نتائج تلاش

  1. خرم

    شادي شدگان کے مسائيل اور انکا حل

    بھائی ڈھونڈنے کی بڑی کوشش کی لیکن "اصلی جمہوریت" کی طرح آپ کے مسئلہ کا بھی کوئی پتہ نہیں چلا۔ آخر ایسا کیا مسئلہ تھا جو اربابِ دانشِ محفل کو حل کرنا تھا؟
  2. خرم

    ون ڈے سیریز

    لوجی مشرف کی مشکل تھوڑی سی تو کم ہوئی۔ اگر پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں‌باہر نہ ہوتی تو جسٹس افتخار نے بحال ہی نہیں ہونا تھا۔ اب شاید انڈیا کی سیریز جیت کر ٹیم مشرف پر احسان کردے وگرنہ ٹیم کا غصہ بھی شرفو پر ہی اُترے گا۔
  3. خرم

    شکایت نمبر ٹو ۔۔

    باجو آپ ایسا کیجئے کہ اپنے آئیکون میں پرویز مشرف کی تصویر لگا لیجئے۔ انشاء اللہ سب کی ہائے ہائے کو افاقہ ہو جائے گا۔ ;)
  4. خرم

    مذاہب کا تقابلی مطالعہ

    جی نہیں‌فرید بھائی گوروکل تحریک ہی تھی۔ اس میں درسگاہیں قائم کی جاتی تھیں جہاں لوگوں کو بطلانِ اسلام کی تعلیم و تربیت دی جاتی تھی۔ درسگاہوں کا نام کیونکہ گوروکُل ہوتا تھا لہٰذا اسے گوروکُل تحریک کے نام سے ہی لکھا گیا۔
  5. خرم

    ايک معياري قرآني فونٹ

    شاکر بھائی میں قیاس کر رہا ہوں کہ یہ بھی یونیکوڈ فونٹ ہے۔ کیا میرا اندازہ درست ہے؟ ویسے میں تو سورۃ فاتحہ بعینہ لکھنے میں ناکام رہا ہوں۔ :mad:
  6. خرم

    شرعی قوانین کی کتاب یا کتب درکار ہیں۔

    بھائی اگر میں اس دھاگہ کی غایت کو سمجھتا ہوں تو جو بات آپ نے کہی ہے وہی بات کہی گئی تھی۔ یقیناً دفعہ وار کوئی کتاب لازمہ ایمان و اسلام نہیں ہے اور ابتدائے اسلام میں ہمیں ایسی کسی کتاب یا طرزِ عمل کا حوالہ نہیں ملتا جس میں اصولِ حکمرانی وضع کئے گئے ہوں اور ان کی تشریح بیان کی گئی ہو اور ان پر...
  7. خرم

    القلم يوني کوڈ فونٹس

    شاکر بھائی کیا یہ .zip فائل میں دستیاب ہو سکتا ہے؟
  8. خرم

    یہ ہے پاک نوری نستعلیق کا ایک الگ سا نظارہ جو چند دنوں میں آپ کے ہا تھوں میں ہو گا

    ہم بھی گنگنائے جاتے ہیں‌"آجا رے اب میرا دل پکارا"
  9. خرم

    شرعی قوانین کی کتاب یا کتب درکار ہیں۔

    شاکر بھائی آپ کی علمی معلومات کا بہت شکریہ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ اب مجھے انتظار ہے کہ ہمارے دوسرے بھائی ان باتوں‌پر کب صاد کرتے ہیں۔ پھر انشاء اللہ اگلے سوال پوچھوں گا۔
  10. خرم

    ایمرجنسی کا چھٹا روز۔ ڈش انٹینا، ڈی کوڈر کی فروخت اور استعمال پر پابندی

    یہ تو کافی مزیدار خبر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ شرفو کی وردی اترنے ہی والی ہے اور اس کے ساتھ ہی شیروانی بھی۔ چلیں جی اب نئے جنرل صاحب کی تیاری پکڑ لیں کہ اور تو کسی نے شرفو کو لات مارنی نہیں۔
  11. خرم

