نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    یہ تو الفاظ گھما کر آپ یہی کہہ رہے ہیں کہ شریعت، حقیقی دنیا کے مشاہدے کے مقابلے میں غلط ثابت ہوتی ہے۔ ورنہ اگر آپ کے نزدیک انسان کا اکٹھا کیا ہوا ڈیٹا غلط ہے تو آپ اس کی کمزوریاں کیوں نہیں بیان کر دیتے؟ سترہ۔
  2. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ حقیقی ڈیٹا قرآن سے اختلاف کرتا ہے؟ ایسے میں مسئلہ تو آپ کی سوچ میں ہے کہ آپ اتنے بڑے بول بولنے کے باوجود شریعت کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ وہ ایک غیر جانبدار تجزیے میں اپنے آپ کو درست ثابت کر سکے۔ پندرہ۔
  3. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    کیا واقعی؟ میرے الفاظ تو یہ ہیں۔ اور یہ اور آپ سے میرا یہ سوال ابھی تک حل طلب ہے۔ چودہ۔
  4. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    تیرہ۔ تیرہ تبصرے کر چکے۔ ایک بھی ایسی دلیل نہیں کہ جس میں آپ نے کسی ایسے حقیقی ڈیٹا کی طرف اشارہ کیا ہو جو ارتقاء کو غلط ثابت کرتا ہو۔ سارا زور دوسروں کے ایمان پر انگلیاں اٹھانے اور ان کو قادیانیوں کے ساتھ جوڑنے پر ہے۔
  5. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    آصف اثر اب تک آپ اس لڑی پر دس مراسلے لکھ چکے ہیں۔ ان میں سےایک میں بھی کوئی ایسی دلیل نہیں جو حقیقی دنیا کے مشاہدے اور ڈیٹا پر مشتمل ہو۔ کیا اس کا مطلب یہ سمجھا جائے کہ آپ کے پاس کوئی ایسی دلیل سرے سے ہے ہی نہیں، اس لیے موضوع بدلنے اور دوسروں کے ایمان پر اعتراضات اٹھانے کی red herring کا...
  6. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    اصل موضوع پر بات کرنے کے بجائے دوسروں کے ایمان پر انگلیاں اٹھانا آپ کی پرانی عادت ہے۔ اگر اتنا ہی شوق ہے دوسروں کے ایمان کے ثبوت مانگنے کا تو پہلے اپنے ایمان کی وضاحت تو کر دیں کہ کیا آپ کے خیال میں نعوذ باللہ قرآن ایک جھوٹی کتاب ہے کہ حقیقی مشاہدے کی بنیاد پر بات کرنے سے وہ غلط ثابت ہو جائے گی؟
  7. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    تو اس کا مطلب یہ لوں کہ آپ اس سائنسی موضوع پر خالصتاً سائنسی نکتہ نظر سے بحث کرنے کے لیے تیار ہیں؟
  8. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    کیا واقعی؟ ابھی تک تو آپ کا پورا زور ایک سائنسی موضوع کو مذہبی بحث قرار دینے پر رہا ہے کہ جیسے اگر حقائق اور ڈیٹا کی روشنی میں بات کی تو اسلام خطرے میں پڑ جائے گا۔
  9. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    میرے خیال میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ طبیعی دنیا جن اصولوں کے تحت چلتی ہے، وہ نیچر ہے۔ مذہبی نکتہ نظر سے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ خدا نے کائنات کے لیے جو اصول متعین کیے، وہ نیچر ہے۔ ہاں اگر یہ سوال پوچھنے سے آپ کی مراد یہ تھی کہ کیا ارتقاء اس نوعیت کے سوالات کا جواب دے سکتا ہے، تو اس کا جواب ارتقاء...
  10. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    ایٹموں پر لاگو ہونے والے طبیعیات کے قواعد کی وجہ سے۔ یہ آپ کو کس نے کہا؟ اور سادہ سے سادہ راستے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ یہ آپ کو کس نے کہا؟ تجسس کا عنصر تو دیگر کئی مخلوقات میں بھی آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔
  11. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    سوال مبہم ہے۔ "تمام" نوعیت کے سوالات سے آپ کیا مراد لیتے ہیں۔ کیا آپ یہ بھی اس میں شمار کرتے ہیں کہ "زندگی کا مقصد" کیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کا جواب آپ کو ارتقاء میں نہیں ملنے لگا۔ نظریہ ارتقاء کی حدود یہی ہیں کہ یہ آپ کو بتاتا ہے کہ زندہ اشیاء میں وقت کے ساتھ تغیر کیسے آتا ہے۔ واشنگ مشین میں...
  12. محمد سعد

