نتائج تلاش

  1. خرم

    اے افواج پاکستان

    السلام علیکم، آپ کی تحریر کی کچھ باتوں پر اظہار رائے کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ برداشت فرمائیں گے۔ کچھ عرصہ سے ہم سب کا رواج ہو گیا کہ ہر کوئی احادیث کا مطلب اپنی مرضی کے مطابق نکالتا ہے اور اس پر اصرار کو عین اسلام گردانتا ہے۔ معذرت کے ساتھ لیکن آپ کے خیالات بھی کچھ اسی قسم کے ہیں۔ جذباتیت...
  2. خرم

    طالبان کا وزیرستان

    دلکش بھائی، اگر نیت صاف ہو تو زبان بھی صاف ہو جاتی ہے اور دلائل بھی سمجھ میں آجاتےہیں۔ کوشش تو کرنا چاہئے نا۔ اپنی طرف سے خلوص کی بات کرنی چاہئے، باقی تو سب اللہ کا حکم ہے نا۔ دل کہتا ہے کہ ایسی کسی کوشش کے سوا بات نہ بنے گی۔ واللہ اعلم۔
  3. خرم

    اپنے پسندیدہ رنگ سے اپنی شخصیت کو پہچانیں!

    یہ بھی لکھا ہے کہ مانیں گے کبھی نہیں کافی چالاک ہوتے ہیں :evil:
  4. خرم

    گندے چوہے - ناظم کو ویلکم

    جی نہیں بھائی جان وہ تو اب امریکہ میں داخلہ لے چکے ہیں۔ برطانیہ تو پُرانا آقا تھا، آج تو امریکہ کی بات ہے۔
  5. خرم

    باز آجاو! کتنا ظلم ڈھاو گے

    ارے بھائی نواز شریف کو کون ٹھیک کہتا ہے؟ یہ سب ہی ایک جیسے ہیں۔ مگر ہمیں انہیں ایک جیسا سمجھنا بھی تو پڑے گا نا؟ بھٹو کی جان بھی بخش دی جاتی اگر ضیاء الحق انتہائی بزدل انسان نہ ہوتا اور یہ نہ کہا گیا ہوتا کہ "قبر ایک ہے اور مُردے دو"۔ بات تو سُنا ہے کہ یہ بھی کی گئی تھی کہ نوازشریف کو مار دیتے...
  6. خرم

    گندے چوہے - ناظم کو ویلکم

    لوجی اپنی تو ٹوہر بن گئی۔ اب تو یہ سوچنا پڑے گا کہ الیکشن کدھر سے لڑیں :warzish: ویسے ہمت بھائی پنجاب کو الزام دینا تو بہت آسان ہے مگر کیا پنجاب نے بھی کبھی کسی کو بُرا کہا؟ دُکھ ہوتا ہے ایسی باتیں سُن کر۔ چلیں جاہل لوگ تو جاہل ہیں آپ تو سمجھدار ہیں۔ ایسا کرتے ہیں کہ انشاء اللہ اب کے برس جب...
  7. خرم

    باز آجاو! کتنا ظلم ڈھاو گے

    بھائی اب یہ تو ناجائز سی بات نہ ہو گئی؟ وزیر اعظم بے نظیر کے بھائی کو کون قتل کرسکتا ہے؟ پاکستان کے کسی تھانیدار، کسی سپاہی کی مجال ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے چپڑاسی کے بھائی کو بھی قتل کردے؟ وزیر اعظم کا بھائی، بھٹو کا بیٹا قتل ہو جائے اور کچھ پتہ ہی نہ چلے، کوئی برطرف ہی نہ ہو، اس کا کیا جواز...
  8. خرم

    قاتل کون تھا؟ ۔۔۔

    بہت اچھی کہانی تفسیر صاحب۔ ظاہری محبت کے ساتھ ساتھ جو حقیقی پیار اور جس کشمکش کو آپ نے بیان فرمایا ہے وہ بہت ہی خوبصورت ہے۔ اصل پیار تو ان دونوں پگلوں کو ایک دوسرے سے ہی تھا مگر جان نہ پائے۔ اللہ نہ کرے کسی کے ساتھ کبھی ایسا ہو کہ پیار ملتا تو ایک ہی بار ہے اسے کھونا تو بڑی بد نصیبی ہے۔
  9. خرم

    طالبان کا وزیرستان

    ایک راستہ ہے شاید۔ میں اس لئے یہ تجویز دینے سے گھبراتا ہوں کہ خود تو انتہائی مطلبی بن کر امریکہ بیٹھا ہوں اور دوسروں سے توقع رکھتا ہوں۔ لیکن کسی طرح اگر کچھ لوگ جائیں ان قبائلی علاقوں میں۔ بالکل خطرناک جگہ پر نہیں، شروع والے علاقوں میں۔ وہاں کے لوگوں اور فوج کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرنے...
  10. خرم

