نتائج تلاش

  1. محب علوی

    عمران خان چاروں حلقوں سےمتوقع طور پر کامیاب

    بالکل اور دلچسپ مقابلہ جاری ہے ڈاکٹر یاسمین اور نواز شریف کے درمیان۔ :)
  2. محب علوی

    عمران خان چاروں حلقوں سےمتوقع طور پر کامیاب

    عمران خان چاروں حلقوں سے باآسانی کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں اور یوں عمران خان کی مقبولیت ان کے تمام حلقوں سے ظاہر ہو رہی ہے۔
  3. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    میں بیکار میں نہیں لگوا رہا بلکہ میں تو تصاویر اور ویڈیو تک شیئر کر رہا ہوں۔ اب آپ سب کو ایک ہی سانس میں لپیٹنا چاہیں تو اس بات کو تو میں نہیں مان سکتا۔ تحریک انصاف کے ووٹروں کی بہت بڑی تعداد نکلی ہے اور اسے اگر کوئی نہ ماننا چاہے تو وہ اس کا حقائق سے آنکھیں چرانا تو ہو سکتا ہے زمینی حقیقت نہیں۔
  4. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    حلقہ این 125 میں ایک دھاندلی یہ کی گئی ہے کہ ڈیفنس کے ایک پولنگ اسٹیشن میں خواتین کے انگوٹھوں پر سیاہی لگا کر نشان لگوائے گئے اور الیکشن کمیشن کی مہر لگوائی ہی نہیں یعنی ان کا تحریک انصاف کو ڈالا گیا ووٹ ضائع گیا۔ حامد خان اس مسلسل چلنے والی دھاندلی پر وہاں پہنچے اور پھر صورتحال تبدیل ہوئی۔ اس...
  5. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    لطیفہ یہ ہے کہ لاہور - این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق جو اپنی طرف سے بہت آسانی سے جیت رہے تھے ، اب خود کو ہارتا دیکھ کر تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں اور کئی گھنٹے پولنگ بند بھی رہی۔
  6. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    کئی پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ باکس کے ختم ہونے کا ڈرامہ رچا کر لوگوں کو واپس لوٹایا جا رہا ہے ۔
  7. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    اس طرح کی جائز دھاندلی سے ہی تو دوسری جماعتیں خوفزدہ ہیں کہ ان کے پکے ووٹ بھی مخالفین کو جا رہے ہیں۔ :)
  8. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    انیس ، اس میں اپنی رشتہ داروں کا ہی ووٹ ڈالا اور اس طرح کی کئی اور بے ضابطگیاں ہوئی ہوں گی مگر تحریک انصاف کبھی اقتدار اور طاقت میں نہیں آئی اور نہ ان کا الیکشن کا تجربہ ہے اس لیے وہ دھاندلی کے طریقوں میں بھی مبتدی ہیں۔ ان کے مقابلے میں جو مافیا ہیں وہ عشروں سے یہی کام کرتے آئے ہیں اور اس دفعہ...
  9. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    دھاندلی کا ایک طریقہ یہ اختیار کیا جا رہا ہے کہ بہت سست روی سے ووٹ ڈلوانے کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ جتنے ووٹ کم ڈالے جائیں اتنا فائدہ روایتی جماعتوں کو ہو سکے۔ ابھی ابھی میں نے اپنے سب سے چھوٹے بھائی سے تصدیق کی ہے کہ اس نے تحریک انصاف کو ووٹ ڈال دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پورے چھ گھنٹے لائن...
  10. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    بالکل ، قسم سے اتنا جوش اور اتنا تناؤ محسوس نہیں کیا ۔ یہی حال بے شمار بیرون ملک پاکستانیوں کا ہے ۔ وہ لوگ خود ووٹ نہیں ڈال سکتے ، ایک دوسرے سے پوچھ کر اور فون کر کر کے حیران اور پریشان بھی ہو رہے ہیں اور پر امید بھی ہیں۔ میرے پھوپھا بھی بہت دعائیں کر رہے ہیں اور ان کے لہجہ میں انتہا سے بڑھی...
  11. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    ابھی پھر کال کرکے چیک کرنے لگا ہوں اگر کسی اور کا ووٹ ڈل سکتا ہے تو ڈلوا دوں۔ دادی امی کا پرانا شناختی کارڈ ہے ورنہ ایک ووٹ اور پڑ جاتا تحریک انصاف کو۔
  12. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    میں نے بھی یہی کیا ، میرے سب سے چھوٹے بھائی ذرا اکھڑا ہوا تھا اور اس کے خیال میں تحریک انصاف بس ٹھیک ہی ہے اور وہ سستی میں شاید گھر ہی بیٹھا رہتا۔ میں نے ابو سے اور خود بھی اس سے پوچھا اور پکا کیا کہ چلو سب سے پہلے تحریک انصاف کو ووٹ دے کر آؤ۔
  13. محب علوی

