ویسے مونو میں وہ جوش و جذبہ نہیں رہا اب۔ اور ان کی توجہ بھی موبائل پلیٹ فارمز پر مرکوز ہو گئی ہے۔ ڈاٹ نیٹ کا متبادل مہیا کرنے کا آئیڈیا اب پرکشش نہیں رہا شاید ان کے لیے۔
اس کا میڈیا خراب ہو گیا لگتا ہے۔ یہ ڈسک کے علاوہ جو چیز ہوتی ہے اسے کہتے ہیں شاید۔ اب اس کا حل سافٹویر نہیں ہارڈوئیر ہے۔ یا تو اس کو بھول جائیں، اگر ڈیٹا موجود ہے تو کسی بندے کے پُتر سے ریکوری کروا لیں۔ ہارڈڈسک مرحوم ہونے والی ہے اب۔
سالارزئی صاحب آپ محفل میں نئے لگتے ہیں۔ یہاں ہم گفتگو کچھ قواعد و ضوابط میں رہ کر کرتے ہیں۔ اور اس میں اگلے بندے کا احترام ایک بنیادی چیز ہے۔ براہِ کرم اپنا لہجہ اور الفاظ ذرا نرم رکھیں، ماشاءاللہ پڑھے لکھے انسان لگتے ہیں۔ آپ پولیو کے قطرے نہ پلوائیں سائیں کس نے زور دیا ہے، لیکن الفاظ کے چناؤ...
میری ذاتی سوچ عسکری سے ملتی جلتی ہے کہ زیادہ آبادی کا مطلب جنجال پورہ ہے۔ اس سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کی ایک حدیث (اونٹ باندھو پھر رب پر توکل کرو) میری سمجھ میں آتی ہے کہ میں خود بھی وسائل پیدا کرنے کے لیے محنت کروں اور اس کے ساتھ بچوں کو تعداد کو بھی اتنا رکھوں جنہیں میں بہترین تعلیم، توجہ اور...
سندھی اور بنگالی اچھے تھے انہوں نے ڈنڈا دے کر اپنے لسانی حقوق وصول کیے۔ پنجابیوں کے گوڈوں میں پانی ہی نہیں۔ اپنی ماں بولی کے آپ قاتل۔ ساتھ پنجابی کھا گئے پنجابی لے گئے پنجابی ملک پر قبضہ کر گئے کے طعنے بھی۔
اردو کچھ نہیں کہتی۔ اردو کے مامے اردو کو مقدس گائے بنا دیتے ہیں۔ 1947 میں پورے ہندوستان سے آنے والی اشرافیہ (جو 1957 تک اس ملک پر قابض رہی) ساری اردو بولنے والی تھی، جس کی وجہ سے اردو کو فروغ دیا گیا۔ اس کے بعد میرے عزیز ہم وطنو ہو گیا اور وہاں بھی اردو کو ہی فروغ ملا، مقصد "قومی یکجہتی" کو فروغ...
میرے پاس تو نستعلیق فونٹ انسٹالیشن کے باوجود نظر نہیں آئے فائر فاکس میں۔ نیکسس سیون میں۔
میں یہی مشورہ دوں گا کہ اگر روٹ کرنے کے بعد فونٹ انسٹال کرنے سے بات نہ بنے تو رہنے دیں۔ سسٹم ڈیفالٹ سے چھیڑ چھاڑ نہ ہی کریں۔
روٹ کرنے کے لیے گوگل کر لیں۔ بے شمار گائیڈز موجود ہیں ہر ڈیوائس کے لیے الگ الگ۔...
مجتہد سائیں نے تب اجتہاد کیا تھا جب اسلامی سلطنت میں خلافت کے لبادے میں ملوکیت تھی، جب غیر مسلم شہریوں کو ذمی کہا جاتا تھا کیونکہ ان کے علاقے مسلمانوں نے فتح کیے تھے اور وہ مفتوح تھے۔
تب سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے۔
مکہ اور مدینہ میں عیسائی گنتی کے تھے۔ انہیں میں سے ایک مکہ میں اماں خدیجہ رضی اللہ عنہا کے کزن جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی نبوت کی تصدیق کی۔ اس کے علاوہ چند ایک اور مکی عیسائی تھے، اسی طرح مدینہ میں چند ایک عیسائی تھے۔ ایک تو بڑا دشمن تھا مسلمانوں کا نام تھا اس کا عامر شاید، وہ بدر وغیرہ میں لڑا بھی...
فونٹ انسٹالر کے ذریعے انسٹال کیا تھا اصل میں۔
اب میں نے اوبنٹو والا طریقہ آزمایا اور سوا سو میگا بائٹ کے سارے اردو فونٹ /system/fonts میں نیا فولڈر بنا کر پیسٹ کر دئیے ہیں۔ لیکن نوائے وقت کے علاوہ اور کوئی ویب سائٹ (بشمول اردو محفل یا میرا بلاگ) نستعلیق میں نظر نہیں آئی۔ جگاڑ لگانے والی بات ہی...