نتائج تلاش

  1. خرم

    امریکہ کے نام!

    سعد میاں آپ بار بار ایک ہی بات کئے جا رہے ہیں۔ اللہ نے فرمایا ہے کہ غیر مسلموں کو اپنا ولی نہ بناؤ لیکن کیا اللہ نے یہ بھی کہیں کہا کہ غیر مسلموں کے ساتھ تلوار کے سوا کوئی بات ہی نہ کرنا؟ کیا غیر مسلموں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنا ناجائز ہیں؟ اور اگر ہیں تو پھر اہل کتاب کے ساتھ نکاح کی...
  2. خرم

    اوبامہ جیت گیا

    اوبامہ ایک انتخاب تو جیت گیا لیکن جان مکین کے مقابلہ میں اسکی دال گلنی مشکل ہی ہے اگرچہ مکین کو سب سے بڑا خطرہ بُش سے ہے۔ ویسے یہ تو ہے کہ قدامت پسند امریکی کسی سیاہ فام کو صدر نہیں بننے دیں گے لیکن اگر اوبامہ صدر بن گیا تو حالات مزید ابتر ہی ہوں گے کیونکہ وہ بنیادی طور پر ایک موقع پرست آدمی...
  3. خرم

    میں‌ نے اپنی پہلی کتاب خریدی

    عنوان پڑھتے ہوئے سوچا کہ پوچھوں کہ کیا اس سے پہلے کتاب چُرا کر پڑھتے تھے۔ اب آپ کی داستان پڑھ کر یہ سوال تو اپنی موت آپ مر گیا۔ ویسے کیا کبھی اباجان کو بتایا کہ ان کے ڈاک کے ٹکٹوں سے آپ نےایک نئی دنیا دریافت کر ڈالی؟
  4. خرم

    امریکہ کے نام!

    بات صرف اتنی ہے کہ ہم لوگ نظریات کی بجائے شخصیات کے طلسم میں مبتلا ہیں۔ اس لئے ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ جو بات کی جارہی ہے وہ درست ہے یا نہیں۔ ہم تو صرف اپنے محبوب قائدین کے ارشادات کی تعمیل میں دل و جان سے مصروف ہوتے ہیں۔ امریکہ کیونکہ ہمیں ناپسند ہے اس لئے وہ جو بھی کہیں ہمیں ان کی...
  5. خرم

    پطرس بخاری جناب پطرس - از محمد طفیل

    پطرس تو جو تھے سو خوب تھے محمد طفیل کے اندازِ نگارش نے تو دل ہی موہ لیا۔ اتنا خوبصورت اور برجستہ انداز کہ اپنا لکھا تو ایک دہقان کی نوشت دکھائی دیتا ہے۔ کاش کہ مکتبوں میں رٹے لگوانے کی بجائے اس صاف ستھری اور برجستہ زبان کے اسباق پڑھوائے جائیں تو علم ہوکہ اردو کیا ہے۔
  6. خرم

    امریکہ کے نام!

    بجا ارشاد شمشاد بھائی لیکن وہ جو علامہ نے کہا کہ "مجھے ہے حکمِ اذاں لا الہ الا اللہ" سو بس اپنا فرض ادا کئے جاتے ہیں۔
  7. خرم

    مبارکباد فاروق سرور خاں ماہر

    فاروق بھائی بہت بہت مبارک
  8. خرم

    امریکہ کے نام!

    تو بھیا یہ کون کہہ رہا ہے کہ امریکہ مسلمانوں کا خیر خواہ ہے اور اس سے ایسی توقع بھی کیوں؟ ہر کسی کو اپنا مفاد عزیز ہوتا ہے۔ امریکہ وہی کرے گا جو اس کے مفاد میں ہے۔ اگر آپ یا ہم اپنے مفاد کا تحفظ نہیں کرسکتے تو یہ ہماری اپنی ذمہ داری ہے۔ وہ جو کسی نے کہا تھا تو امریکہ کوئی مامے کا پتر تھوڑا ہی ہے...
  9. خرم

    امریکہ کے نام!

    اسی اصول کے تحت جس اصول کے تحت پاکستان میں خود کش حملے کرکے اپنے "مجاہدین" کی موت کا بدلہ لیا جاتا ہے۔ اور شیعہ سنی کی تفریق میں آپ نے امریکہ کی مداخلت کی خوب کہی۔ امریکہ اس آگ کو ہوا دے رہا ہوگا لیکن شعلے تو صدیوں سے بھڑک رہے ہیں۔ خیر ہماری تو مرغی بھی انڈہ نہ دے تو ذمہ دار امریکہ ہی ہوتا ہے۔
  10. خرم

    امریکہ کے نام!

    بھیا جہاد کے لئے کسی مسلمان حاکمِ وقت کسی امیر کا حکم و اذن بھی ضروری ہوتا ہے کہ بس جب جس کا جی چاہا مُنہ اٹھا کر جہاد کے نام پر فساد شروع کر دیا؟ خیر کچھ لوگوں کے تئیں تو نہ پاکستان میں مسلمان بستے ہیں اور نہ یہاں مسلمانوں کی حکومت ہے۔ بلکہ ان لوگوں کے نزدیک تو اکثر مسلمان مسلمان ہی نہیں۔ ایسوں...
  11. خرم

    امریکہ کے نام!