    ایم کیو ایم کی بدترین دھاندلی جاری

    جی یہ بے کار کے الزامات کے لاکھوں لوگ گواہ ہیں ، خود ایم کیو ایم نے این اے 250 میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے جہاں سے بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے ووٹروں نے ووٹ ڈالے ہیں ۔ صرف کراچی میں ہی نہیں ہو رہا بلکہ پنجاب میں بھی جہاں مسلم لیگ ن کا بس چل رہا ہے وہ بھی پوری کوشش کر رہی ہے۔
  14. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    بالکل میری امی اب بھی مسلم لیگ ن کی حمایتی ہیں مگر بچوں کے سامنے ہار گئیں ہیں اور ہم تمام بہن بھائیوں کے کہنے پر ووٹ عمران کو ہی دیا ہے۔ ابو ساری عمر پی پی کو ووٹ دیتے رہے ہیں مگر وہ بھی بچوں کے سامنے مجبور ہو گئے ہیں ، میں نے اور میرے پھوپھا (وہ بھی عمر بھر پی پی کے حامی رہے اور اب تحریک...
  15. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    اس وقت لاہور کی 13 میں سے 9 سیٹوں پر تحریک انصاف کی برتری دیکھی جا رہی ہے اگر تجربہ کار لیگیوں نے آخر میں کرشماتی ووٹ اور ٹھپے نہ لگا لیے تو لاہور نکل رہا ہے مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے۔ شاباش! تحریک انصاف کے جوانوں ، الٹ دو برج لاہور کے۔
  16. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    اتنی لائیو کوریج اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی اور اس دفعہ لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں بھی ووٹ ڈالا ہے۔ پہلے جو دھاندلی ہوتی تھی وہ رپورٹ نہیں ہوتی تھی ، اب ٹھکا ٹھک ٹویٹر اور فیس بک پر پیغامات کا ڈھیر لگ رہا ہے اور ہر بندہ فورا سوشل میڈیا پر ہر قسم کی خبر شیئر کر رہا ہے حتی کہ کچھ لوگ تو ویڈیو بھی...
  17. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    این اے 125 جہاں خواجہ سعد رفیق اور حامد خان (تحریک انصاف) کے درمیان مقابلہ ہے۔ میرا گھر بھی اسی حلقہ میں ہے۔ بہت بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے ووٹر ووٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق نے ایک جگہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ بھی رکوائی جس پر فوج نے آ کر سعد رفیق کو باہر نکالا۔
  18. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    نہیں مقدس ، اس دفعہ مافیا لوگوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گا کیونکہ تحریک انصاف کا اتنا ووٹر باہر نکلا ہے کہ اب بہت بڑی دھاندلی کے بغیر نتائج نہ بدلیں گے۔
  19. محب علوی

    ایم کیو ایم کی بدترین دھاندلی جاری

    میں سمجھ رہا ہوں میری اپنی گاڑی لگ گئی ہے آج یہ خبر سن کر ۔ اوپر سے پنجاب میں مسلم لیگ ن مافیا بھی لگا ہوا ہے جہاں جہاں اس کا بس چل رہا ہے ، اس پر بھی میں نے ایک دھاگہ کھولا ہے۔ وہاں ایم کیو ایم جیسی چھوٹ تو نہیں مگر مختلف طریقوں سے اور مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر وہ یا تو لوگوں کو اندر نہیں داخل...
  20. محب علوی

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    جس طرح کراچی میں ایم کیو ایم مافیا نے بدمعاشی اور دھاندلی جاری رکھی ہوئی ہے ویسے ہی پنجاب میں جہاں جہاں موقع مل رہا ہے یہی کام مسلم لیگ ن نے پکڑا ہوا ہے۔ دونوں مافیا اپنا وہی زور لگا رہے ہیں جو وہ عشروں سے لگا رہے ہیں۔ ایک ویڈیو
Top