نتائج تلاش

  1. فرخ

    فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

    :laugh::blush: دیویلپر جمیل بھائی سے بھی ایسے ہی جواب کی اُمید ہے ڈفر۔۔۔ آپ کے بھی مزے ہو جائیں گے۔۔ :blush:
  2. فرخ

    فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

    اپنے اس افسوس میں ایک اور افسوس یہ بھی شامل کر لیجئے کہ بہت سے پاکستانی دراصل اردو زبان ، رومن اردو میں ہی سمجھتے ہیں اور انہیں اپنی یہ اردو (عربی خطوط والی) سمجھ ہی نہیں آتی اور نہ ہی وہ لکھ سکتے ہیں، اور جو سمجھتے ہیں وہ ٹائپ نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔:blush: اور شائید اسی لیئے رومن اردو والے فورمز کو...
  3. فرخ

    پاکستان کے کچھ خوبصورت علاقے

    یہ بات میں‌نے وہاں کسی سے پوچھی تھی، تو انہوں نے بتایا تھا کہ وہاں سری اور پائے کا مطلب کچھ اور بھی ہے۔ اور مفہوم کچھ پانی والی جگہ کا بنتا تھا۔ دراصل سری پر پانی کا تالاب بھی موجود ہے۔ اور پائے تو خیر اللہ کی زبردست شان ہے کہ وہاں دور دور تک گہرے سبز پہاڑی سلسلے ہیں جہاں بادل اڑتے پھرتے ہیں۔۔
  4. فرخ

    سلطان صلاح الدین ایوبی

    نبیل،صحیح کہا، جوابات دینے میں ہم سب بہت ماہر ہیں لیکن، میں بھی ‌ذاتیات میں نہیں جا رہا، اگر آپ کو ایسا کچھ تاثر ملا ہے، تو میں‌معذرت چاہتا ہوں۔ میرا پوائینٹ بہت سادہ سا ہے، کہ زید حامد کے بارے میں اسکا یوسف کذاب سے تعلق بنا کسی ثبوت کے جوڑا گیا ہے۔اور محض آرٹیکل لکھ لکھ کر تو پروپیگنڈا کرنا...
  5. فرخ

    پاکستان کے کچھ خوبصورت علاقے

    میں ویسے ہائکنگ اور آوارہ گردی کا شوقین ہوں،مگر اللہ جل شانہ نے اس دوران اپنی اتنی زبردست خوبصورتیاں‌دکھائیں کہ میرے اندر فوٹوگرافی کا شوق بھی جاگ گیا۔ بس آجکل حالات کچھ ایسے ہو گئے ہیں‌کہ وقت نہیں‌نکل رہا کہیں جانے کا۔ ویسے میں اب یہ سوچ رہا ہوں‌کہ کبھی کبھی لمبی ڈرائیو پر نکل جایا کروں...
  6. فرخ

    سلطان صلاح الدین ایوبی

    جی ہاں، تنقید اور بلاجواز کی الزام تراشی کا وقت سب کے پاس ہوتا ہے اور بہت ہوتا ہے۔ اور یہ تو آجکل کافی لوگوں کا طرہء امتیاز بھی ہے، مگر جب پوچھا جائے کہ میاں، اپنی باتوں کا کوئی مستند حوالہ دیجئے تو پھر فرقہ باطنیہ کا الزام تھوپ دیا جاتا ہے۔ غالباً ہر بندہ یہی چاہتا ہے کہ اسکی بات کو من و...
  7. فرخ

    سلطان صلاح الدین ایوبی

    اگر آپ محض تنقیدی گفتگو کی بجائے کوئی ثبوت وغیرہ پیش کریں (سوائے پروپیگنڈا تحریروں کے) تو کچھ بات بنے۔ اور اگر زید حامد کے لیکچرز میں غلط باتیں ہیں تو یقیناً اسکے جواب میں‌صحیح باتیں بھی موجود ہونگی نا، تو وہ کسی مستند حوالے کے ساتھ پیش کر دیں، بات واضح ہو جائے گی۔ اور جہاں تک لاشیں‌کھود کر سر...
  8. فرخ

    پاکستان کے کچھ خوبصورت علاقے

    تعبیر، بہت شکریہ میں تو ترس گیا ہوں آجکل کہیں آوارہ گردی کرنے کو۔ یہ ناران، سری پائے وغیرہ کافی پھرا ہوں البتہ لالہ زار اور مکٹرا کی چوٹی تک نہیں‌جاسکا، مگر چترال، نانگا پربت، کےٹو کے بیس کیمپ وغیرہ جیسے علاقے دیکھنے کی حسرت ہے۔ اور ویسے بھی یہ آوارگی کا نشہ چین کہاں لینے دیتا ہے۔...
  9. فرخ

    اپنے بلاگ کا تعارف کرائیں

    اگر آپ قبائیل کو بروج کی بنیاد پر تشکیل دیتے ہیں تو پھر میں‌آپکے قبیلے کا نہیں‌ہوں کیونکہ میری تاریخ پیدائیش کے حساب سے میرا برج کوئی اور بنتا ہے۔ لیکن اگر قبائیل کی بنیاد نظریات اور اطوار ہیں تو پھر شائید ہمارے قبیلے ایک ہو سکتے ہیں :hatoff: آپ کا blogspot والا بلاگ میں نے پہلے بھی دیکھا...
  10. فرخ

