نتائج تلاش

  1. نعمان

    بچوں کے لیے کہانیوں کی آڈیو لائیبریری

    شاید ہی کوئی بچہ فورم پر اردو کہانیاں تلاش کرتا ہوا آئے مگر زکریا جیسے والدین تو آسکتے ہیں۔ ہم انہیں ایسی کہانیاں ڈیجٹلائز کرکے دے سکتے ہیں جو ان کے بچے نہیں پڑھ سکتے مگر وہ انہیں پڑھ کر سنا سکتے ہیں۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ چھوٹے بچوں کو کہانیاں سنانے سے انہیں پڑھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔ مہوش فی...
  2. نعمان

    لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

    قصور یہ ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کی ترویج اس رفتار سے نہیں ہوئی جو اس کا حق بنتی ہے۔ جتنا زیادہ اردو کمپیوٹنگ اور ویب کو فروغ ملے گا اتنی جلدی تمام سوفٹویر اور فونٹ بہتر ہوتے جائیں گے۔ مہوش آپکی تجویز درست ہے۔ جہاں مشکلات قابو سے باہر ہوں وہاں نسخ استعمال کرلیا جائے اور جہاں زیادہ پریشانی نہ ہو...
  3. نعمان

    بچوں کے لیے کہانیوں کی آڈیو لائیبریری

    پاکستان کے اردو بولنے والے چھیانوے فیصد بچوں کو نہ کیسٹ کہانیاں میسر ہیں، نہ اچھی کتابیں، نہ ہی عمدہ تعلیمی مواد۔ میرے خیال میں اردو ویب پر ضرور بچوں کے لئیے کام ہونا چاہئے ۔ درج ذیل درسی کتب بغیر کسی کاپی رائٹ کی پروا کئیے منتقل کی جانی چاہئیں: ا۔ اردو قاعدہ 2۔ اردو کی پہلی کتاب 3۔...
  4. نعمان

    لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

    ایسا کیا جائے کہ فورم میں پول کروالیا جائے کہ کونسا فونٹ بہتر رہے گا۔ اس کے لئیے ممبران کو دونوں کتابوں کے نمونے دکھائے جائیں اور نستعلیق اور نسخ دونوں کی خوبیوں اور خامیاں سے آگاہ کیا جائے دیکھیں ذرا کتنے لوگ ووٹ ڈالتے ہیں اور کیا رائے دیتے ہیں۔
  5. نعمان

    پروف ریڈر حضرات متوجہ ہوں

    میں گذارش کروں گا کہ پروف ریڈر حضرات بالکل خوفزدہ نہ ہوں آپ کا کام کتاب کو پروف ریڈ کرنا ہے اور اسے اچھی طرح کریں۔ رہ گئی ایچ ٹی ایم ایل یا پی ڈی ایف بنانے کی بات تو وہ کام مہوش پر چھوڑ دیں۔ ایچ ٹی ایم ایل یا دیگر غلطیوں سے تو ہم سوفٹویرز کی مدد سے منٹوں میں نمٹ سکتے ہیں۔ لیکن املا اور گرامر کی...
  6. نعمان

    اردو لائیبریری کتب کے ای بُک نمبر اور تاریخ

    جب مکمل لائبریری انسٹال ہوگی تو اس میں زمرہ متفرق افسانوں کا رکھ دیا جائے جس میں موجود افسانے مصنف کے نام سے بھی براؤس کئیے جاسکتے ہوں۔ یوں اکیلے افسانے بکھرنے نہ پائیں گے اور قاری ایک ہی ادیب کے مختلف منتخب افسانے آسانی سے تلاش کرسکیں گے اور الگ الگ افسانے بھی پڑھ سکیں گے۔ لیکن ان کا نمبر شمار...
  7. نعمان

    لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

    میری کم علمی کو دگزر فرمائیے گا۔ لیکن یہ نستعلیق فونٹ پر اتنا اصرار کیوں ہے؟ اور اردو دان طبقہ نفیس نستعلیق کو ہی کیوں پسند کرے گا؟
  8. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    آٹھواں باب: ایک کٹنی کا اکبری کو ٹھگنا اتفاق سے ان دنوں ایک کٹنی شہر میں وارد تھی اور ہر جگہ اس کا غل تھا۔ محمد عاقل نے بھی بی بی سے کہہ دیا تھا کہ کسی اجنبی عورت کو گھر میں مت آنے دینا۔ ان دنوں ایک کٹنی آئی ہوئی ہے۔ کئی گھروں کو لوٹ چکی ہے۔ لیکن مزاج دار شدت سے بے وقوف تھی اس کی عادت تھی کہ...
  9. نعمان

    میری رینکنگ بڑھاؤ

    میرا بلاگ جب بی بی سی اردو نے لنک کیا تو یکایک میرا پیچ رینک چار ہوگیا۔ اس سے پہلے یہ ایک تھا۔ پیج رینک غالبا یہ نہیں دیکھتا کہ کسی ویب پیج کو کتنے سائٹ لنک کرتے ہیں بلکہ یہ دیکھتا ہے کہ لنک کرنے والے سائٹ اس ویب پیج سے کتنے مماثل ہیں۔ میرے بلاگ کو بمشکل چار پانچ لوگوں نے ہی لنک کررکھا ہے۔ ایک...
  10. نعمان

    ویب‌پیڈ کی زبان اور کمپیوٹر کی زبان

    پیغام کٹنے کے علاوہ مجھے ویب پیڈ میں ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہے۔ وہ یہ کہ اگر میں ویب پیڈ میں لکھتا ہوں تو جب ٹیکسٹ باکس بھر جاتا ہے تو نیچے کی طرف اسکرول نہیں ہوتا۔ لگے ہاتھوں اسے بھی دیکھ لیں۔ میں فائرفوکس استعمال کرتا ہوں۔
  11. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    ساتواں باب: اکبری کا الگ گھر اور اس کی بدانتظامی مزاج دار بہو ہنسی خوشی نئے گھر میں آکر بسیں۔ تین دن تک دونوں وقت محمد عاقل کی ماں نے کھانا بھیجا۔ چوتھے دن محمد عاقل نے بی بی سے کہا "لو صاحب، اب کچھ کھانے کا بندوبست شروع ہو۔" مزاج دار نے کہا یہ سب اسباب بے ٹھکانے پڑا ہے۔ یہ رکھا جائے تو...
  12. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    ماں نے کہا "ارے بیٹا یہ بھی کہیں ہوتی ہے؟ اشرافوں میں کہیں بی بیاں بھی چھوٹی ہیں؟ تم کو اپنی عمر ان ہی کے ساتھ کاٹنی ہے۔ ہمارا کیا ہے؟ قبر میں پاؤں لٹکائے بیٹھے ہیں آج مرا کل دوسرا دن۔ میری صلاح مانو، جو وہ کہیں سو کرو۔ ہم نے جس دن سے تمہارا بیاہ کیا، اسی دن سے تم کو الگ سمجھا۔ نہ تم انوکھے بیٹے...
  13. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    چھٹا باب: ماں سے محمد عاقل کے الگ ہونے کی صلاح راہ میں محمد عاقل رات کی ان باتوں کو سوچتا آیا۔ گھر میں پہنچا تو ماں نے دیکھا کہ اس کے چہرے پر فکر معلوم ہوتا ہے۔ سمجھا، ضرور آج سسرال میں لڑا۔ پوچھا "محمد عاقل، آخر میرے کہنے پر عمل نہیں کیا۔" محمد عاقل: اماں، سچ کہتا ہوں، لڑائی بھڑائی کچھ...
  14. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    محمد عاقل نے کہا "یہی تو میں سوچتا ہوں خوشی الگ ہوگر رہنے میں ہے یا ساتھ میں؟" ساس نے کہا "دلیل اور حجت سے کیا مطلب؟ سیدھی بات یہی کیوں نہیں کہتے کہ مجھ کو ماں سے الگ ہونا منظور نہیں ہے۔ ایک بات تم سے بی بی نے کہی اس کو قبول کرنے میں تم کو اس بلا کا تامل ہے اور پھر کہتے ہو کہ ہم ان کی خاطر...
  15. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    ساس نے جواب دیا "اگر سب تمہاری طرح سمجھا کریں تو کیوں الگ ہوں؟ دنیا کا دستور ہے، ہوتی چلی آئی ہے اور ہوتی چلی جائے گی کہ بیٹے ماں باپ سے جدا ہوجاتے ہیں اور میں تو جانتی ہوں دنیا میں کوئی بہو ایسی نہ ہوگی جس کا میاں کماؤ اور وہ ساس نندوں میں رہنا پسند کرے۔" محمد عاقل نے کہا "یہ آپ کا فرمانا...
  16. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    پانچواں باب: الگ گھر کرنے پر ساس (اکبری کی ماں) اور داماد (محمد عاقل) کا مباحثہ اب ساس نے محمد عاقل سے کہا "کیوں بیٹا، تم میاں بی بی میں کیا آئے دن کی لڑائی رہا کرتی ہے؟ اکبری کی تو ایسی بری عادت ہے کہ کبھی بھول کر بھی سسرال کی بات منہ سے نہیں کہتی۔ نہیں تو دنیا جہان کی بیٹیوں کا دستور ہوتا...
  17. نعمان

