ آسان کام اردو محفل کی زینت بنا ہوا ہے۔ اللہ کے سامنے جوابدہی کا احساس ہے اور نبی محترم صلی اللہ علیہ وآلہ...
  6. خاور بلال

    قرآن اور حدیث سے متعلق شبہات (سید ابوالاعلٰی مودودی)

    محدثین کے اتباع میں جائز حد سے تجاوز اب دوسرے گروہ کو لیجیے جو دوسری انتہا کی طرف چلا گیا ہے۔ یہ لوگ محدثین کے اتباع میں جائز حد سے بہت زیادہ تشدد اختیار کرتے ہیں۔ ان کا قول یہ ہے کہ محدثین کرام نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کرکے رکھ دیا ہے۔ ان کی نگاہ میں احادیث کے معتبر یا غیر معتبر...
  7. خاور بلال

    قرآن اور حدیث سے متعلق شبہات (سید ابوالاعلٰی مودودی)

    محدثین کی اندھی تقلید؟ ہم نے کبھی اس خیال کی تائید نہیں کی کہ ہر شخص کو ائمہ حدیث کی اندھی تقلید کرنی چاہیے یا ان کو غلطی سے مبرا سمجھنا چاہیے۔ نہ کبھی ہم نے یہ دعویٰ کیا کہ ہر کتاب میں جوروایت قال رسول اللہ سے شروع ہو اس کو آنکھ بند کرکے رسول اللہ کی حدیث مان لیا جائے۔ برعکس اس کے ہمارے نزدیک...
  8. خاور بلال

    قرآن اور حدیث سے متعلق شبہات (سید ابوالاعلٰی مودودی)

    احادیث کی تحقیق کا معیار اب ہمیں دیکھنا چاہیے کہ کسی خبر کی تحقیق کا سخت سے سخت قابلِ عمل معیار کیا ہوسکتا ہے۔ فرض کیجیے زید نامی ایک شخص اب سے سو برس پہلےگزرا ہے، جس کے متعلق عمرو ایک روایت آپ تک پہنچاتا ہے۔ آپ کو تحقیق کرنا ہے کہ زید کے متعلق یہ روایت درست ہے یا نہیں؟ اس غرض کے لیے آپ حسبِ...
  9. خاور بلال

    قرآن اور حدیث سے متعلق شبہات (سید ابوالاعلٰی مودودی)

    اسلام کے نظامِ دینی میں حدیث کی حجیت، اور ناقابلِ اعتبار احادیث کا معاملہ البتہ راویوں میں سے ہم ہر راوی پر اعتماد نہیں کریں گے، جس طرح مقدمات کے سلسلے میں شاہدوں میں سے ہر شاہد کا اعتبار نہیں کرتے۔ اس کی تحقیق کے لیے اسماء الرجال کا فن ایجاد کیا گیا، تاکہ راویوں کے حالات کی تحقیق کی جائے۔ اسی...
  10. خاور بلال

    قرآن اور حدیث سے متعلق شبہات (سید ابوالاعلٰی مودودی)

    سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم تک کیسے پہنچی؟ اب اس سوال کی طرف آئیے کہ سنت رسول کے ہم تک پہچنے کی صورت کیا ہے اور کیا ہوسکتی ہے؟ یہ بالکل ظاہر ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بعثت کے بعد سے رحلت تک تقریبا ربع صدی کا جو زمانہ بسر کیا وہ محض قرآن پڑھنے اور سنانے ہی میں بسر نہیں ہوا ہوگا، بلکہ...
  11. خاور بلال

    قرآن اور حدیث سے متعلق شبہات (سید ابوالاعلٰی مودودی)

    قرآن کا نبوت سے کیا رشتہ ہے؟ سب سے پہلے یہ یہ امر غور طلب ہے کہ اللہ تعالٰی نے قرآن اور اس سے پہلے تمام آسمانی کتابوں کو رسولوں کے واسطے سے کیوں نازل کیا؟ کیا اللہ اس پر قادر نہ تھا کہ مطبوعہ کتابیں یکایک زمین پر اتار دیتا اور ان کا ایک ایک نسخہ نوعِ بشری کے ہر فرد کے پاس آپ سے آپ پہنچ جاتا؟...
  12. خاور بلال

    قرآن اور حدیث سے متعلق شبہات (سید ابوالاعلٰی مودودی)

