نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری نغمۂ حرم: حرم میں اذانِ سحر اللہ اللہ

    نغمۂ حرم ٭ حرم میں اذانِ سحر اللہ اللہ کہ ہیں وجد میں بحر و بر اللہ اللہ مقامِ براہیم پر یہ نمازیں بہ ہر سجدہ معراجِ سر اللہ اللہ دھڑکتے ہوئے دل کا لے کر سہارا مناجات با چشمِ تر اللہ اللہ تصور بھی ہے ایک زندہ حقیقت تخیل بھی ہے معتبر اللہ اللہ تجلی میں دھوئے ہوئے سنگریزے یہاں کے نجوم و قمر...
  2. محمد تابش صدیقی

    تعارف احمد رضا فہر قادری (ارفق)

    اردو محفل فورم پر خوش آمدید۔
  3. محمد تابش صدیقی

    تعارف ظفریاب قاسمی کا تعارف

    اردو محفل فورم پر خوش آمدید
  4. محمد تابش صدیقی

    تعارف محمد ساغر

    اردو محفل میں خوش آمدید۔ میری آمد بھی اسی طرح ہوئی۔ :)
  5. محمد تابش صدیقی

    تعارف تعارف

    و علیکم السلام اردو محفل میں خوش آمدید
  6. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: دعائے شام و سحر لا الہ الّا اللہ

    دعائے شام و سحر لا الہ الّا اللہ یہی ہے زادِ سفر لا الہ الّا اللہ سکونِ قلب و جگر لا الہ الّا اللہ کمالِ فکر و نظر لا الہ الّا اللہ نہ کہکشاں نہ قمر لا الہ الّا اللہ نہ کچھ اِدھر نہ اُدھر لا الہ الّا اللہ تمام ملتیں باطل ہیں صرف اک اسلام یہی ہے راہگزر لا الہ الّا اللہ اسی میں دولتِ دنیا، اسی...
  7. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: تری ذات ہی ہے غفور و رحیم

    تری ذات ہی ہے غفور و رحیم نہیں کوئی تیرا شریک و سہیم ترے در کے محتاج خضر و مسیحؑ ترے نام لیوا خلیلؑ و کریمؑ ترے لطف و رحمت کی ادنیٰ جھلک سحر کا تبسم، گلوں کی شمیم ترے حکمِ ”کن“ کا ہے یہ سب ظہور لہکتے گلستاں، مہکتی نسیم کوئی چیز بھی تجھ سے اوجھل نہیں کہ تو ہے خدائے بصیر و علیم ہے ماہرؔ ترا...
  8. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد اردو محفل پر آتے ہی چہرے پہ مسکراہٹ بکھر گئی!

    مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ایمان و صحت سے بھرپور عمر عطا فرمائے۔ اور آپ کا آج گزشتہ کل سے بہتر بنائے۔ آمین
  9. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: حاجت روا بھی تو ہے، مشکل کشا بھی تو ہے

    حاجت روا بھی تو ہے، مشکل کشا بھی تو ہے خلّاقِ دو جہاں ہے، سب کا خدا بھی تو ہے روزِ ازل بھی تیرا، شامِ ابد بھی تیری ہر ابتدا بھی تو ہے، ہر انتہا بھی تو ہے دکھ درد میں تجھی کو مولا پکارتے ہیں ٹوٹے ہوئے دلوں کا ہاں آسرا بھی تو ہے تیری تجلیوں سے روشن ہیں ماہ و انجم دنیا کی انجمن میں نور و ضیا بھی...
  10. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد منتظم اعلیٰ 25ہزاری!

    خیر اے۔ کوئی گل نئیں۔ ابھی تازہ ہی ہے۔ آمین۔ تمام احباب کا بہت شکریہ۔
  11. محمد تابش صدیقی

    دعا ہمارا 6666 واں مراسلہ!