    اپنے بلاگ کا تعارف کرائیں

    عزیز بھائی دراصل اردو ٹیک ٹھیک کام نہیں کر رہا اسلیئے لوگ دیکھ نہیں‌سکے ہونگے۔ جونہی اردو ٹیک ٹھیک ہوا، کم از کم میں‌تو ضرور دیکھوں‌گا۔
  11. فرخ

    اردو کنٹرول لائبریری

    جی میں‌سمجھ گیا تھا آپ کے کوڈ میں characters definitions دیکھ کر۔ مگرجہاں‌ونڈوز میں اردو انسٹال ہوتی ہے، وہاں کی بورڈ بھی ڈالا جاسکتا ہے۔ اور جب آپ اپنا یہ پروگرام انسٹالر کے ذریعے لوگوں‌کو دیں گے، تو اردو سپورٹ اور کی بورڈ بھی دے سکتے ہیں۔ میری ذاتی رائے میں یہ اردو ایڈیٹر ویب کے لیئے بہت...
  12. فرخ

    اردو کنٹرول لائبریری

    نبیل بھائی یہ کام اردو کا علیحدہ کنٹرول بنائے بغیر بھی تو کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ RichTextBox کنٹرول کا استعمال کریں تو آپ کو اتنا کچھ نہیں کرنا پڑے گا۔ میں نے ابھی C# 2008 Express میں اسے Try کیا تھا، اچھا خاصا آسان کام ہے۔ صرف اردو ونڈوز میں ہونی چاھئیے۔۔۔
  13. فرخ

    اپنے بلاگ کا تعارف کرائیں

    یہاں تو بڑے بڑے بلاگرز آئے ہوئے ہیں۔ اور میں سوچ رہا تھا کہ اپنے بلاگز کا بتاؤں یا نہ بتاؤں، کیونکہ یہ تو سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہوگا۔ :rolleyes: پھر میں نے سوچا، کہ چراغ دکھا ہی دوں، کہیں حسرت ہی نہ رہ جائے۔۔:idea: تو جناب میں‌دراصل ان لوگوں‌میں سے ہوں جنہیں بلاگ بنانے کا تو بہت شوق ہے،...
  14. فرخ

    سلطان صلاح الدین ایوبی

    جنابِ عالی، میں‌نے صرف آپکی بات کی تائید میں ایک "کمینٹ" مارا ہے :hatoff:
  15. فرخ

    کلک کی مدد سے کچھ خطاطی۔۔۔

    بہت شکریہ ابو کاشان بھائی تصحیح کا۔ میں دراصل تلفظ کرتے ہوئے لکھ رہا تھا۔۔۔۔آئیندہ خیال رکھوں‌گا۔۔۔
  16. فرخ

    سلطان صلاح الدین ایوبی

    ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ یہ فلم اس واقعہ کے مطابق بنی ہو؟۔۔ کیونکہ واقعات پہلے ہوتے ہیں، اُن پر فلمیں‌بعد میں بنتی ہیں :hatoff:
  17. فرخ

    سلطان صلاح الدین ایوبی

    یہی تو ہمارا المیہ ہے نا۔۔ جو شخص کوئی سیدھی راہ دکھائے، تو اسکے خلاف پروپیگنڈوں کی بارش شروع ہو جاتی ہے۔ نبیل، اس تحریر میں مجھے کوئی ایسی بات نظر نہیں‌آئی جس سے زید حامد کے بارے میں ایسے الزامات کی تصدیق ہوتی ہو۔ میرے احباب میں‌سے اسی تحریر کی بنیاد پر کسی نے زید حامد کو ای میل کرکے یہ بات...
  18. فرخ

    فراز احمد فراز کی لال مسجد پر لکھی جانے والی نظم

    بہت خوب شاکر بھائی اس نظم سے وہ تلخ یادیں پھر تازہ ہوگئیں۔۔ اللہ تعالٰی لال مسجد کے شہیدوں کو جنت الفردوس میں بہترین جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔ ثمہ آمین
  19. فرخ

    کلک خطاطی: سب کچھ اللہ ہی کے لیئے ہے (القرآن)

    السلام و علیکم اس سے پہلے کہ کلیک کی ٹرائل مُدت ختم ہو جائے، ایک اورخطاطی پیشِ خدمت ہے۔۔ والسلام
  20. فرخ

    کلک کی مدد سے کچھ خطاطی۔۔۔

    یہ تو نہیں پتا کہ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں، لیکن میرے پاس دراصل وی ایم وئیر ، اصلی والا ہے، یعنی چوری شُدہ نہیں۔ یہ مجھے آفس کی طرف سے ملا ہوا ہے۔ انسٹینس کا تو پتا نہیں، البتہ سنیپ شاٹ کے ذریعے ایسا ممکن ہے۔
Top