نتائج تلاش

  1. حیدرآبادی

    بابری مسجد - رام جنم بھومی فیصلہ :: الہ آباد ہائی کورٹ

    الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے خلاف سنی وقف بورڈ سپریم کورٹ میں اپیل کرے گا ! وقف بورڈ نے کہا ہے کہ اسے ہائی کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عدلیہ کے فیصلہ میں درج ذیل نکات بھی شامل ہیں : * متنازعہ زمین رام کی جنم بھومی ہے * شہید مسجد کے مرکزی مینار کے نیچے والی جگہ ، جہاں...
  2. حیدرآبادی

    بابری مسجد - رام جنم بھومی فیصلہ :: الہ آباد ہائی کورٹ

    سنی وقف بورڈ نے اس فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے !!
  3. حیدرآبادی

    بابری مسجد - رام جنم بھومی فیصلہ :: الہ آباد ہائی کورٹ

    بابری مسجد - رام جنم بھومی فیصلہ :: الہ آباد ہائی کورٹ فیصلہ کی مکمل نقول یہاں : الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کی آفیشل ویب سائیٹ فیصلہ کا خلاصہ : اکثریتی فیصلہ کے مطابق متازعہ زمین تین حصوں میں تقسیم کی جائے گی۔ تین حصہ دار یہ رہیں گے : سنی وقف بورڈ نرموہی اکھاڑا "رام لالہ" پارٹی
  4. حیدرآبادی

    جہیز :::: عشق نہ دیکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اسکول میں تعلیم مہنگی ، دواخانہ میں ڈاکٹر مہنگے ، کالج تو تجارت گاہ ہو گئے ۔۔۔ ایسے میں آدمی اچھے اسکول میں بچوں کی تعلیم کا خواب تو دیکھتا ہے ، لیکن تعبیر شائد ہی کسی کو میسر آئے۔ اسکول کے مطالبے تو جو ہیں سو ہیں، ماحول بھی اس قدر بدل گیا ہے کہ آدمی بچوں کو صرف کتابیں فراہم کر سکتا ہے۔یہی بس...
  5. حیدرآبادی

    وے میں چوری چوری ۔ ریشماں، یارا سلی سلی ۔ لتا منگیشکر

    فیس بک پر اپنے نوٹ میں راقم نے پوچھا تھا کہ : دھن کی نقل یا پھر چوری والی بات سے قطع نظر ، اگر گیت کی نغمگی ، نسوانیت ، ترنم ، آواز کے زیر و بم وغیرہ کو شمار کیا جائے تو پھر ریشماں کے مقابلے میں لتا کا پلڑا کافی بھاری پڑتا محسوس ہوتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟؟ سعودی عرب میں مقیم، علی گڑھ کی...
  6. حیدرآبادی

    کشمیری نوجوان ڈاکٹر شاہ فیصل // انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس ٹاپر

    درست کہا کہ جہاد صرف مسلح نہیں بلکہ علم سے بھی ہوتا ہے۔ کشمیری شاعر مہجور نے کہا تھا : یہ کشمیر مغرب اور مشرق کو جگائے گا مجھے کشمیریوں کو بس یہی پیغام دینا ہے سیاسی بحث سے قطع نظر ۔۔۔ پڑوسی ملک کے برادران کو ایسا زبردستی کا حق اب نہیں جتانا چاہئے۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ آج ہندوستانی...
  7. حیدرآبادی

    کشمیری نوجوان ڈاکٹر شاہ فیصل // انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس ٹاپر

    دنیا میں کوئی ملک ایسا موجود نہیں ہے جو اپنے ہاں کے مسابقتی امتحانات میں سو فیصد شفافیت کا دعویٰ کرے۔ اور جو کوئی اس کلیہ کی بنیاد پر "شفافیت" کو ہی سرے سے نہ مانے تو وہ محض نہ ماننے والے کی کم علمی یا کم فہمی ہی سمجھی جائے گی۔ کم سے کم زکوٰۃ فاؤنڈیشن کی تحریک یا ڈاکٹر فیصل کے اس انٹرویو سے ہی...
  8. حیدرآبادی

