راول ڈیم کی سوکھی پپڑیوں سے کیا پایا۔
لبالب بھرے راول ڈیم پر تو اکثر پکنک منانے جاتے ہی ہیں آج جاں بلب سوکھے راول ڈیم کی سیر کو گئے۔ خشک سالی سے جھیل سوکھ کر ایک تالاب بن چکی تھی ۔ وہ حصے جو عموماً سطح آب تلے گم ہوتے ہیں آج مٹی کی سوکھی پپڑیوں کی شکل میں سامنے تھے۔ ہم تجسس کے ماروں کے لیے یہی...