نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    میر دل کی بات کہی نہیں جاتی چپکے رہنا ٹھانا ہے ۔ میر تقی میر

    دل کی بات کہی نہیں جاتی چپکے رہنا ٹھانا ہے حال اگر ہے ایسا ہی تو جی سے جانا، جانا ہے اس کی نگاہِ تیز ہے میرے دوش و بر پر ان روزوں یعنی دل پہلو میں میرے تیرِستم کا نشانہ ہے دل جو رہے تو پاؤں کو بھی دامن میں ہم کھینچ رکھیں صبح سے لے کر سانجھ تلک اودھر ہی جانا آنا ہے سرخ کبھو آنسو ہیں ہوتے...
  2. فرخ منظور

    غالب کی خودستائی

    غالب کئی اشعار میں خود کو ستاتے بھی تھے۔ :) دھول دھپا اس سراپا ناز کا شیوہ نہیں ہم ہی کر بیٹھے تھے غالب پیش دستی ایک دن کبھی جو یاد بھی آتا ہوں میں تو کہتے ہیں کہ آج بزم میں کچھ فتنہ و فساد نہیں میں نے کہا کہ بزمِ ناز چاہیے غیر سے تہی سُن کے ستم ظریف نے مجھ کو اُٹھا دیا کہ یُوں مزید اشعار یاد...
  3. فرخ منظور

    ذائقے جو روپوش ہو گئے ۔ انتظار حسین

    ذائقے جو روپوش ہو گئے از قلم انتظار حسین عطاء الحق قاسمی نے ایک مرتبہ پھر اپنے کالم میں دلی کے کریم ہوٹل کا ذکر چھیڑا ہے۔ اور پھر اس پر اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے کہ اس ہوٹل کے کھانوں میں ایسی کونسی بات ہے کہ پاکستان سے ادھر جانے والے اس ہوٹل کی طرف لپکتے ہیں۔ وہاں سے ہونٹ چاٹتے ہوئے نکلتے ہیں۔...
  4. فرخ منظور

    مِٹّھو بھٹیارا اشرف صبوحی

    معلوم نہیں کہ کونسا خاکہ پہلے لکھا گیا لیکن پڑھ کر لگا کہ یہ خاکہ باسودے کی مریم از اسد محمد خان سے متاثر ہے۔
  5. فرخ منظور

    فیض کبھی کبھی یاد میں اُبھرتے ہیں نقشِ ماضی مٹے مٹے سے ۔ فیض احمد فیض

    کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر کبھی کبھی یاد میں اُبھرتے ہیں نقشِ ماضی مٹے مٹے سے وہ آزمائش دل و نظر کی، وہ قُربتیں سی، وہ فاصلے سے کبھی کبھی آرزو کے صحرا میں، آ کے رُکتے ہیں قافلے سے وہ ساری باتیں لگاؤ کی سی، وہ سارے عُنواں وصال کے سے نگاہ و دل کو قرار کیسا، نشاط و غم میں کمی کہاں کی وہ جب ملے ہیں...
  6. فرخ منظور

    مجید امجد ریلوے اسٹیشن پر ۔ مجید امجد

    ریلوے اسٹیشن پر (نظم) آہنی ، سبز رنگ ، جنگلے کے پاس باتوں باتوں میں ایک برگِ عقیق تو نے جب توڑ کر مسل ڈالا مجھے احساس بھی نہ تھا کہ یہی جاوداں لمحہ ، شاخِ دوراں سے جھڑ کے ، اک عمر ، میری دنیا پر اپنی کملاہٹیں بکھیرے گا اسی برگِ دریدہ جاں کی طرح آج بھی اس دہکتی پٹڑی پر گھومتے گھنگھناتے پہیوں کو...
  7. فرخ منظور

    رواں صدی کی سب سے بہترین ہارر فلمیں

    گٹ آؤٹ دیکھ لیں اس فلم میں مافوق الفطرت واقعات نہیں ہیں۔
  8. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    میں نے کہا کہ آج تو اپریل فول ہے کہنے لگی کہ آج سے میں تیری ہو گئی (جولائی ایلیا)
  9. فرخ منظور

    حرم اور دیر کے کتبے وہ دیکھے جس کو فرصت ہے - سیماب اکبرآبادی

    مکمل غزل حرم اور دیر کے کتبے وہ دیکھے جس کو فرصت ہے یہاں حدِّ نظر تک صرف عنوانِ محبت ہے پرستارِ محبت کی محبت ہی شریعت ہے کسی کو یاد کرکے آہ کر لینا عبادت ہے رئیسِ لامکاں ہوں، بے نیازی میری فطرت ہے مذاقِ آرزو تو بر بنائے آدمیّت ہے ہو اِک معمول تم بھی میرے کردارِ محبت کا مجھے تم سے نہیں،...
  10. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    لیے جاتی ہے آخر کس طرف یہ ہجر کی وحشت بجز دیوانگی اب اس کا حاصل اور کیا ہو گا (فرخ منظور)
  11. فرخ منظور

    سیماب اکبر آبادی دل کی بساط کیا تھی نگاہِ جمال میں۔۔۔سیماب اکبر آبادی

    مکمل غزل دل کی بساط کیا تھی نگاہِ جمال میں اِک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں فطرت سے چُوک ہوگئی میرے خیال میں ہلکا سا رنگِ عشق بھی ہوتا جمال میں صبر آہی جائے گر ہو بسر ایک حال میں امکاں اِک اور ظلم ہے قیدِ محال میں دنیا کرے تلاش نیا کوئی جامِ جم اس کی جگہ نہیں مِرے جامِ سفال میں پھر طُور...
  12. فرخ منظور

    میر دیوانگی میں مجنوں میرے حضور کیا تھا ۔ میر تقی میر

    دیوانگی میں مجنوں میرے حضور کیا تھا لڑکا سا ان دنوں تھا اس کو شعور کیا تھا گردن کشی سے اپنی مارے گئے ہم آخر عاشق اگر ہوئے تھے ناز و غرور کیا تھا غم قرب و بعد کا تھا جب تک نہ ہم نے جانا اب مرتبہ جو سمجھے وہ اتنا دور کیا تھا اے وائے یہ نہ سمجھے مارے پڑیں گے اس میں اظہارِ عشق کرنا ہم کو...
  13. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    زلف لہرا کے وہ فتنوں کو ہوا دیتے ہیں مسکراتے ہیں کہ وہ حکمِ قضا دیتے ہیں (فرخ منظور)
  14. فرخ منظور

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جہانِ دشت سے نکلے سوئے محبوب آئے ہیں بتا اب اس بیاباں سے کدھر نکلیں کہاں جاویں (زبیر فیصل عباسی)
  15. فرخ منظور

    ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

    ایٹمی جنگ کوئی لطیفہ نہیں ہے۔ خدا کرے کہ آپ کو ایٹمی جنگ دیکھنی نصیب ہو لیکن یہاں نہیں کسی اور ملک میں :)
  16. فرخ منظور

    ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

    افغانستان میں انڈیا اور پاکستان کی جنگ نہیں ہوئی تھی۔ انڈیا اور پاکستان اتنے ذہین نہیں ہیں دونوں انتہائی جذباتی قومیں ہیں۔
Top