نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    پاکستان پیپلزپارٹی، عوام دوست پالیسیوںکی روایات کی امین؟؟؟؟

    میڈيا سے تعلق تو بہت سارے رہنماؤں کا ہے، لیکن پارٹی بیان جاری کرتے ہوئے سارے یہ حقیقت بتا دیتے ہیں کہ ان کی صحافتی حیثیت دو کوڑی کی ہے۔
  2. ابوشامل

    کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات

    محترمہ جیو اور آج ٹی وی دونوں کا نیٹ ورک کراچی میں ہے، اس لیے متحدہ سے دشمنی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ البتہ خبر میں رنگ آمیزی کم سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ دوسری جانب ایکسپریس نیوز کا دفتر چونکہ کراچی میں نہیں اس لیے شاید اس کی رپورٹنگ کو کوئی معتبر تسلیم نہ کرے لیکن انہوں نے بھی بہتر...
  3. ابوشامل

    کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات

    اب تک جو واقعات سامنے آئے ہیں ان سے تو یہی ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ مہاجر پختون لڑائی ہی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں پیش آنے والے چھوٹے موٹے واقعات سے ظاہر ہوتا تھا کہ کچھ ہونے والا ہے۔
  4. ابوشامل

    کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات

    صبح اٹھا، ٹھیک ٹھاک ناشتہ کیا، تیار شیار ہو کر گھر سے نکلا۔ اسٹاپ پر پہنچتے ہی بس آ گئی۔ سوچا جب آ ہی گئی ہے تو نکل جاؤں گا۔ اللہ رحم کرے گا۔ ہمارا اتنا مسئلہ نہیں، ڈبل سواری پر بھی جا سکتے ہیں۔ بس سب لوگوں سے دعا ہے کہ کراچی والوں کے لیے دعا کریں۔
  5. ابوشامل

    کون ہے جو محفل میں آیا- (25)

    ہاں، مونگ پھلی والوں کو تو "بھائی لوگوں" نے بھگا دیا ہے۔ چند روز بعد خان صاحب کی چائے اور تندوری نانوں کو بھی ترسیں گے ہم۔ :(
  6. ابوشامل

    بیٹ مین: دی ڈارک نائٹ

    میں نے ابھی دیکھی تو نہيں لیکن دوست نے بتایا ہے کہ جوکر کا کردار ہیرو سے بھی اعلی ہے۔ اور زیک اور آپ کے تبصرے سے بھی یہی بات سامنے آتی ہے۔
  7. ابوشامل

    بھارتی فضائیہ الرٹ

    ہندوستان کی تاریخ ہے کہ اس نے کبھی جارحیت نہیں کی۔ یہ ہماری نصابی کتب میں تحریر ہے کہ 65ء میں بھارت نے جارحیت کی حالانکہ ایسا کچھ نہيں تھا، ہمارے کشمیر ایڈونچر پر بھارتی ردعمل تھا۔ اس لیے بھارت کی جانب سے جارحیت کا تو امکان نہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ اقوام عالم میں اس بات کا پروپیگنڈہ ضرور کرے...
  8. ابوشامل

    پاکستان پیپلزپارٹی، عوام دوست پالیسیوںکی روایات کی امین؟؟؟؟

    مجھے تو اس پر رحم آ رہا ہے، جسے اس مضمون کو "ایڈٹ" کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہوگی :)
  9. ابوشامل

    ضرورت براے مترجم

    یہ میرا نام لکھوانا "فہیم" کی حرکت ہے نا؟
  10. ابوشامل

    تحریری مقابلہ : میڈیا کے منفی اثرات

    آپ لیٹ فیس کے ساتھ مضمون جمع کرا سکتے ہیں۔ اگر مالی مسائل ہیں تو میں سفارش کردوں گا، فیس معاف ہو جائے گی :)
  11. ابوشامل

    تحریری مقابلہ : میڈیا کے منفی اثرات

    بہت شکریہ ماوراء! اب شمشاد بھائی کے حکم کے مطابق مجھے مضمون دوبارہ پوسٹ کرنے کی ضرورت تو نہیں نا؟
  12. ابوشامل

