نتائج تلاش

  1. محسن حجازی

    ایک اور جسارت !

    خاتون ہم نے تو رونا رویا تھا آپ نے خوبصورت مراسلے کا نام دے ڈالا جنوں کا نام خرد پڑ گیا خر د کا نام۔۔۔ الخ اب تو ہم اس محفل پر رو بھی رہے ہوں تو احباب سمجھتے ہیں کہ خندہ زن ہیں :grin:
  2. محسن حجازی

    تعارف غزل کی غزل

    اس قدر تو راہ دیجیے کہ اوپر نیجے دائیں بائیں ہو سکیں آپ نے تو آتے ہی ناطقہ بند کر دیا ہے کچھ خدا کا خوف کیجیے! ہم موڈریٹر ہیں ضرور مگر عام آدی کی طرح رہتے ہیں کبھی کسی کو دھمکایا نہیں فقط ایک لے دے کے شمشاد بھاائی ہیں جن کے خطوط کی تعداد کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں :grin: ایک غزل اور...
  3. محسن حجازی

    ہندوستان میں فری ایس ایم ایس

    جناب یہ غائب ہونےکی ریت آپ کے ہاں بھی چل پڑی کیا؟ ہمارے ہاں تو بہت مقدمات زیر سماعت ہیں!
  4. محسن حجازی

    تعارف غزل کی غزل

    جلدی میں اوپر نیجے ہو ہی جاتا ہے آپ معاف کردیں آئندہ نہیں ہوگا۔ خوش آمدید! اللہ کے اس بندے کی طرف سے اللہ کی بندی کو بھی سلام پہنچے۔ امید ہے کہ کا کو کے کی وغیرہ اب کے ٹھیک جگہ پر بیٹھے ہیں۔
  5. محسن حجازی

    ایک اور جسارت !

    اور اگر کوئی پوچھ ہی بیٹھے تو 'میاں! فاعلن فاعلا فاعلتن فاعلات۔۔۔۔ ناں بھئی تمہارے بس کی نہیں بات!' شاکر کونسی لائیو شاعری؟
  6. محسن حجازی

    ایک اور جسارت !

    حضور نئے لکھنے والوں کی کیا کہتے ہیں ہم نے ایک پرانی کاوش پیش کی تھی یہیں پر۔۔۔۔ بس پھر کیا تھا وہ اٹھا پٹخ ہوئی کہ ہم نے دیوان در بغل کیا اور زیر زمین ہونے میں عافیت جانی ورنہ احباب تو زیر گور کرنے کے درپے تھے۔ کسی کو وزن بتائیں گے تو پتہ چلے گا اب ہر کوئی منہ میں ترازو لیے تھوڑا ہی پیدا ہوتا...
  7. محسن حجازی

    مبارکباد محسن حجازی کو سالگرہ مبارک

    ہماری فقط عمردرازی کی دعائیں کی جا رہی ہیں کوئی کہے کہ رسی بھی دراز ہو! :grin:
  8. محسن حجازی

    کون کون سے پھل درجن کے حساب سے ملتے ہیں

    عورتوں کے علاوہ دنیا کے سارے مرد بےوقوف ہوتے ہیں۔ اب کلو یا درجن کا حساب خود لگا لیں۔ ماورا کےبیان کی وضاحت کرتے چلیں ان کا کہنا ہے کہ عورتوں کے 'علاوہ' یعنی عورتیں تو ہیں ہی ہیں مرد بھی بے وقوف ہوتے ہیں۔ فوٹو ٹیک آپ خود آ گئے ہیں باقی گیارہ تلاش کر لیجیے ناں! ظفری بھائی ایسا ایسا الو ہم نے...
  9. محسن حجازی

    کون کون سے پھل درجن کے حساب سے ملتے ہیں

    ماورا بے وقوف بھی درجن کے حساب سے ملتے ہیں پاکستان میں
  10. محسن حجازی

    ایک اور جسارت !