    فردوسِ بریں (فائینل پبلشنگ ورژن)

    آصف یہ کتاب بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ میرے خیال میں اسی پر اتفاق کرلیتے ہیں۔ آئندہ کے لئیے تمام کتابیں اسی طرح ترتیب دے لی جائیں۔ ا۔ مکمل یونیکوڈ ٹیکسٹ 2۔ ایچ ٹی ایم ایل سنگل فائل 3۔ ملٹی پل ایچ ٹی ایم ایل فائلز 4۔ پی ڈی ایف ملٹی پل ایچ ٹی ایم ایل فائلز کو بذریعہ ایچ ٹی ایم ایل اسپلٹر...
  18. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    قدیر ٹیوٹریلز کی لمبائی سے نہ گھبراؤ کہ یہ تو چھاپے جاتے ہیں تمہیں ڈرانے کو۔ ان ٹیوٹریلز میں سے تمہیں صرف اپنی مطلب کی معلومات نکالنی ہوتی ہے۔ یعنی اگر تم روبوٹکس والوں کا موڈیم استعمال کررہے ہو تو تمہیں سارے صفحات کھنگالنے کی ضرورت نہیں۔ اگر تمہاری ہارڈ ڈسک میں دو پارٹیشن ہوتے تو کچھ کہا...
  19. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    ابھی ابھی ابنٹو پر کچھ نئی چیزیں سیکھیں ہیں۔ سوچا انہیں یہاں لکھتا چلوں تاکہ اگر کوئی صاحب تازہ بتازہ ابنٹو انسٹال کررہے ہیں تو انہیں آسانی ہو۔ ابنٹو جینوم ڈیسک ٹاپ بائی ڈیفالٹ استعمال کرتا ہے۔ لیکن ونڈوز یوزرز کو شاید یہ سن کر حیرت ہو کہ آپ اس بائی ڈیفالٹ انٹرفیس کو جس طرح (جی ہاں جس طرح)...
  20. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    منصور : طالبعلموں کو خصوصا لنکس کی طرف متوجہ کرنا چاہئیے۔ حالانکہ میں اس شعبہ سے تعلق نہیں رکھتا مگر مجھے معلوم ہوا ہے کہ لنکس کے ماہرین کی بہت زیادہ طلب ہے۔ اگر ہم لنکس کے زیادہ ماہرین تیار کرتے ہیں تو بہت بہتر معاوضے پر اور اہمیت کے حامل بین الاقوامی پروجیکٹس کے ذریعے ملک میں کثیر سرمایہ...
Top