    کشمیری نوجوان ڈاکٹر شاہ فیصل // انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس ٹاپر

    یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کی جانب سے منعقد کئے جانے والے انڈین سول سروس (IAS) کا امتحان دراصل وہ باوقار امتحان ہے جس میں کامیابی کی تمنا ہر سنجیدہ ہندوستانی طالب علم کے سینے میں دھڑکتی ہے اور جو اس امتحان میں پورے ہندوستان میں ٹاپ کرتا ہے اس کی خوشیوں کے بارے میں تو شائد الفاظ ہی کم پڑ جائیں۔...
  9. حیدرآبادی

    آہ قیصر تمکین ۔۔۔ مدتوں رویا کریں گے ۔۔۔

    جان کر منجملہ خاصانِ میخانہ مجھے مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے ہندی ، سنسکرت ، فارسی ، عربی ، فرانسیسی ، انگریزی اور اردو پر عبور رکھنے والے نامور ادیب ، نقاد اور صحافی جناب قیصر تمکین 67 سال کی عمر میں 25-نومبر-2009ء کو عالمی اردو ادب کے منظر نامے سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئے۔ انا للہ...
  10. حیدرآبادی

    اردو آسان الفاظ کی فہرست

    ساجد بھائی۔ آپ نے صحیح کہا ہے۔ ایسا ہی اردو کا ابتدائی قاعدہ دکن میں معروف و مقبول ہے۔ آصف سابع (نظام حیدرآباد دکن) نے اپنی اولاد کو اردو سکھانے کے لئے جامعہ عثمانیہ کے لسانی ماہرین کے ذریعے ابتدائی درجے کی باقاعدہ اردو درسی کتب شائع کروائی تھیں جو “بولتا قاعدہ اول” اور “بولتا قاعدہ دوم” کے نام...
  11. حیدرآبادی

    مقالہ : اردو زبان کی ابتداء اور اس کی ارتقا // اقتباسات

    مولوی فیروز الدین کی مرتب کردہ مشہور زمانہ اردو لغت "جامع فیروز اللغات" میں اردو زبان کی ابتداء اور اس کی ارتقا کے حوالے سے ایک سیر حاصل مقالہ شامل ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ اہم ترین مقالہ کسی مصنف / محقق کے نام کے بغیر شائع ہوا ہے۔ گمان اغلب ہے کہ لغت کے مرتبین نے مختلف تحقیقات کے سہارے اسے...
  12. حیدرآبادی

    انڈیا بریکنگ نیوز : آندھرا پردیش چیف منسٹر لاپتہ ؟؟؟

    آندھرا پردیش کے عوام ایک مضبوط سیاسی قائد و مدبر اور ریاست کے مسلمان اپنے ایک سیاسی حمایتی و ہمدرد سے محروم ہو گئے۔ انتہائی افسوسناک اطلاع ہے۔ ہم نے ڈاکٹر چناریڈی کے بعد ڈاکٹر راج شیکھر کو اس قدر مضبوط سیاسی قائد کے طور پر دیکھا ہے۔ ڈاکٹر چناریڈی تو متعصب تھے اور مسلمانوں اور اردو کے خلاف ان...
  13. حیدرآبادی

    انڈیا بریکنگ نیوز : آندھرا پردیش چیف منسٹر لاپتہ ؟؟؟

    بروز بدھ 2-ستمبر-2009ء صبح 9 بجے کے قریب چیف منسٹر آندھرا پردیش جناب راج شیکھر ریڈیاپنے سیکریٹری اور چیف سیکوریٹی آفیسر کے ہمراہ ضلع چتور کے لئے پرائیویٹ ہیلی کوپٹر سے روانہ ہوئے ، دو گھنٹوں بعد انہیں چتور پہنچنا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ خراب موسم اور فیول کے خاتمے کے سبب ہیلی کوپٹر کو درمیان میں...
  14. حیدرآبادی

