کہیں عربی کا یہ مقولہ سنا تھا، پتا نہیں حدیث ہے یا کوئی مقولہ، کوئی صاحب علم اس کی رہ نمائی فرما دے:
ما خاب من استخارہ ولا ندم من استشار
یعنی جو استخارہ کرے وہ نامراد نہیں ہوتا اور جو مشورہ کرے وہ نادم نہیں ہوتا۔
بے حد عمدہ لاجواب چھوٹاغالبؔ بھائی۔ایک نعت پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں آپ کے دھاگے میں، امید ہے خیال نہ فرمائیے گا۔
اب خوف ہے مرنے کا نہ جینے کی طلب ہے
گر کوئی طلب ہے تو مدینے کی طلب ہے
جو سمتِ رہِ روضۂ اقدس ہو روانہ
اب مجھ کو فقط ایسے سفینے کی طلب ہے
اب تاجِ سلاطینِ زمانہ نہیں بھاتے
خاکِ...
زحال مرزا بھائی! یہ دونوں بند مکمل نہیں ہیں: اگر ہو سکیں تو اچھا ہو جائے گا۔
ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں
ہجومِ پیمبراں ہے اس میں
وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے
مرا پیمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عظیم تر ہے
جسے شہِ شش جہات دیکھوں
اسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں
کدال پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں
لگے جو مزدور شاہ...