مہوش صاحبہ آپ کو بہت عرصے بعد سیاست کے موضوع پر بات کرتے دیکھ کر اس بات کی خوشی ہو رہی ہے کہ انتہا پسند صرف اِدھر نہیں بلکہ اُدھر بھی ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ایک اگر اِس انتہا پر کھڑا ہے تو دوسرا اُس انتہا پر۔
آپ نے درست کہا کہ اصلاح امت کے نام پر ہمیشہ فتنہ ہی کھڑا ہوا ہے اور اصلاح امت کے اس...
تصحیح کر لیں
کاشگھر نہیں بلکہ کاشغر
خدی نہیں بلکہ خودی
ویسے مجھے کسی نو آموز کا کلام لگ رہا ہے خصوصاً آخری مصرعے میں "ملت کی پاسبانی" کھٹک رہا ہے حالانکہ علامہ "حرم کی پاسبانی" فرما گئے تھے
یہ صاحب یہ چینی کا تڑکا لگا کر دنیا بھر کا ٹھکرایا ہوا بائبلی مال ٹکانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ہم نے "چینی" کی پیشکش ٹھکرا دی کیونکہ
تیرے آزاد بندوں میں میری بیوی نہ میں مولا
نمک کی اس کو پابندی مجھے میٹھے کی پابندی
(اقبال سے معذرت کے ساتھ)
جی حکومت ملنے سے قبل ہی میڈیا جو ہر روز "جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا" کی طرح کی یاد دہانیاں دلا رہا ہے اور وہ بھی بیانات کے ساتھ، اس لیے اس مرتبہ حکمرانی تر نوالہ ثابت نہیں ہوگی، میڈیا کے ذریعے عوامی سطح پر احتساب کا ڈر ماحول کو بدل رہا ہے۔
رہائش کراچی لیکن آبائی شہر جیکب آباد، شہرت کی وجوہات بلحاظ شہرت:
1۔ گرمی
2۔ چاول
3۔ وکٹوریہ ٹاور (اس گھنٹہ گھر کے لیے آج بھی حکومت برطانیہ گرانٹ بھیجتی ہے، خرچ کہاں ہوتی ہے اس کا علم نہیں)
4۔ گدھا گاڑیاں :)
یہ مضمون کیا مذاق ہے؟
اتفاق سے اس جیسے کئی مضامین کئی کئی ماہ کسی کی نظر سے نہیں گذرتے جس کی وجہ سے ان کی ایڈیٹنگ نہیں ہو پاتی۔ میں پہلی فرصت میں اس کو بہتر بناتا ہوں، کم لیکن مستند معلومات کا اصول کارفرما ہوگا۔
اردو وکیپیڈیا ماصی قریب میں 7 ہزار کا ہندسہ عبور کر کے 10 ہزار کے پڑاؤ کی جانب رواں دواں ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ 5 ہزار سے لے کر اس سنگ میل تک جتنے مضامین تحریر کیے گئے ہیں ان میں معیار کا بہت خیال رکھا گیا ہے۔ حال ہی میں اردو وکیپیڈيا پر صارفین کی تعداد میں اضافے کے لیے کچھ کوششیں کی گئیں اور...
میرے خیال میں اس حوالے سے اردو سلیکس ایک اچھی کوشش تھی جو عام کمپیوٹر صارفین کو با آسانی لینکس استعمال کرنے کی سہولت دیتی تھی۔ اب اس کے ذریعے کتنے نئے لینکس صارفین حاصل ہوئے، اس کا کچھ علم نہیں۔ البتہ مکی بھائی نے "جان دے کر قرض دوستاں چکا دیا"۔ :)
ایک صاحب سے 70ء، 80ء، 90ء اور 21 ویں صدی کی پہلی دہائی کے اردو ڈائجسٹ کی بڑی تعداد ملی ہے، ان میں کھنگالنے کے علاوہ دارالسلام کی "اطلس سیرت نبوی" از سر نو زیر مطالعہ ہے۔
فائلیں ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھی ہیں واقعی جویریہ بہن کا کام قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس پر کافی محنت کی ہے۔ اللہ ان کو اس کا اجر دے گا۔ میں آج کل ذرا وکیپیڈیا پر مصروف ہوں اس لیے محفل پر آنا ذرا کم ہوتا ہے اس لیے دیر سے پیغام پر معذرت۔ علاوہ ازیں آجکل مولانا مودودی کی ان کتب کی تلاش میں ہوں جن کو...
