نتائج تلاش

  1. خرم

    آخر پاک نوری نستعلیق فانٹ کب ریلیز ہوگا؟؟؟

    ارے بھائی بہت گہرا تعلق ہے۔ اب فانٹ کی ریلیز کے لئے صدر، وزیر اعظم یا کوئی اور وزیر مشیر تو چاہئے نا۔ اور وہ تو نہیں ملنے کے الیکشن کے بعد تک یا کم از کم ایمرجنسی کے ختم ہونے تک۔ تب تک اپنے سولنگی بھائی اور محسن بھائی دیہاڑی لگائی جائیں :)
  2. خرم

    آخر پاک نوری نستعلیق فانٹ کب ریلیز ہوگا؟؟؟

    قسیم بھائی آپ کو پتہ تو ہے کہ ایمرجنسی نافذ ہے۔ اب یہ پاک نستعلیق شاید الیکشن کے بعد ہی آئے گا۔ تب تک پہلے والوں سے ہی کام چلائیے۔
  3. خرم

    طالبان کا وزیرستان

    فیروز بھائی ان پر تو دو آراء ہو ہی نہیں سکتیں۔ لیکن یہ منزل ایک کٹھن جدوجہد کے بعد ہی حاصل کی جاسکتی ہے لیکن اگر اقبال ناامید نہیں تو ہم بھی نہیں الحمد للہ۔ وقت تو انشاء اللہ آئے گا اور وہ جو فیض نے کہا ہے نا کہ "لازم ہے ہم بھی دیکھیں گے" تو انشاء اللہ ہم بھی دیکھیں گے وطنِ عزیز میں قانون و آئین...
  4. خرم

    طالبان کا وزیرستان

    محمد عظیم بھائی اسلحہ تو واقعی مؤمن کا زیور ہے۔ میرے پاس تو یہاں امریکہ میں بھی ہے اور نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم نے تو حکم فرمایا کہ اپنے بچوں کو شمشیر زنی (آج کے لحاظ سے غالباً بندوق چلانا)، گھڑ سواری اور تیراکی سکھاؤ۔ ویسے بھی جتنے شوٹنگ کلبز یہاں امریکہ میں ہیں ہمارے پاکستان میں تو شاید ایک...
  5. خرم

    شرعی قوانین کی کتاب یا کتب درکار ہیں۔

    بھائیو بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔ دیکھیں ہم سب یہاں ایک تعمیری مقصد پر بات کرنا چاہ رہے ہیں اور کسی کا بھی مقصد کسی پر الزام تراشنا نہیں ہے اور نہ ہی اسے اس میں ڈھل جانا چاہئے۔ عمر نے ایک کتاب کا لنک فراہم کیا۔ بہت اچھی بات ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ یہ کتاب کب لکھی گئی؟ جو بات مجھ سے ہضم نہیں ہوتی...
  6. خرم

    شرعی قوانین کی کتاب یا کتب درکار ہیں۔

    فرید بھائی اب یہ تو میری آپکی ہم سب کی کمزوری ہے۔ اگر کوئی آپ کی بھینس کھول کر لے جائے (معاف کیجئے گا دیہاتی آدمی ہوں بھینس سے آگے کی سوچ نہیں سکتا) تب تو آپ اور میں چُپ نہ بیٹھیں گے لیکن جب مملکت کی بات آتی ہے تو ہم بے انتہا مجبور ہو جاتے ہیں۔ بھائی اگر شریعت کو ڈنڈے سے ہی آنا ہے تو پھر اللہ...
  7. خرم

    اسلام اور موسیقی

    میرے خیال میں تو اس دھاگہ پر بات آگے چلنا چاہئے تھی۔ مجھے علم ہے کہ القلم فورم پر شاکر بھائی اسی موضوع پر ایک مضمون لکھ رہے ہیں۔ شاکر بھائی کیا ممکن ہوگا کہ وہی مضمون یہاں بھی قسط وار پیش کر دیا جائے تاکہ صاحبان یکساں مستفید ہو سکیں؟
  8. خرم

