سراپا مرہون عشق اور ناگزیر الفت ہستی
عبادت کرتا ہوں برق کی اور افسوس حاصل کا۔
(غالب)
یہ ہم کو ہمارے اساتذہ میں سے ایک نے سکھایا ہے جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔ :)
میں اس طرح کے دھاگوں میں کم ہی دخل دیا کرتا ہوں لیکن ماشااللہ بھتیجا اتنا پیارا ہے کہ کچھ کہتے ہی بنی۔
بہت پیارا بچہ ہے ماشااللہ۔
اور شامل بھائی آپ بھی بہت کیوٹ ہیں اپنی تصویر میں ;)
ویسے یہ شامل جونئیر اور سینئیر میں کافی مشابہت ہے۔
قبلہ مغل صاحب! آپ کی تحریر میں حروف یوں ایک دوجے سے جدا جدا نظر آتے ہیں گویا خود کش حملے کے بعد کا منظر ہو۔ :grin:
فونٹ کا قصور بتا رہے ہیں لٹھ لے کر ہمارے پیچھے مت چلے آئیے گا۔ :rolleyes:
ربیکا بھابھی!
جناب ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے تو نہیں البتہ دل سے خوش آمدید ضرور کہتے ہیں۔ گہرائیوں میں بہت کچھ دفن ہے بڑے مسئلے ہیں کہ کافی عرصے سے کوئی ان گہرائیوں میں نہیں اترا بلکہ اب تو ہم خود بھی احتراز برتنے لگے ہیں :grin:
چلئے یہ تو خوب رہی کہ آپ افتخار بھائی کے نقش قدم دیکھتے دیکھتے...
یہ انٹرویو ہماری نظر سے اب گزرا ہے۔ گزرا کیا ہے بہت تیزی سے گزارا ہے۔
اصل میں کل ہم کو کوئی نوے کی رفتار کے لگ بھگ ہائی وے پر ایک بھڑ سے مڈبھیڑ ہوگئی جس کے سبب ہم ایک طرف سے جاپانی اور دوسری طرف سے پاکستانی دکھائی دیتے ہیں۔ :grin: :girn:
آفات کا وہ نزول ہے کہ کیا بتائیں۔۔۔ :(
کچھ سوالات لے کر...
جناب صدر ویگر حاضرین!
گو ہم خود کو شاعر نہیں سمجھتے نہ شعر گوئی کا دعوی ہے، تاہم مغل صاحب کے اعزاز میں کچھ پیش کرتے ہیں۔
یہ غزل ہم کو حال ہی میں پرانے کاغذات سے ملی ہے۔ ٹھہریئے دیکھنے دیجئے کہ کہاں گئی۔۔۔ ارے یہ رہی:
کوئی جائے مفر نہیں
ہمیں اذن کفر نہیں
بہت دل سے نکالا اسے
جاتا وہ مگر...
ٹوٹا چاول کی بریانی پر حیدرآبادی بھی خاموش ہیں کوئی احتجاج نہیں ایں چہ چکر است؟ :grin:
باقی ہمارے ذہن میں بھی بہت سی تراکیب ہیں کوئی مہلت کا لمحہ ملے تو پوسٹ فرماتے ہیں۔ :cool:
باقی ہم کو یہاں دھواں گوشت اور اچار قیمہ پسند آیا۔ :)
جناب بہت اچھا لگا یہ پڑھ کر۔
اس سے میرا یہ نظریہ ثابت ہوتا ہے کہ جوہرقابل وسائل کا محتاج نہیں ہوتا وسائل خود اس کے گرد اکٹھے ہوتے ہیں۔ :)
خاور بھائی ویسے چھٹیوں سے واپسی پر خوش آمدید!
شمشاد بھائی سب میرے پیچھے ہاتھ دھو کے پڑے ہیں :(
جبکہ شمشاد بھائی تو ہاتھ دھوئے بغیر ہی پڑے ہیں! :grin: :grin: :grin:
شمشاد بھائی آپ نے خود مرض کی تشخیص فرمائی تھی کہ ہری ہری سوجھتی ہے۔ :grin:
اب شمشاد بھائی نہ ہوں تو ہم کو چھیڑے کون۔۔۔ :rolleyes:
اور ہم کس کو تنگ کریں؟؟؟ :grin...
خواتین و حضرات!
ہماری زنبیل میں ایک ہی غزل ہے کوئی لگ بھگ دو سال پرانی جو کل پرسوں ہی کاغذات سےمیں سے برآمد ہوئي اور وہ ہم نے مغل صاحب کے اعزاز میں ہونے والے مشاعرے میں پڑھنے کے لیے بچا رکھی ہے۔
باقی کسی غیر معروف شاعر کا کلام ہمارے ہاتھ لگتا ہے تو بصد شوق اپنے نام سے آپ کی نذر رکرتے ہیں۔ :grin:
غالبا جنات بھی جودت طبع کے لیے ہی شروع کرتے ہوں گے بعد ازاں لت پڑ جاتی ہوگی۔ :grin: :grin:
باقی مغل صاحب کی بابت ہم کیا کہیں کہ ملک الشعرا ٹھہرے۔
گر مغل صاحب ملک الشعرا ہیں تو ہم بھی شیخ الشعرا ہیں۔
وہ کچھ ایسے کہ سال میں ایک آدھ شعر ہی کہتے ہیں زیادہ اسراف و تبذیر میں نہیں پڑتے۔ :grin: :grin...
اعجاز انکل بہت شکریہ!
راجا جی! بہت شکریہ!
فرحت بہت بہت شکریہ!
قادری صاحب ہم دستبردار کہاں ہوئے آپ نے اٹھا باہر پھینک دیا ماشاللہ! :grin: :grin:
ویسے میں نے اپنا ووٹ بھی قادری صاحب کو ہی دیا تھا۔ :cool:
فرخ بھائی باقی دو حضرات تو لکھاری ہیں بندہ محض کھاری ہے۔ :grin:
بس میری رائٹنگ ٹیبل سج چکی ہے...
ارے پروگرامنگ کو کس نے کہا صرف پروگرام چلانے کو کہا۔ اور وہ بہت آسان ہے۔
python forntsorter.py mergedfont.ttf
یہ console پر جا کر لکھنا ہے۔
لیکن شاید آپ کہ ہاں اتنا کچھ انسٹال ہی نہ ہو۔
اور بس یہ sortedfont.ttf کے نام سے نیا فونٹ آپ کی خدمت میں پیش کر دے گا۔
میں نے نبیل بھائی والے پروگرام کو مزید بہتر کیا ہے، اسے آپ اب یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
عارف، اس والے ورژن کے متعلق بتائیے کہ کیا اس میں بھی یہ مسئلہ آتا ہے؟
http://pastebin.com/f5fc394f5
جواب کا انتظار رہے گا۔
یہی ورژن ایس وی این میں شامل کر دیا گیا ہے۔
اصل میں اس وقت ہم ڈائل اپ نامی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں کوئي رات کے ایک بجے۔
جانے کیا سوجھی کہ اٹھ کر بیٹھ گئے اور نہا دھو کے از خود ٹنگ گئے حالانکہ کسی نے کہا نہیں تھا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ :grin:
بس J2ME کے پیچھے یہاں آ گئے
مکمل غزل کے لیے تو مغل صاحب کا انتظار ہی کرنا ہو گا کہ کوئی جن ہمارا...