    ملک میں پولیو وائرس موجود ہونا ہمارے لیے شرم کا باعث ہے، وزیر اعظم

    میں اس مبارک دن کا منتظر رہوں گا جب آپ خود سے اختلاف کرنے والوں پر اس طرح کی بہتان تراشی کی روش چھوڑ دیں گے۔ کیونکہ آپ کا سوال ہی ایک غلط دعوے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ مہم مبہم نہیں ہے۔ پولیو کے وائرس اور اس کے توڑ کا مکینزم مبہم نہیں ہے۔ ویکسین کو بنانے کا طریقہ مبہم نہیں ہے۔ ویکسین میں کیا ہوتا ہے...
  13. محمد سعد

    ڈارون کا نظریہ ارتقا کیوں درست ہے؟

    ارتقاء کے متعلق مسلمانوں میں مختلف سکول آف تھاٹ اور ان کے دلائل کی تفصیل پر ایک مختصر ریسرچ پیپر۔ Ghafouri-Fard, S., & Akrami, S. M. (2011). Man evolution: An Islamic point of view. European Journal of Science and Theology, 7(3), 17-28. PDF...
  14. محمد سعد

    ملک میں پولیو وائرس موجود ہونا ہمارے لیے شرم کا باعث ہے، وزیر اعظم

    حضرت، جب وبائی امراض کے لیے فنڈنگ کی جاتی ہے تو اس میں انسانی ہمدردی سے زیادہ اس بات کا خیال فنڈنگ کرنے والے ممالک کے پیش نظر ہوتا ہے کہ کہیں متاثرہ ممالک سے یہ بیماری ان تک نہ پہنچ جائے۔ اب اگر آپ صرف اس وجہ سے ایک مہلک مرض کو گلے لگانے کو تیار ہیں کہ اس سے بچاؤ کے لیے بیرون ملک سے فنڈنگ ہو...
  15. محمد سعد

    ملک میں پولیو وائرس موجود ہونا ہمارے لیے شرم کا باعث ہے، وزیر اعظم

    پولیو کے ہونے اور اس کے بچاؤ کے مکمل مکینزم، اس سے گزشتہ صدیوں میں ہونے والی اموات، اور اس کو ختم نہ کرنے سے پیدا ہونے والے خطرات، ان سب کے متعلق یہیں پر ایک مفصل قسط وار مضمون موجود ہے۔ پولیو ویکسین اس کے باوجود آپ کا یہ اصرار کرنا کہ یہ خطرناک بیماری نہیں، آپ کی لاعلمی سے زیادہ اس بات کی...
  16. محمد سعد

    ملک میں پولیو وائرس موجود ہونا ہمارے لیے شرم کا باعث ہے، وزیر اعظم

    تو۔۔۔ یعنی کہ۔۔۔ گر ایک مسئلے کو احسن طریقے سے حل نہیں کیا جا رہا تو دوسرے کو بھی نہیں کرنا چاہیے؟ اس سوچ کے ساتھ آپ کے مسائل تعداد اور شدت میں بڑھ تو سکتے ہیں، کم کبھی نہیں ہو سکتے۔
  17. محمد سعد

    مبارکباد محمد سعد بھائی کے دو ہزار مراسلے مکمل ہونے پر مبارکباد

    سب کا الگ الگ شکریہ ادا کروں گا تو ابھی سے مراسلے تین ہزار تک پہنچ جائیں گے۔ تو اکٹھا سب کا شکریہ۔ :D خاص طور پر میرے بیسٹ فرینڈ کا شکریہ جس کی وجہ سے میں یہاں تک پہنچا۔ :love:
Top