نتائج تلاش

  1. نعمان

    مرآۃالعروس - تبصرے، تجاویز، مشورے

    محترمہ سیدہ شگفتہ، مجھے خود بھی اس بات کا اندازہ ہے میں آئندہ اقساط مزید مختصر کرونگا۔ لیکن یہاں دراصل مکالمہ چل رہا تھا بیچ میں سے توڑتا تو مکالمے کا تسلسل ٹوٹ جاتا۔ مجھے امید ہے آپ میری اقساط پروف ریڈ کرتی رہیں گی۔
  2. نعمان

    چیٹ

    کیا آئی آر سی کے چیٹ رومز کو فورم میں انٹیگریٹ نہیں کیا جاسکتا؟ یا کیسا ہو کہ محفل ارکان کے لئے جمعے کے جمعے کسی آئی آر سی چیٹ روم پر پارٹی کا اہتمام کردیا کرے؟ اوپن سورس آئی آر سی کلائنٹ یونیکوڈ کو سپورٹ کرتے ہیں اسلئے اوپن سورس کلائنٹ استعمال کرنے والے اردو میں چیٹ کرسکتے ہیں۔ ونڈوز یوزرز کے...
  3. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    بھئی مجھے تو اردو انٹرفیس سے ڈر سا لگتا ہے۔ شاید ایک دو اردو انٹرفیس والی اپلیکیشنز استعمال کروں تو کم ہوجائے۔
  4. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    جیسبادی میں نے یوبنٹو کے لینگویجز میں اردو سلیکٹ کی تھی جس سے یہ پتہ چلا کہ اردو کا مقامیانہ تو زیرغور ہے مگر اس میں کچھ بھی کام نہیں ہوا ہے۔مجھے ایسے کسی پروجیکٹ میں کام کرکے بہت خوشی ہوگی۔ تاہم میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے کمپیوٹر استعمال کنندگان انگریزی انٹرفیس استعمال کرنے کو اردو پہ...
  5. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    تھوڑی دیر بعد محمد عاقل عیدگاہ سے لوٹا اور گھر گھستے ہی پکارا "لوبی اپنی خنجری اور ڈفلی، لو بجاؤ۔" دیکھا تو سب چپ ہیں۔ ماں سے پوچھا "کیا ہوا؟ خیر تو ہے؟" محمودہ نے کہا "بھابی جان چلی گئیں۔" محمد عاقل نے حیران ہوکر پوچھا "ایں، کیوں کر گئیں؟ کہاں گئیں؟ کیوں جانے دیا؟" ماں نے جواب دیا...
  6. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    اگلے دن بچے عید کی خوشی میں سویرے سے جاگے کسی نے رات کی مہندی گھولی۔ کسی نے کھلی اور بیسن کے لیے غل مچایا۔ کسی نے اٹھتے کے ساتھ ہی عیدی مانگنی شروع کی، محمد عاقل بھی نماز صبح سے فارغ ہوکر حمام میں غسل کرنے چلاگیا۔ نہادھو کر چارگھڑی دن چڑھے واپس آیا۔ لڑکوں کو دیکھا کہ کپڑے بدل بدلا عید کے واسطے...
  7. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    چوتھا باب: اکبری کی شرارتیں، پھوہڑ پن، حمق اور بدمزاجیاں اس کا پھر عین عید کے دن بے لطفی سے چلا جانا، ضمنا اصغری کی مدح اکبری گئی تو ایسی بے طوری تھی کہ شاید اس کو برسوں سسرال کا منہ دیکھنا نصیب نہ ہوتا۔ مگر اتفاق سے اس کی سگی خالہ محمد عاقل کے گھر کے قریب رہتی تھیں۔ اگر یہ نیک بخت تتوتھنبو...
  8. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    ونڈو یوزرز کے شوق کو مزید ہوا دینے کے لئیے ایک اسکرین شاٹ جو یوبنٹو میں انٹرنیٹ کی بورڈ لے آؤٹ اور فورم پر اردو کے ڈسپلے کو ظاہر کرتا ہے۔ دیکھیں جب مجھ جیسا ناتجربہ کار یہ کرسکتا ہے تو آپ کیوں نہیں؟ [insert image:
  9. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    قدیر کچھ اور تحقیقات کے بعد مزید معلومات کے ساتھ حاضر ہوں۔ لنکس میں موڈیم کنفگر کرنے کے لئے چاہے وہ ون موڈیم ہی کیوں نہ ہو آپکو ایک آل ریڈی ورکنگ انٹرنیٹ کنکشن چاہئیے ہوگا۔ میں چونکہ کیبل استعمال کرتا ہوں اس لئیے مجھے موڈیم کا پتہ چلانے میں کوئی دشواری نہ ہوئی حالانکہ میں کنکسنٹ کا موڈیم استعمال...
  10. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    قدیر یوبنتو میں کمانڈ لائن پرامپٹ کو ٹرمینل کہا جاتا ہے۔ یہ اپلیکیشن ِ ایکسیسریز میں مل جائے گا۔ اگر آپ کو کوئی ایڈمن سطح پر کمانڈ چلانی ہے تو اس کے لئیے sudo command options کا فارمیٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ یوبنتو میں ونڈوز کی طرح ایڈمنسٹریٹر کا الگ سے اکاؤنٹ نہیں ہوتا کیونکہ ایڈمن کے سارے کام آپ...
  11. نعمان