    لائبریری تقریب میں خوش آمدید۔

    السلام علیکم۔ سب سے پہلے تو دیر سے آنے پر معذرت۔ بس گزشتہ دو دن کمپیوٹر پر بیٹھنے کو جی ہی نہیں چاہا۔ میں بھی عمران سیریز کی "خوفناک عمارت" کی پروف ریڈنگ کا کام کر رہا ہوں۔ پہلے پانچ ابواب پروف ریڈ کرکے لائبریری پر منتقل کر دئیے ہیں۔ باقی انشاء اللہ جلد ہی منتقل کردوں گا۔
  9. خرم

    لائبريري لوگو

    شاکر بھائی ماشاء اللہ۔ یہی کہوں گا کہ کوئی ایسا کہاں تجھ سا کہیں جس کو
  10. خرم

    شہر کا نام تو بتائیں

    یہ آپکو ص اتنا پسند کیوں ہے؟ صوابی اب آ سے
  11. خرم

    سوال گندم جواب میں چنے

    بھائی جان آپ کہیں سکھوں کی صحبت میں تو نہیں رہ رہے آج کل؟ یہ تو کافی خطرناک اشارہ ہے۔ س) اگر آدمی اُلٹا کھڑا ہو تو اُسے سب کچھ اُلٹا کیوں نظر آتا ہے؟
  12. خرم

    خونی وزیرستان

    کیا یہ سب سمجھنا اتنا ہی مشکل ہے؟ آخر کیوں‌ان لوگوں‌کو ان کا حق نہیں دیا جاتا؟ ایک طرف طالبان ظلم ڈھا رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت بھی ان کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔ پھر اگر کوئی کہتا ہے کہ اس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو تو کیا کہیں اُسے؟ ایک بھرپور عوامی بیداری اور تحریک کے بغیر تو یہ سب...
  13. خرم

    سوال گندم جواب میں چنے

    دوا خریدنی پڑتی ہے، دُعا کے لئے صرف ہاتھ اُٹھانا پڑتے ہیں۔ س)اگر کسی کے گوڈے میں دردِ جگر ہو تو کیا کرے؟
  14. خرم

    سوال گندم جواب میں چنے

    ماشاء اللہ بہت خوب شمشاد بھائی۔ آپ تو چھُپے رُستم نکلے۔ :) س) استاد امام دین کا شعری مسلک کیا تھا؟
  15. خرم

    سوال گندم جواب میں چنے

    انگلی ڈبو کر۔ چیخ زوردار نکلی تو گرم اور اگر جھرجھری آئی تو ٹھنڈا س) رات ریستوران میں کھانا کھاتے ہوئے ایک گانے کی دُھن بج رہی تھی۔ مُنہ سے بے ساختہ بول موزوں ہو گئے چہرہ ہے یا سانڈ کھُلا ہے زُلف گھنیری شام ہے کیا چِیل کے جیسی آنکھوں‌والی یہ تو بتا تیرا نام ہے کیا یہ دماغ کھانا کھاتے...
  16. خرم

    شہر کا نام تو بتائیں

    لیاقت پور اب ق سے
  17. خرم

    شہر کا نام تو بتائیں

    بھکر پاکستان اب ہ سے
  18. خرم

    فرسودہ قصہ

    یہ شعر ناصر کا تو نہیں اور مجھے شاعر کا نام یاد نہیں آرہا۔
  19. خرم

    آپ کی پسند کےگانے یہاں لکھیں

    فلم انمول گھڑی کا دوگانا ہے جسے ناصر کاظمی نے لکھا اور نوشاد صاحب کی دُھن پر میڈم نے گایا تھا۔ آواز دے کہاں ہے دُنیا میری جواں ہے آباد میرے دل میں امید کا جہاں ہے دُنیا میری جواں‌ہے آ رات جا رہی ہے یوں جیسے چاندنی کی بارات جا رہی ہے چلنے کو اب فلک سے تاروں کا کارواں‌ ہے ایسے...
  20. خرم

    شہر کا نام تو بتائیں

    یہ بے ایمانی ہے۔ ڈیرہ دون تو پہلے اعجاز بھائی بتا چُکے ہیں۔ اسی طرح نیو جرسی ایک ریاست ہے شہر نہیں۔
Top