    مبارک ہو جناب۔ اگلی مبارک باد چھ سات آٹھ نو پر بنتی ہے۔
  12. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: پردہ اٹھ جائے اگر عشق کی زیبائی کا

    پردہ اٹھ جائے اگر عشق کی زیبائی کا حسن پھر نام نہ لے انجمن آرائی کا طور پر برقِ تجلی کی کرم فرمائی ایک غمزه تھا تری شانِ خود آرائی کا پتہ پتہ سے نمودار ہے شانِ وحدت ذره ذره کو یقیں ہے تری یکتائی کا عشق مٹتی ہوئی تصویر تری فطرت کی حسن دھویا ہوا خاکہ تری رعنائی کا سر ہو اور سنگِ درِ ختمِ رسلؐ...
  13. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: حقیقت و مجاز

    مرا وجود ہے خود حاصلِ جبینِ نیاز نفس نفس ہے عبادت، نظر نظر ہے نماز خرد کی راہ میں آئے بہت نشیب و فراز رواں دواں ہی رہا میں، یقیں کی عمر دراز زہے! كمالِ مشیت، خوشا! ظہورِ جمال حقیقوں کو دیا جس نے آب و رنگِ مجاز دل و نظر پہ ہوئی ہیں نوازشیں کیا کیا بہ رنگِ ذوقِ تماشا، بہ نامِ سوز و گداز اسی کے...
  14. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: فکر و دانش کی ہے معراج خدا کا اقرار

    فکر و دانش کی ہے معراج خدا کا اقرار یہی وجدان کی آواز ہے فطرت کی پکار علم کا نقطۂ آخر ہے یقیں کی تنویر اسی تنور سے ہوتے ہیں منور افکار عقل ایمان کے سائے ہی میں پاتی ہے فروغ یہی جذبہ ہے جو کرتا ہے خودی کو بیدار ہے متاعِ دل و جاں نورِ یقیں، حسنِ عمل اسی ماحول میں ہوتے ہیں نمایاں کردار بے یقینی...
  15. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری نعتِ: خاتم الانبیاء، رحمتِ دو جہاں، حامیِ بیکساں، شافعِ عاصیاں

    خاتم الانبیاء، رحمتِ دو جہاں، حامیِ بیکساں، شافعِ عاصیاں نورِ کون و مکاں، نازِ روحانیاں، غیرتِ قدسیاں، فخرِ پیغمبراں جس کے اخلاق کی ہر طرف ہے مہک، جس کے جلووں کی ارض و سما میں چمک جس کا انصاف محکم ہے اور بے لچک، جس کی تعلیم انسانیت کی زباں جس نے صحرا نشینوں کی تہذیب کی، جس نے اوراقِ فطرت کی...
  16. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: ترا ذکر دل کی ہے زندگی، ترا نام راحتِ جاں بھی ہے

    ترا ذکر دل کی ہے زندگی، ترا نام راحتِ جاں بھی ہے ترے نور ہی کی ہے روشنی، تو یہاں بھی ہے، تو وہاں بھی ہے کہیں تذکرے ہیں وجود کے، کہیں سلسلے ہیں سجود کے تری ذاتِ پاک وہ راز ہے، جو عیاں بھی ہے، جو نہاں بھی ہے ترے حکمِ کن فیکون کا ہے ازل کے روز سے سلسلہ کہیں پھول ہے، کہیں خار ہے، یہ بہار بھی ہے،...
  17. محمد تابش صدیقی

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    کل ہی آئی۔ ٹین۔ ون اور آئی۔ ٹین۔ فور کا علاقہ بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سیل کر دیا گیا ہے۔
  18. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد منتظم اعلیٰ 25ہزاری!

    اب تو معاملہ کافی تھم چکا ہے، یہ ہزاری تو کافی سست رہی۔ :) شکریہ تمام احباب کا
  19. محمد تابش صدیقی

    نظم: منتظر ہیں مگر قمیصوں کے ٭ محمد یعقوب آسیؔ

    منتظر ہیں مگر قمیصوں کے ٭ کئی یعقوب اب بھی زندہ ہیں جن کی آنکھوں کے گہرے حلقوں میں آس کے دیپ جھلملاتے ہیں جیسے پانی میں چاندنی جھلکے جیسے اشکوں کی تیز بارش میں مسکراہٹ ہو اپنے یوسف کی کئی یعقوب اب بھی زندہ ہیں جن کو شکوہ بھی ہے جدائی کا اور سینوں میں ہول اٹھتے ہیں آندھیاں در پۓ رگِ دم ہیں لیکن...
Top