    خبر - قاضی حسین احمد جماعت اسلامی کی مزید قیادت نہیں کرسکیں گے۔

    اللہ رحم کرے، یہ ساری تان پروفیسر غفور پر آ کر ہی کیوں ٹوٹتی ہے؟ اب ہم سب کچھ ٹھنڈے پیٹوں برداشت کریں گے۔ تو کیا احتجاج کرنا بھی چھوڑ دیں۔ میرے خیال میں جب تک احتجاج کی وجوہات باقی ہیں، سب کو احتجاج کرنا چاہئے۔ محسن بھائی! آپ کی واضح کردہ بات سے تو میں متفق ہوں۔ لیکن آپ کسی اور جماعت کی علمی...
  13. ابوشامل

    کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات

    کل ایک "بھائی" نے کہا "ہم تو عید کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے بعد دیکھو کیا کرتے ہیں؟" اب اللہ ہی جانے انہوں نے کیا کرنا ہے؟ :(
  14. ابوشامل

    کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات

    حسن ظن کچھ زیادہ ہی نہیں ہو گیا؟ :) خانہ خراب صرف غریب کا ہی ہونا ہے، ان رہنماؤں (شرم آتی ہے ان کمینوں کو رہنما کہتے ہوئے) کا کچھ نہیں بگڑنے والا۔ یہ لاشوں پر سیاست کرنے والے لوگ ہیں۔ دونوں جانب کے 25، 30 مریں گے اور اگلے کئی سالوں تک ان کی نام نہاد "تحریکوں" کے لیے "ایندھن" مل جائے گا۔ اللہ...
  15. ابوشامل

    کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات

    طالوت آپ نے سو باتوں کی ایک بات کی ہے۔ قوم پرستی کسی بھی جگہ اور کسی بھی صورت میں ہو اس سے سختی سے نمٹنا چاہئے۔ حکومتی رٹ تو کہیں نظر ہی نہیں آتی تھی اب کراچی میں بھی یہی صورتحال ہو گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے ملک میں ہندوستان کے ایجنٹوں نے سانحۂ ممبئی کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستان کے اشارۂ ابرو پر یہ...
  16. ابوشامل

    کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات

    عمار اگر تمہیں نفرت ہے ان الفاظ سے تو اس کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہئے تھا۔ بیشتر باتیں افواہیں ہیں، ان کا صداقت سے دور پرے کا بھی واسطہ نہیں۔ سماء ٹی وی اور اے آر وائی اس وقت ناقابل اعتبار ترین رپورٹنگ کر رہے ہیں، وجہ: ان میں بھائیوں کی اکثریت ہے۔ اگر خبریں دیکھنی ہی ہیں تو پہلی ترجیح "آج" اور...
  17. ابوشامل

    شمشاد: آپ کے اوتار، دستخط کچھ کہتے ہیں۔

    شمشاد بھائی کا دستخط ان کی بلند نظری اور درویشی شخصیت کا عکاس ہے۔ دستخط مذہب سے لگاؤ ظاہر کرتا ہے جس کا مطلب و مفہوم کچھ یوں بنتا ہے "زبان پر ہلکے، میزان پر بھاری، اور رحمن کے دربار میں محبوب کلمہ: سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم"
  18. ابوشامل

    تحریری مقابلہ : میڈیا کے منفی اثرات

    لو جی ہم آخری تاریخ کو بل جمع کرانے والوں نے بھی آخری تاریخ کو اپنا مضمون جمع کرا دیا ہے۔ پڑھ کر سر میں درد ہو جائے تو اپنے خرچے پر دو عدد "ڈسپرین" کھا لیں۔ مضمون میں میں نے "مضامین کی ادارت" کے زمرے میں بھیجا ہے۔ اب دکھائی نہیں دے رہا۔
  19. ابوشامل

    ذرائع ابلاغ کا کردار اور منفی اثرات

    مشرق میں صحافت ایک مقدس فریضہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاحات میں بھی تقدیس کا یہی رنگ جھلکتا ہے۔ مغرب میں تو اس کے لیے journalism کا لفظ استعمال ہوتا ہے جس کا زیادہ سے زیادہ مطلب روزنامچہ تحریر کرنا ہو سکتا ہے جبکہ مشرق میں عربی اور اس سے وابستہ زبانوں میں لفظ صحافت رائج...
  20. ابوشامل

    اوہو !!!!! غیرت پر زعم دیکھئے، حضرت کیا بیرون ملک غیرت کا "چلہ" لگانے کے لیے گئے ہیں؟

    اوہو !!!!! غیرت پر زعم دیکھئے، حضرت کیا بیرون ملک غیرت کا "چلہ" لگانے کے لیے گئے ہیں؟
Top