جیہ، شمشاد، خاور بلال، قسیم حیدر اور دیگر تمام احباب سے انتہائی معذرت کہ میری بے وقوفی کی وجہ سے انہیں ذہنی کوفت اٹھانی پڑی۔ میں انتہائی معذرت خواہ ہوں کہ 8 تاریخ کو مکمل کمپوزنگ پیش نہ کر سکا حالانکہ مکمل میرے پاس موجود تھی، دراصل ہوا یہ کہ اردو محفل پر پوسٹ کرنے کے لیے الفاظ کی ایک حد ہے اس...
صفحہ 261 تا 300 (حصہ دوم)
تصورات مذکورہ پر تنقید
اوپر کے تیرہ فقروں میں ہم نے اپنی حد تک پوری کوشش کی ہے کہ فاضل جج کے تمام بنیادی نظریات کا ایک صحیح خلاصہ بیان کر دیں۔ ان کی زبان اور سلسلہ وار ترتیب میں بھی ہم نے موصوف کی اپنی زبان اور منطقی ترتیب کو ملحوظ رکھا ہے، تاکہ ناظرین کے سامنے ان...
میرا سوال یہ ہے کہ اس لغت کے بارے میں کچھ معلومات دی جائے کہ یہ کس طرح کام کرتی ہے، اور اس میں وکشنری، وکیپیڈیا اور گوگل کا استعمال کیسے ہوتا ہے، اور لغت تلاش اور لفظی تلاش کیا ہے؟
الحمد للہ تمام کمپوزنگ مکمل ہو گئی ہے، میں نے پوسٹ میں پیش کر دی ہے۔ جویریہ صاحبہ اس جانب توجہ کریں۔ آحر میں ان تمام ساتھیوں سے معذرت کرنا چاہوں گا کہ جن کو میری وجہ سے انتظار کے طویل لمحات کی کوفت اٹھانا پڑی۔
نوٹ: جویریہ صاحبہ! کمپوزنگ میں میرے پیش کردہ عربی متن کو ذرا غور سے دیکھیے گا، اس میں...
صفحہ نمبر 261 تا 300 (حصہ اول)
صفحہ نمبر 261 تا 300 (حصہ اول)
(حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام سلیم نے کہا: اے اللہ کے رسول اللہ حق (بات) سے شرم روا نہیں رکھتا۔ پس کیا عورت پر غسل ہے جب اسے احتلام ہو؟ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ہاں، جب وہ پانی دیکھے (یعنی جبکہ فی الواقع...
گذشتہ سال اچھا تو نہیں گذرا البتہ کئی لحاظ سے یادگار ضرور رہا، مارچ میں چیف جسٹس کے معاملے سے لے کر 27 دسمبر کو بے نظیر کی شہادت تک اور 12 مئی کو کراچی میں بدترین دہشت گردی اور لال مسجد میں کشت و خون تک بہت ہنگامہ خیزیاں دیکھیں۔ اب تو اللہ تبارک و تعالٰی سے یہی دعا ہے کہ نیا سال ملک و قوم کے لیے...
جی جیہ بہن! انتہائی معذرت کہ تعطیلات در تعطیلات نے کام کرنے کا موقع نہ دیا۔ صفحہ نمبر 280 تک تو میرے پاس کام مکمل ہے کہیں تو بھیج دوں؟ بصورت دیگر چند روز انتظار کریں باقی 20 صفحات بھی ٹائپ کر کے دے دوں گا۔ یقین جانیں مجھے یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ میں کام وقت پر کر کے نہیں دے سکا۔