    باز آجاو! کتنا ظلم ڈھاو گے

    ہمت بھائی بالکل بجا۔ مگر اک نظر ادھر بھی بھائی۔ آمریت کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے خلاف کون رہا؟ اب آمریت کے ساتھ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے کون معاہدہ کرکے واپس آیا ہے؟ کون امریکہ آ آ کر ترلے ڈالتا رہا ہے کہ وہ امریکی مفادات کی پرویز مشرف سے زیادہ بہتر خدمت کریں گی؟ چیف جسٹس کے خلاف تحریک تو...
  11. خرم

    اپنے پسندیدہ رنگ سے اپنی شخصیت کو پہچانیں!

    بچپن میں سُرخ رنگ پسند تھا جو لڑکپن میں بدل کر سبز ہوگیا اور آج تک یہی رنگ پسند ہے۔
  12. خرم

    طالبان کا وزیرستان

    سو باتوں کی یہی ایک بات ہے مگر جب تعلیم میں بھی "اسلامی" اور "غیر اسلامی" کی تفریق آجائے گی تو جہالت کے سوا کیا بچے گا؟ یہی تو المیہ ہے ہمارا اور طالبان بھی تو اسی تعلیم اور شعور سے خائف ہیں۔ امریکہ اور روس کا بنا ہوا اسلحہ استعمال کرتے ہیں اور تعلیم کے خلاف ہیں۔ باقی بھائی لشکر وغیرہ گزرے...
  13. خرم

    سوال گندم جواب میں چنے

    بالکل کچھ کے ہوتے بھی ہیں۔ آپ کو پتہ ہے کانوں والے زیادہ زہریلے ہوتے ہیں۔ س) طوطا اور مینا کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
  14. خرم

    بینظیر بھٹو کی واپسی

    سچی؟:shock:
  15. خرم

    طالبان کا وزیرستان

    بھائیو بات وہی جو ہم سب کہتے ہیں اور کر نہیں سکتے۔ پورا نظام بدلنے کی ضرورت ہے مگر بدلے گا کون؟ طالبان کو تو بیرونی امداد مل رہی ہے اور ملتی ہی رہے گی۔ پاکستانی حکومت کو معصوم شہریوں پر بمباری کرکے انہیں ہلاک کرنے کی بجائے انہیں تحفظ دینا چاہئے۔ ہاں قبائلی بھائیوں کو بھی چاہئے کہ وہ طالبان کو...
  16. خرم

    پاکستانی سیاست اور فیصلے امریکہ کے

    شاعر نے دعا تو اپنے لئے مانگی تھی کہ چھین لے مجھ سے حافظہ مرا پوری تمام پاکستانی قوم کے لئے ہوئی ہے۔ کہتے ہیں کہ جنگل میں شیر جب ایک ہرن کو مار لیتا ہے تو باقی تمام ڈار جان لیتی ہے کہ آج کا مینیو پورا ہوگیا اور اس کے بعد بے فکری سے وہیں شیر کے اور مردہ ہرن کے آس پاس چرنے لگ پڑتی ہے۔ ماہرین...
  17. خرم

    بینظیر بھٹو کی واپسی

    مٹی پاؤ جی۔ اب بھی اگر لوگوں کو یہی لوگ پیارے ہیں تو پھر جو بھی سلوک "غریب عوام" کے ساتھ ہوتا ہے شاید درست ہی ہوتا ہے۔ اس قوم کا کیا کیجئے گا نہ ہو جسکو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا ہر کوئی "آوے ای آوے"۔ بے نظیر اب مشرفانہ جمہوریت اور شرفو جی زرداریانہ امانت کے مزے اُڑائیں گے اور عوام...
  18. خرم

    مبارکباد شگفتہ کو سالگرہ مبارک

    سالگرہ مبارک شگفتہ اور ہجو لکھنی ہے تو کسی کی بھی لکھ ڈالئے۔ کیا فرق پڑتا ہے۔:rolleyes:
  19. خرم

    سوال گندم جواب میں چنے

    اس کے ساتھ دوڑ‌لگا کر دیکھ لیں۔ پتہ چل جائے گا۔ س) پیسہ کو ہاتھ کا میل کیوں کہتے ہیں؟
  20. خرم

    تعارف کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے

    اچھا۔ میں تو سمجھا کہ اپنے شیرِ پنجاب و راولپنڈی و چیچوکی ملیاں وغیرہ وغیرہ ‌کے بعد اب شاید شیرِ محفل بھی آگئے۔ خیر اب اس میں میرا کیا قصور ایک تو عنوان اتنا دھانسو سا اور اس پر آجکل "آوے ای آوے" کے نعرے سونے پر سہاگا۔
Top