    عہد حاضر کی اٹھان اور تقاضے اور ہیں فی زمانہ کہہ کے مکر جانا محبت ہے۔
  11. محسن حجازی

    مبارکباد زکریا کو سالگرہ مبارک

    میں نے بھی شاید دی تھی یا نہیں پر دے دیتا ہوں۔ زکریا بھائی بے حد مبارک سالگرہ کی۔ کیک کدھر ہے؟ یا میں اتنی دیر سے آیا ہوں کہ 36ویں کی تیاری میں ہیں؟
  12. محسن حجازی

    مبارکباد ظفری بھائی آپ کو سالگرہ مبارک ہو

    میں دے چکا ہوں مبارک باد کہ نہیں؟ اگر نہیں تو ظفری بھائی بہت بہت سالگرہ مبارک! اللہ آپ کو طویل اور صحت مند عمر عطا فرمائے ۔:)
  13. محسن حجازی

    مبارکباد تفسیر بھیا سالگرہ مبارک ،

    سالگرہ مبارک تفسیر بھائی! معاف کیجیے گا تاخیر ہوئی ہمیں مہلت ہی اب ملی۔
  14. محسن حجازی

    مبارکباد ماورائی محفلی دو سال

    مجھے لگتا ہے کوئی گڑ بڑ ہے۔۔۔۔ مجھے بھی دو سال تو ہو گئے۔۔۔۔ نومبر 2005 سے۔ دیکھیے تو؟ کیا چکر ہے؟ یہ 2008 ہے ناں؟
  15. محسن حجازی

    مبارکباد ماورائی محفلی دو سال

    ماورا بہت بہت مبارک ہو۔ وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔۔۔۔
  16. محسن حجازی

    تعارف اک طفلِ سادہ !

    آ ہاں ہم کون ہیں آپ نے پوچھا؟ ہم موڈیریٹر لگے ہوئے ہیں یہاں روزانہ اجرت پر۔ یہ جو ہمارا اسم مبارک ہرے رنگ میں جلوہ افروز ہے یہ پہلے نہیں تھا ایک صبح اٹھے تو دیکھا کہ نخل امید کی طرح ہرا ہو چکا ہے۔ تب سے اب تک ہم چندر مکھی کی طرح سراپا سوال ہیں کہ:- ہم پہ یہ کس نے ہرا رنگ ڈالا۔۔۔۔(البتہ رقص کناں...
  17. محسن حجازی

    تعارف اک طفلِ سادہ !

    خوش آمدید! آج ہمیں معلوم ہوا کہ طفل بھی مختلف اقسام کے ہوتے ہیں سادہ، رنگین، گوٹے کناری والے۔۔۔۔ الغرض نیرنگی قدرت یہاں بھی۔۔۔۔
  18. محسن حجازی

    مبارکباد محسن حجازی کو سالگرہ مبارک

    حجاب بے حد شکریہ! آپ نے ہماری عمر شریف کے بارے میں خاصہ اشتباہ پیدا کردیا ہے۔ اس پر پھر کبھی سہی قمر بخاری صاحب کے حد شکریہ! ضبرط آپ کا بھی بےحد شکریہ! الف عین صاحب آپ کا بھی بے حد شکریہ۔ فرحت کیانی آپ کا بھی بے حد شکریہ! وطن عزیز کے لیئے بھی دعا کیجیے بے حد کڑا وقت آن پڑا ہے ہم پر۔ خود...
  19. محسن حجازی

    مبارکباد محب علوی کی اردو محفل پر دوسری سالگرہ

    حضور ہماری طرف سے بھی مبارکباد قبول کیجیے۔ کل کے ایف سی میں تو یاد نہ رہا ادھر ادھر کی باتوں میں پڑے رہے۔
  20. محسن حجازی

    مبارکباد محسن حجازی کو سالگرہ مبارک

    ہم سب سے پہلے تو بے حد مشکور ہیں کہ ہمیں سال گرہ کے سلسلے میں مبارک باد دی گئی گو ہم اس قابل نہ تھے۔ تاہم جوابی خط لکھنے میں جو تاخیر ہوئی اس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔دراصل معاملہ کچھ یوں ہوا کہ وہ صاحب جن سے ہم شگفتہ خطوط لکھوایا کرتے تھے انہوں نے پرانے نرخوں پر پر کام کرنے سے انکار کر دیا۔...
Top