    مذاہب کا تقابلی مطالعہ

    باذوق بھائی سب سے پہلے تو بہت شکریہ آپ کی پوسٹ‌کا۔ مجھے اعتراف ہے کہ آپ کی باتوں‌کی اصل سے مجھے اتفاق ہے۔ مجھے اتفاق ہے اس بات سے کہ امت کا عمل صرف اور صرف قرآن پر ہونا چاہئے، اور یہ کہ ہمارے لئے نمونہ صرف نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم اور آپ صل اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کبار ہیں اور کچھ نہیں۔ باقی...
  12. خرم

    شرعی قوانین کی کتاب یا کتب درکار ہیں۔

    برادران خاور، قسیم، فرید و عمر، آپ کی ان باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ یہ مانتے ہیں کہ خلفائے راشدین کے دور میں لگے بندھے اصولِ حکومت وضع نہیں کئے گئے تھے۔ اس سے میری مراد یہ ہے کہ انہوں‌نے ایک باقاعدہ نظامِ حکومت ترتیب نہیں دیا تھا اور اپنے فہم و ادراک اور حالاتِ زمانی کے مطابق فیصلے کئے تھے۔...
  13. خرم

    ابنِ صفی (عمران سیریز، جاسوسی دنیا) پر کام ایک فلو ورک کے تحت

    بہت بہتر۔ سو جیسے جیسے ساتھی یہ متن برقیاتے جائیں گے میں اس کی پروف ریڈنگ کرتا جاؤں گا۔ فی الحال پروف ریڈنگ کے لئے کوئی مواد دستیاب نہیں ہے۔ صحیح؟
  14. خرم

    ابنِ صفی (عمران سیریز، جاسوسی دنیا) پر کام ایک فلو ورک کے تحت

    شگفتہ بہنا، کنگ چانگ کی پروف ریڈنگ درکار ہے یا اسے ابھی برقیانا ہے؟ کیونکہ برقیانے کے لئے تو ابھی میں کینتھ اینڈرسن کی کتب پر کام شروع کروں گا انشاء اللہ۔ ہاں پروف ریڈنگ کا کام ممکن ہو سکتا ہے۔
  15. خرم

    بالآخر۔۔ پیپلز پارٹی بحالی جمہوریت کی تحریک میں شامل

    سیدھی سی بات ہے بھائی جب تک ہم عوام اپنا حق خود نہیں چھین لیتے، کسی کو کیا پڑی ہے کہ ہمیں ہمارے حقوق پلیٹ میں ڈال کر دے؟
  16. خرم

    سوال گندم اور جواب میں چنے

    منہ میں پانی لے آتے ہیں۔ س) پراٹھا لفظ کی وجۂ تسمیہ کیا ہے؟
  17. خرم

    شرعی قوانین کی کتاب یا کتب درکار ہیں۔

    قسیم بھائی آپ کو مُلا کیوں کہے کوئی پیارے بھائی۔ یہ تو ایک عمومی بات ہو رہی ہے۔ جہاں تک فہمِ قرآن و سنت کی بات ہے بھائی تو وہ تو صرف ان کے پاس ہے جن کا اپنا عمل قرآن و سنت پر ہے، باقی تو گدھے ہیں بلکہ اس سے بھی بدتر۔ بدقسمتی سے علماء کے نام پر جو مخلوق ہمارے سامنے پیش کی جاتی ہے وہ اسی قبیل کے...
  18. خرم

    سوال گندم اور جواب میں چنے

    توبہ توبہ پھر ہم کتنے بُرے لگتے س) کِنا سوہنا تینوں رب نے بنایا؟
  19. خرم

    سوال گندم اور جواب میں چنے

    یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کے "سٹاک" میں کیا کچھ ہے ;) س) مچھر نے شیروں‌سے ہزارہا گُنا زیادہ انسان مارے لیکن انسان پھر بھی شیر سے ڈرتا ہے اور مچھر کی پرواہ نہیں کرتا۔ کیوں؟
  20. خرم

    شرعی قوانین کی کتاب یا کتب درکار ہیں۔

    نورانی صاحب مرحوم کے بعد تو تھالی کے بینگن ہی باقی بچے ہیں۔ نہ اِدھر کے نہ اُدھر کے۔ لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ سیاست اہلِ علم کے لئے ممنوع ہے یا یہ کہ ہم کوشش ہی نہ کریں اس راستہ کو اپنانے کی۔ میرے خیال میں تو اس وقت گزشتہ ہر وقت سے زیادہ ضرورت ہے کہ علمائے دین جمہوری عمل کی نا صرف تائید...
Top