نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    اوبنٹو کے بارے میں کچھ معلومات درکار ہیں؟

    ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔ چلیے تلاش جاری رکھیے۔ ویسے گمپ بھی برا متبادل نہیں ہے لیکن فوٹوشاپ کے عادی افراد کو استعمال میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔
  2. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    سارے کے سارے بک ہو گئے 250 پر ۔۔۔۔۔۔ اتنی خراب کارکردگی کی توقع نہ تھی۔ میں سمجھ رہا تھا کہ کم از کم چائے کے وقفے تک تو کھینچ ہی لیں گے۔ چلیں جی، اب دوسرے ٹیسٹ کا انتظار کریں، یہ تو ہار گئے۔
  3. ابوشامل

    پشتو انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    میں کوشش کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں آپ کی کچھ مدد کر سکوں۔ البتہ پہلے مجھے یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کی ضرورت بھی ہے یا نہیں۔ جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ سندھی ٹائپنگ کے لیے اُس وقت سے یونیکوڈ استعمال ہوتا ہے جب عربی اس میں آیا تھا یعنی ونڈوز 98 عربی ورژن سے۔
  4. ابوشامل

    اوبنٹو کے بارے میں کچھ معلومات درکار ہیں؟

    معذرت کہ میں الٹا سمجھا ۔۔۔۔ ویسے میرے علم میں نہیں ہے کہ فوٹوشاپ لینکس کے لیے دستیاب ہے۔
  5. ابوشامل

    مبارکباد سعود بھیا کی 20000 پوسٹس

    سعود بھائی، بہت مبارک ہو 20 ہزاری کلب میں داخل ہونے کی۔ خواہش ہے کہ بلاگنگ میں بھی ایسے ہی سنگ میل عبور کریں۔ آمین
  6. ابوشامل

    ونڈو 7

    عارف! یہ کی بورڈ بھی کمال کا ہے، اس میں الفاظ کو استعمال کے حساب سے کیز پر سیٹ کیا گیا ہے جیسا کہ انگریزی میں زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ home row پر ہوتے ہیں اس طرح اس میں بھی زیادہ استعمال ہونے والے اردو الفاظ ہوم رو پر ہیں۔ اور کمال کا تو یہ کی بورڈ ہوگا کیونکہ میں جو استعمال کرتا ہوں :)
  7. ابوشامل

    پشتو انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    میں ہوں تو سندھی لیکن شاید اس حوالے سے آپ کی کوئی مدد نہ کر پاؤں کیونکہ تکنیکی لحاظ سے تھوڑا کمزور ہوں پھر میرے پاس سندھی کا کوئی مواد بھی ایسا موجود نہیں ہے جو ان پیج میں ٹائپ شدہ ہو۔ بہرحال اس سلسلے میں اگر کوئی آپ کی مدد کر پانے والا ملا تو میں آپ کے سامنے لے آؤں گا۔ ویسے آپ کو کس طرح کی مدد...
  8. ابوشامل

    اوبنٹو کے بارے میں کچھ معلومات درکار ہیں؟

    جی بالکل ۔۔۔۔ مثال کے طور پر کورل ڈرا کا متبادل انک اسکیپ، میں نے اسے کئی جگہ پر کورل ڈرا سے بھی بہتر پایا ہے۔ انک اسکیپ لینکس کے بعد اب ونڈوز ورژن میں بھی موجود ہے۔ اس کا نیا ورژن حال ہی میں جاری ہوا ہے۔ بہت شاندار ہے۔ میں نے اردو وکیپیڈیا پر اپنے کئی نقشے اور گرافکس انک اسکیپ پر ہی بنائے ہیں...
  9. ابوشامل

    اوبنٹو لینکس پر ورلڈ کال evdo کو کس طرح چلایا جائے؟

    میرے گھر پر سگنلز کا کچھ مسئلہ ہے اس لیے میں یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتا کہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ ایک دو روز میں دفتر کے کمپیوٹر پر اوبنٹو نصب کروں اور پھر وہاں تجربہ کر کے دیکھوں۔ اس کے بعد ہی آپ کو اس تجربے کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں کچھ کہہ سکوں گا۔
  10. ابوشامل

    پشتو انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    ابرار صاحب، کمال کر دیا ہے آپ نے۔ پشتو کی شمولیت سے میرے کچھ کام آسان ہوں گے۔ سندھی کی شمولیت کا مجھے انتظار ہے لیکن اس کا بہت زیادہ فائدہ میرے خیال میں نہیں ہوگا کہ کیونکہ سندھی لکھنے والے اردو سے بھی پہلے سے یونیکوڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ البتہ محدود پیمانے پر شاید کچھ لوگوں کے کام آ جائے۔ اردو...
  11. ابوشامل