    ورڈپریس پلگ ان (رابطہ فارم) میں اردو پیڈ کیسے ؟

    ورڈپریس کا ایک مشہور پلگ ان contact-form یہاں موجود ہے۔ اس کو اپنی ویب سائیٹ پر شامل کرنے کے بعد ، اس میں اردو پیڈ کو کیسے انٹیگریٹ کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ پیغامات بھیجنے والے ٹکسٹ ایریا اور نام والے ٹکسٹ بکس میں اردو پیڈ نظر آئے۔
  15. حیدرآبادی

    دفن کرو زندہ مجھے یارو "دانیال ابیر"

    زندگی کا سفر ہے یہ کیسا سفر کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں ہے یہ کیسی ڈگر چلتے ہیں سب مگر کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں زندگی کو بہت پیار ہم نے کیا موت سے بھی محبت نبھائیں گے ہم روتے روتے زمانے میں آئے مگر ہنستے ہنستے زمانے سے جائیں گے ہم جائیں گے پر کدھر ہے کسے یہ خبر کوئی سمجھا...
  16. حیدرآبادی

    دفن کرو زندہ مجھے یارو "دانیال ابیر"

    یہ محلوں ، یہ تختوں ، یہ تاجوں کی دنیا یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ہر اک جسم گھائل ، ہر اک روح پیاسی نگاہوں میں الجھن ، دلوں میں اداسی یہ دنیا ہے یا عالم بدحواسی یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے جہاں اک کھلونا ہے...
  17. حیدرآبادی

    چوتھی سالگرہ محفل ۔ اسٹیج ، صدر ، مہمان ، ناظم ، سامعین

    گو کہ اس مضمون میں "محفل" سے مراد ہر عام و خاص محفل ہے۔ لیکن اردو محفل کی چوتھی سالگرہ کا حقیقی مزہ لینے کے لئے ، جہاں جہاں لفظ "محفل" آئے وہاں "اردو محفل فورم" سمجھ کر پڑھ لیا جائے !! ;) اب اسٹیج ہی سجتے دکھائی دیتے ہیں ! ماضی کی طرح اب کوئی اسٹیج کا تماشا دیکھنے نہیں آتا۔ اب "معززین" تماشا...
  18. حیدرآبادی

    یوسف ناظم : قوسین () کا بادشاہ !

    ہندوستان کے منفرد اور نامور مزاح نگار یوسف ناظم ، جمعرات 23/جولائی/2009ء کی صبح ممبئی میں ، بعمر 91 سال ، وفات پا گئے۔ جمعرات ہی کی شام انہیں باندرہ کے قبرستان میں سپرد لحد کر دیا گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون جناب یوسف ناظم ، 18/نومبر/1918ء کو جالنہ (مرہٹواڑہ) میں پیدا ہوئے تھے۔ جامعہ...
  19. حیدرآبادی

    مقابلۂ حسن !!

    یوسف ناظم (مرحوم) کے ایک دلچسپ مضمون سے اقتباس ۔۔۔۔۔۔۔۔ سچ پوچھئے تو ہمیں صرف مقابلۂ حسن کے جج دل سے پسند ہیں ! مقابلہ عالمی حسینہ کا ہو یا کائناتی حسینہ کا ، انھیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ ان کے اصول و ضوابط میں کوئی جھول نہیں۔ ججوں کا زاویہ نگاہ بھی مقرر ہے۔ اور ان کی نظر بہت گہری ہوتی...
  20. حیدرآبادی

    یوسف ناظم کا انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ ہندوستانی ادبی منظر سے طنز و مزاح کا ایک عظیم ستارہ غروب ہو گیا۔
Top