    نصابی کورس کی کتب

    یہ بہت زبردست تجویز ہے۔ کاپی رائٹ کے مسئلے سے نمٹنے کی چند نامکمل اسٹریٹجیز درج ذیل ہوسکتی ہیں۔ بورڈ کے امتحانی پرچہ جات کاپی رائٹ فری ہوتے ہیں اور ان کی روشنی میں اکثر پانچ سالہ پرچہ جات نامی ایک کتابچہ ملتا ہے جو عموما میٹرک اور انٹر کے طالبعلموں کے لئیے مفید ہوتا ہے۔ مگر یہ چونکہ ہرسال...
  12. نعمان

    لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

    مہوش پراجیکٹ گنبرگ میں مغرب کی نئی نسل کو کتنی دلچسپی ہے؟ لائبریریوں کا کام کتابیں محفوظ کرنا اور اگلی نسلوں کو منتقل کرنا ہوتا ہے۔ کیوں نہ ہم پہلے وہ کلاسیکل ادب اگلی نسلوں کے لئیے ڈیجیٹلائز کرلیں جس میں موجودہ نسلوں کی دلچسپی نہ ہونے کہ وجہ سے ان کے غیرمحفوظ ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوچلا ہے؟ اردو...
  13. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    یوبنٹو میں gnome ہوتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ مینڈرک بھی ایک یوزرفرینڈلی لنکس ہے۔ اعجاز اور جیسبادی آپ لوگ ونڈوز کے عام یوزر کو جسے ونڈوز کا بھی ٹھیک سے نہ معلوم ہو اس کے لئیے کونسی ڈسٹرو تجویز کریں گے؟ ویسے اوپن سورس والوں نے تو پچھلے سال یوبنٹو کو ایوارڈ دیا ہے۔
  14. نعمان

    صلی اللہ علیہ وسلم کا یونیکوڈ

    محفل کے کیبورڈ میں اور crulp کے کی بورڈ میں تھوڑا سے فرق ہے۔ اگر میں تھوڑی دیر محفل پر ایک دو پوسٹ لکھنے کے بعد اپنے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کچھ لکھتا ہوں تو ‘ئ‘ ‘ آ‘ اور ‘ؤ‘ میں کنفیوژن ہوتا ہے۔ ویسا کی بورڈ لے آؤٹ تو ہر کوئی اپنا بناسکتا ہے مگر ایک ایسا سوفٹویر جو سب لوگ استعمال کریں اس میں ہمیں...
  15. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    اکبری کی بدمزاجی اور اس کا سسرال سے روٹھ کر چلا آنا کنبے کے لوگوں میں اکبری کی بدمزاجی، بے ہنری اور شرارتوں کی اس قدر شہرت تھی کہ جہاں کہیں اس کی منگنی کا پیغام جاتا کوئی حامی نہیں بھرتا تھا۔ لیکن خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ نہ سان نہ گمان ایک دم سے مردوں ہی مردوں میں ایک ساتھ دونوں بہنوں کی بات...
  16. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    عتیق، دراصل مسئلہ یہ ہے کہ جب لوگ نیا نیا ونڈوز چلانا سیکھتے ہیں تب انہیں ونڈوز کے ٹیوٹریلز بھی سمجھ نہیں آتے۔ ایک اور ایڈوانٹیج یہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کے کمپیوٹر میں ہارڈ ویر پہلے سے ونڈوز کے لئیے مناسب ہوتا ہے۔ جب لوگ لنکس انسٹال کرتے ہیں اور انہیں پتا چلتا ہے کہ ان کا ویڈیو، ساونڈ کارڈ...
  17. نعمان

    مرآۃالعروس - تبصرے، تجاویز، مشورے

    مہوش آپ کسی بھی ایکس ایچ ٹی ایم فائل کو کسی بھی ورڈ، ویب، ٹیکسٹ، یا ڈاک بک ایڈیٹر میں کھول سکتی ہیں اور اسے پی ڈی ایف، ورڈ، اوپن آفس، ٹیکسٹ یا جس فارمیٹ میں بھی چاہیں تبدیل کرسکتی ہیں۔
  18. نعمان

    مرآۃالعروس - تبصرے، تجاویز، مشورے

    لکھنے کا کام گرچہ سست رفتاری سے جاری ہے اور ابھی تک بیس کے قریب صفحے ہی منتقل ہو پائے ہیں۔ لیکن ایسی صورتحال ابھی سے دکھائی دے رہی ہے کہ مزید چند صفحوں کے بعد ناول کی تھریڈ کھولنا مشکل اور اسے اسکرول کرنا اور بھی دشوار ہوجائیگا۔ کیا یہ مناسب ہوگا کہ میں اپنا روز کا کام ایکس ایچ ٹی ایم ایل میں اپ...
  19. نعمان

    مرآۃ العروس از ڈپٹی نذیر احمد

    قصے کا آغاز اور جن لوگوں کا اس قصے میں بیان ہے، ان کے مختصر حالات اب تم کو ایک مزے کا قصہ سناتے ہیں جس سے معلوم ہوجائے گا کہ جہالت اور بےہنری سے کیا کیا تکلیفیں پہنچتی ہیں۔ دلی میں اندیش خانیوں کا ایک بڑا مشہور خاندان ہے مدت سے اس خاندان کے مردوں کے نام اندیش خاں پر چلے آتے ہیں جیسے...
  20. نعمان

    یوبنٹو لنکس

    مہوش انگریزی میں تو ہزاروں ٹیٹوریلز بکھرے پڑے ہیں لنکس پر۔ میں فی الحال ڈیجیٹل لائبریری کے لئیے ایک کتاب پر کام کررہا ہوں اس کے بعد سوچ رہا ہوں کہ اردو میں ونڈوز سے لنکس مائیگریشن پر ایک کتابچہ لکھ ڈالوں۔
Top