    اوبنٹو کے بارے میں کچھ معلومات درکار ہیں؟

    میرے خیال میں گھریلو استعمال کے کسی صارف کو اوبنٹو میں سافٹ ویئرز کی کمی محسوس نہیں ہوتی، بہت کچھ اس کو انسٹالیشن کے ساتھ مل جاتا ہے حتی کہ پورا آفس بھی۔ باقی وہ افراد جو اپنے کام کے لیے ایڈوبی فوٹو شاپ اور کورل ڈرا جیسے پروفیشنل سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں، کم از کم انہیں تو خرید کر ونڈوز اور یہ...
  12. ابوشامل

    کراچی دھماکہ-ملک بھر میں یوم سوگ

    بھائی فرحان! آپ کیا ایم کیو ایم کا ماؤتھ پیس بنے ہوئے ہیں، کبھی اس سے باہر بھی جھانک لیا کیجیے۔ میرا نہیں خیال کہ ہر معاملے میں ان کے بیانات اور "اپیلوں" کو گھسیڑنے کی ضرورت ہے۔ یہاں کسی اور کو آپ نے اپنی جماعت کی اس طرح "تشہیر" کرتے دیکھا ہے؟
  13. ابوشامل

    فونٹ القلم خالد مقبول فونٹ

    واہ ۔۔۔ میں تو سمجھا تھا سابق گورنر پنجاب سے موسوم کوئی فونٹ منظر عام پر آ گیا ہے :) اشتیاق، آپ کی اردو ٹائپو گرافی سے لگن مثالی ہے۔
  14. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    تاریخ میں آج تک چوتھی اننگ میں اتنا بڑا اسکور نہیں کیا گیا، اس لیے امید تو کم ہی ہے کہ پاکستان 400 رنز سے اوپر کا ہدف حاصل کر سکے گا۔ ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟
  15. ابوشامل

    پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

    مزید وکٹیں نہیں گرنی چاہئیں۔ اگر آج ایک اور وکٹ گر گئی تو میچ ڈرا کرنے سے بھی جائیں گے۔
  16. ابوشامل

    اوبنٹو کے بارے میں کچھ معلومات درکار ہیں؟

    میرے خیال میں آپ کے لیے زیادہ آسان یہی ہوگا کہ آپ ونڈوز کے اندر بطور پروگرام اوبنٹو کو استعمال کریں۔ ونڈوز چلانے کے دوران اوبنٹو کی سی ڈی ڈالتے ہی آپ کو ایک اسکرین نظر آئے گی جس میں لکھا ہوگا "Install inside windows" اس کے ذریعے آپ با آسانی انسٹال کر سکتے ہیں اور ہارڈ ڈسک کے پارٹیشنز اور دیگر...
  17. ابوشامل

    کچھ قوانین جو نیوٹن صاحب بھول گئے

    نیوٹن صاحب تو بھول گئے لیکن کوئی اور نہیں بھولا۔ یہ دیکھیے
  18. ابوشامل

    مبارکباد جناب اشتیاق کو شادی مبارک

    بہت بہت مبارک ہو اشتیاق ۔۔۔۔ یہ اچانک خبر بہت اچھی لگی۔ اللہ دونوں کو دین و دنیا کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین!
  19. ابوشامل

    اوبنٹو لینکس پر ورلڈ کال evdo کو کس طرح چلایا جائے؟

    محمد سعد صاحب بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔ میرے خیال میں کام بن جائے گا۔ میں نے اس کے ذریعے کنیکٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن شاید اس وقت سگنل کے مسائل درپیش تھے کیونکہ ونڈوز پر بھی نہیں چل رہا تھا اس لیے کنیکٹ نہ ہو سکا۔ البتہ ایک مسئلہ جو تھوڑا پریشان کن ہے وہ یہ کہ ایک مرتبہ کنیکٹ ہونے میں ناکامی کے بعد...
  20. ابوشامل

    اوبنٹو لینکس پر ورلڈ کال evdo کو کس طرح چلایا جائے؟

    میں نے گزشتہ روز ورلڈ کال کا evdo وائرلیس کنکشن خریدا ہے، جس کے بارے میں مجھے پہلے سے علم تھا کہ یہ لینکس پر نہیں چل سکتا۔ کیا کسی نے اس کا کامیاب تجربہ کیا ہے؟ مکی بھائی نے کوئی علاج دریافت کیا؟
Top