نتائج تلاش

  1. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    نبیل بھائی امید ہے کہ جب امریکہ جواب دےگا تو پاکستانیوں سے اس کی شکایات بھی سامنے آتی جائیں گی۔ اس طرح ایک تیر سے دو شکار ہو جائیں گے۔:)
  2. خرم

    امریکہ اور پاکستان

    ہماری قومی عادت ہے کہ ہماری ہر خرابی کی جڑ امریکہ ہے اور ہمیں امریکہ سے اتنے ہی گلے ہیں‌جتنے روایتی عشاق کو اپنے محبوب سے ہوا کرتے تھے۔ اس لئے سوچا کہ کیوں نہ امریکہ اور پاکستانیوں کا ایک مکالمہ کروا دیا جائے۔ میں آپ تمام بھائیوں اور بہنوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ لوگوں کو امریکہ پر جو اعتراضات...
  3. خرم

    امریکی حملہ،گیارہ پاکستانی فوجی شہید۔ حملہ بزدلانہ ہے، جارحیت ہے: پاکستان

    طاقت کا خلا تو ہمیشہ پُر ہو کر رہتا ہے۔ اگر پاکستان اپنی حدود میں اپنی حکومت کی عملداری نہیں قائم کر سکتا تو اوروں سے یہ توقع کیوں کہ وہ اس ٹوٹی پھوٹی علامتی سرحد کا احترام کریں۔ ایسی سرحد جس کا احترام طالبان پر فرض نہیں اس کا احترام امریکہ پر کیوں فرض ہو؟ اگر طالبان زور زبردستی سے ایک علاقے میں...
  4. خرم

    امریکی حملہ،گیارہ پاکستانی فوجی شہید۔ حملہ بزدلانہ ہے، جارحیت ہے: پاکستان

    غالباًایک تزویراتی غلطی ہے جس کی معافی امریکی جلد مانگ لیں گے۔ کچھ برس قبل اسی طرح بمباری میں کینیڈا کے بھی نو فوجی مارے گئے تھے۔
  5. خرم

    وکلا کی ناکام تحریک

    صاف نظر آ رہا ہے کہ کون کیا چال چل رہا ہے۔ نوازشریف کو عدالتوں اور ججوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ کیا خیال ہے کہ جس شخص کے دور میں دو سپریم کورٹیں چلیں، جس نے ججوں میں پھوٹ ڈلوا کر اس ادارے کو بدنام کیا اور پھر اس پر اپنے حمایتیوں سے حملہ تک کروایا، وہ عدلیہ کی آزادی کا حامی ہوگا؟ اور پھر قرض اتارو...
  6. خرم

    جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری ۔ تبصرے اور سوالات

    تو پہلے سے موجود فائلوں کا کیا کروں؟ انہیں پر ڈال دوں اردو والی فائلیں بھی؟
  7. خرم

    جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری ۔ تبصرے اور سوالات

    نبیل بھائی جو پیکج باسم بھائی نے دیا ہے اسے اُتار کر اس کی زپ فائل ہی اپلوڈ اور انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے دوبار۔ دونوں دفعہ اس نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ Error! Could not find an XML setup file in the package. انسٹالیشن "Extension Manager" سے کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
  8. خرم

    امریکہ کے نام!

    آپ کا تشریف لانا ہی کافی ہے۔ اب عقل و دانش و منطق کا یہاں کیا گزر۔ لہٰذا ہم تو چلے۔ قرض کی پیتے تھے مے اور کہتے تھے اللہ اکبر۔
  9. خرم

    امریکہ کے نام!

    فاروق بھائی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہوں گا کہ وہ جنگیں جو امریکی ہتھیاروں سے لڑی گئیں ان جنگوں میں بچایا ہوا ملک بھی حملہ آور ملک کو دے دیجئے۔ یاد رہے کہ ہمیں تو اسلحہ بھی امداد میں ہی ملتا رہا ہے اور ابھی تک ملتا ہے۔ حالت اپنی یہ اور ٹکر لینی امریکہ سے۔ آپ امریکہ سے خود مختاری کی سطح پر بات...
  10. خرم

    جملہ 1.0.11 کی لینگویج فائلز کا اردو ترجمہ

    بہت شکریہ نبیل بھائی۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے وگرنہ اگر خود سے یہ سب کچھ کرنا پڑے تو دانتوں‌پسینہ آ جائے۔
  11. خرم

    جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری ۔ تبصرے اور سوالات

    باسم بھائی یہ تو انسٹال نہیں ہوئی۔ کہ رہا ہے کہ xml setup file نہیں ملی اسے۔ نبیل بھائی اگر گستاخی نہ ہو تو ایڈیٹر پر کب تک نظرِ کرم ہوگی؟
  12. خرم

    جملہ 1.0.11 کی لینگویج فائلز کا اردو ترجمہ

    شاکر بھائی و نبیل بھائی، اس کام کا کیا بنا؟
  13. خرم

    ابن انشا استاد مرحوم۔۔۔۔۔ ابن انشا کی یاد گار تحریر سے اقتباس

    لاجواب تحریر ہے انشاء جی کی۔ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔
  14. خرم

    عطیہ خون، صحت اور میں

    خرم بھائی ویسے اگر کوئی ڈاکٹر قریب ہو تو اپنی ڈاکٹری نہیں چلایا کرتے۔ شکر کیجئے کہ نوید قریب تھا وگرنہ کہیں بازار وغیرہ میں گرتے تو اللہ جانے کیا ہوتا۔ گزشتہ را صلوٰۃ آئندہ را احتیاط۔ اللہ کریم آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
  15. خرم

    امریکہ کے نام!

    دوبارہ عرض کروں گا بھیا کہ ملکوں کے درمیان دوستی نہیں ہوتی، مفادات کا اشتراک ہوتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے مفادات کا علم ہے اور آپ ان کو حاصل کرنے میں سنجیدہ ہیں تو پھر آپ کو کوئی باک نہیں ہونا چاہئے کسی سے بھی تعلقات رکھنے میں۔ افغان جنگ میں اگر آپ 40 ایف سولہ اور چند ہاوٹزر لے کر ٹرخ گئے اور باقی...
  16. خرم

    امریکہ کے نام!

    سعد آپ کے جواب کا بہت شکریہ۔ میں فواد کی حمایت نہیں کر رہا لیکن اس جذباتی انتہا پسندی کے خلاف ہوں جو اوروں سے توقع رکھے کہ وہ ہمارا خیال رکھیں گے۔ آپ کو اپنا خیال خود رکھنا ہوتا ہے۔ امریکہ کے مسلمان اور غیر مسلم ممالک سب سے تعلقات ہیں۔ ان کے تعلقات برطانیہ، فرانس، موزنبیق، چین، ہندوستان سمیت...
  17. خرم

    حضرت مہدی کون؟

    بھیا یہی تو بات ہے۔ بھئی آپ دوسرے کی حدیث یا اس کی تشریح کو نہیں مانتے اسی لئے الگ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ کیوں ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم صرف اپنا نقطہ نظر بیان کردیں اور یہ پڑھنے والے پر چھوڑ دیں کہ وہ اپنے آپ کو کس نقطہ نظر کے قریب پاتا ہے؟ آخر یہ نظریاتی دنگل ہی کیوں ہماری مسلمانی کی انتہا بن گئے ہیں؟
  18. خرم

    اسلام اخلاق سے پھیلا ہے نہ کہ تلوار سے ؟

    اسی لئے گزشتہ آدھی صدی سے مسلمان اخلاق کو چھوڑ کر تلوار کے زور پر اسلام کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ غیر مسلموں‌کو تو خاک مسلمان کرنا تھا جو پہلے سے کلمہ گو تھے ان کو بھی کافر قرار دے کر دھڑا دھڑ پھاڑ رہے ہیں۔ کبھی یہ نہ سوچا کسی نے کہ نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنوں کو تلوار کے زور پر...
  19. خرم

    تاسف خرم شہزاد خرم کے لیئے دعا !

    ارے بھیا کوئی دیسی گھی میں بھُنے ہوئے مرغ کھائیے اور فٹا فٹ بھلے چنگے ہوجائیے۔ اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
  20. خرم

    حضرت مہدی کون؟

    اور ابھی ایک دھاگہ پر امریکہ سے ٹکرا جانے کی بات ہو رہی تھی جب کہ حالت اپنی یہ کہ ایک عام سا مسئلہ بھی مہذب طریقے سے بیان کرنے کی ہمیں ایکدوسرے سے امید نہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اہل سنت و اہل تشیع احباب میں سے کوئی ایک اپنا اپنا نقطہ نظر بیان کردیتا اور اس کے بعد اس دھاگہ کو مقفل کر دیا جاتا۔...
Top