    امریکہ کی حمایت مقصود نہیں لیکن اگر آپ امریکہ کے فوجیوں پر حملے کریں گے اور اسے جہاد کہیں گے تو امریکہ سے یہ توقع کیوں کہ وہ آپ پر جوابی حملہ نہ کرے؟ اگر پاکستان کی حکومت سے یہ توقع ہے کہ وہ قبائلیوں کو امریکہ پر حملہ کرنے سے نہ روکے تو اس سے یہ توقع کیوں کہ وہ امریکہ کو قبائلیوں پر حملہ کرنے سے...
  12. خرم

    امریکہ کے نام!

    وہ کہتے ہیں نا کہ اپنی مرغی اچھی ہو تو اوروں کے گھر جاکر انڈے نہیں دیتی۔ ہم تو وہ بھولے بادشاہ ہیں کہ ہمیں مرغی بھی لاڈلی ہے اور مرغی کو عشق کسی اور گھر سے ہے۔ بجائے اپنی مرغی حلال کرنے کے اوروں‌سے جھگڑتے ہیں کہ ہماری مرغی ان کے گھر کیوں آتی ہے؟ بھولے بادشاہ جن شریفوں اور زرداروں کو امریکہ نے...
  13. خرم

    تاریخ اسلام سے عسکری تیاری کا عظیم سبق

    چلئے ہمت بھائی کوئی اور خوبی آپ نے زرداریوں کے علاوہ بھی کسی کے نام کی۔ ویسے افغان یہ سب مذہباً نہیں روایتاَ کرتے ہیں۔ جیسے افریقہ کے وحشی قبائل بھی لازماَ ہتھیار رکھتے ہیں اگرچہ کھانے کو جڑی بوٹیاں اور کبھی کبھار کا شکار ہی ملتا ہے۔ پھر ہم پاکستانی بھی تو اپنا پیٹ کاٹ کر اسلحہ خریدتے ہیں اپنی...
  14. خرم

    تاریخ اسلام سے عسکری تیاری کا عظیم سبق

    اور جس قوت نے انہیں پھٹے کپڑوں اور پانی کی چھاگل کے ساتھ فارس و روم کی طاقتوں سے ٹکرانے پر آمادہ کیا وہ تھا ان کا اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین پر مکمل اعتماد و اعتقاد۔
  15. خرم

    ھماری قومی زبان اور انگریزی کے دیوانے لوگ،!!!!

    غلامی تو چلی گئی مگر خوئے غلامی نہ گئی اور ابھی شائد ایک نسل اور تک نہ جائے۔ لیکن بہرحال کوشش کرتے رہنا تو فرض ہے باقی اللہ مالک۔ ویسے بھی چاہے جتنی بھی انگریزی پڑھ سیکھ لیں، سوچیں گے تو ہمیشہ اپنی زبان میں ہی ۔
  16. خرم

    کیا واقعی یہ دہشت گرد ہیں۔

    پوسٹیں لکھنے سےکیا ہوگا؟ پاکستان کو تو زرداروں اور شریفوں و مشرفوں سے ہم آزاد نہیں کروا سکتے سمندر پار والوں کے مسائل کا کیا درماں کریں گے؟ پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا وگرنہ نہ چین و عرب ہمارا اور نہ ہی پاکستان ہمارا۔
  17. خرم

    جج بحال ہونے سے عام آدمی کو کیا فائدہ ہو گا

    شمشاد بھائی آپ کی بات بالکل درست ہے۔ ایک آزاد عدلیہ کیسے نواز شریف اور زرداری کو قبول ہو سکتی ہے۔ یہ جن ججوں نے ان کی سزائیں اور مقدمے ختم کئے ہیں کیا یہ ان کو گھر بھیج دیں گے اور ان ججوں کو بحال کر دیں گے جو مصالحتی آرڈیننس کی سماعت کرنے والے تھے؟ سامنے کی بات ہے۔ یہ کبھی بھی کسی ایسے جج کی...
  18. خرم

    اجتماعی انٹرویو سوال نمبر 7

    اب تنگئی داماں‌کی شکایت ہی کر سکتے ہیں۔ چلئے پھر اس فہرست سے کام چلا لیتے ہیں۔ سعودی عرب فلسطین شام
  19. خرم

    اجتماعی انٹرویو سوال نمبر 7

    صرف تین کی شرط کافی کڑی ہے۔ خیر میرا جواب تو یہ ہے مشرقِ وسطٰی مصر اٹلی
  20. خرم

    مبارکباد شمشاد بھائی ( آپ جیئیں ہزاروں سال )

    شمشاد بھائی سالگرہ مبارک۔ ویسے اب کَے برس کے ہوگئے آپ؟
Top