    سید ابوالاعلٰی مودودی کی تحاریر سے ماخوذ اقتباسات۔امید ہے قرآن و حدیث کے حوالے سے جدید ذہن کے شبہات رفع کرنے میں معاون ثابت ہوسکیں گے۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اسلام ایک علمی و عقلی مذہب اسلام کی ہدایت سے فائدہ اٹھانے، اور دین کے سیدھے راستے پر قائم رہنے اور اعتقاد و عمل کی گمراہیوں سے...
  13. خاور بلال

    اسلام میں عورت کا مقام

    ہرگز نہیں۔ اتنی بھاری ذمہ داری آپ پر کیسے ڈالی جاسکتی ہے۔ ابھی تو مسلمان عمل میں کمزور واقع ہوئے ہیں آپ کے حوالے کردیا تو ایمان سے بھی جائیں گے۔ البتہ آپ کے نازک کندھوں پر تو آپ کی اپنی ذمہ داری بھی نہیں ڈالی جاسکتی۔ کیونکہ ذمہ داری نبھانے کیلئے ایک اہلیت درکار ہوتی ہے۔ جو انسان اپنے خالقِ حقیقی...
  14. خاور بلال

    اسلام میں عورت کا مقام

    حیرت ہے آپکو اسلام اور مسلمانوں سے اتنی دلچسپی ہے۔ آپکے اعتراضات کے جوابات اسی دھاگے پر دیے جاچکے ہیں۔ غلامی اور وراثت سے متعلق مزید تشنگی باقی ہے تو وہ بھی پوری کی جائیگی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ سوال و جواب کھیل رہے ہیں اور میں پہلے عرض کرچکا ہوں کہ قرآن و حدیث سے استدلال مذاق نہیں۔ آپ کے جو...
  15. خاور بلال

    اسلام میں عورت کا مقام

    معلوم ہوتا ہے موصوف نے مذکورہ ذخیرہ علم پر صرف عیب چینی کی نگاہ ڈالی ہے اور ان کتابوں کے بے شمار جواہر کی طرف سے آنکھیں‌ بند کرکے اپنا سارا وقت ان چیزوں کی تلاش میں صرف کیا ہے جوان کے نزدیک اسلام پر طعن کرنے کے لیے مفید ہوسکتی ہیں۔ کتنے لوگ ہیں جو قرآن ہدایت کی طلب میں نہیں پڑھتے بلکہ عیوب تلاش...
  16. خاور بلال

    ‘زلف‘

    ہوا رک گئی سر پہ بادل کا بستر اٹھائے ہوئے سایۂ زلف اگر نہیں، دھوپ کا سائباں تو ہے
  17. خاور بلال

    جواب میرا سوال آپ کا

    السلام مہینوں میں رمضان سے پہلے کونسا مہنہ آتا ہے؟ نیا جواب: کیونکہ اصحابِ کہف نیند سے پہلے جس زمانے میں موجود تھے اس وقت کے بادشاہ کا نام دقیانوس تھا۔ سو کسی چیز کے پرانے ہونے کے لیے دقیانوسیت کا محاورہ استعمال کیا جاتا ہے۔
  18. خاور بلال

    القلم رمضان فانٹ

    یہ کارڈ شاکر صاحب کے فونٹ کا مرہون ہے۔ شاکر بھائی اتا (۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) بڑا شکریہ۔
  19. خاور بلال

    چند خوبصورت آیات

    شکریہ فاروق صاحب! بروقت اور اتنی توجہ سے آپ نے یہ کام کردیا۔ اس عنایت کے لیے آپکا بہت بہت شکریہ۔ آپکی یہ شفقت یاد رہے گی۔
  20. خاور بلال

    یورپ کے تاریک دور سے تاریک تر، بر صغیر کا دور مولویت

    یہ استدلال کہ برصغیر میں مولویوں نے بادشاہت کو سراہا مناسب نہیں۔ مثلاً اکبرکے دینِ الٰہی نے جب جہانگیر کے زمانے میں اسلامی اصولوں کو پامال کرنا شروع کیا تو حضرت مجدد الف ثانی رح نے اس صورتِ حال کر چیلنج کیا اور ٹھہرے ہوئے پانی میں ہلچل مچادی۔ وہ کشمکش جو دل و دماغ میں تھی برسرِ زمین آگئی اور...
Top