نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ادا جعفری ::::: خود حِجابوں سا، خود جمال سا تھا ::::: Ada Jafri

    شکریہ اظہار خیال پر :) اور کہاں غائب تھے ؟
  2. طارق شاہ

    ادا جعفری ::::: خود حِجابوں سا، خود جمال سا تھا ::::: Ada Jafri

    غزل خود حِجابوں سا، خود جمال سا تھا دِل کا عالَم بھی بے مِثال سا تھا عکس میرا بھی آئنوں میں نہیں وہ بھی اِک کیفیت خیال سا تھا دشت میں، سامنے تھا خیمۂ گل دُورِیوں میں عجب کمال سا تھا بے سبب تو نہیں تھا آنکھوں میں ایک موسم، کہ لازوال سا تھا تھا ہتھیلی پہ اِک چراغِ دُعا اور ہر لمحہ اِک سوال سا...
  3. طارق شاہ

    سِیماب اکبرآبادی ::::: چمک جُگنو کی برقِ بے اماں معلوم ہوتی ہے ::::: Seemab Akbarabadi

    غزلِ سیماب اکبرآبادی چمک جُگنو کی برقِ بے اماں معلوم ہوتی ہے قفس میں رہ کے قدرِ آشیاں معلوم ہوتی ہے کہانی میری رُودادِ جہاں معلوم ہوتی ہے جو سُنتا ہے اُسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے ہَوائے شوق کی قوّت وہاں لے آئی ہے مجھ کو جہاں منزِل بھی گردِ کارواں معلوم ہوتی ہے...
  4. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: سواری پیار کی پھر ایک بار گُزرے گی ::::: Shafiq Khalish

    شکریہ اظہار خیال پر ! غزل شیئر کرنا باعث مسرت و شادمانی ہُوا :)
  5. طارق شاہ

    چراغ حسن حسرت ::::: محبّت کِس قدر یاس آفریں معلوُم ہوتی ہے ::::: Chiragh Hasan Hasrat

    بہت نوازش پذیرائی انتخاب پر ! یہ غزل سیماب اکبر آبادی کی زمین میں ہے جس کا مشہور شعر ہے کہانی میری رُودادِ جہاں معلوم ہوتی ہے جو سُنتا ہے اُسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے :)
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: سواری پیار کی پھر ایک بار گُزرے گی ::::: Shafiq Khalish

    دونوں اشعاربہت استعمال ہوئے خاص طور سے 'گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی۔ لیکن ' پچھلے ایک ہفتے سے موسم کی خرابی کی وجہ سے کہیں جانا نہیں ہوا تو کلازٹ میں رکھے پرانے رکھے ڈھیر کی خبر اور الٹ پلٹ میں کئی کتابیں رسالے غزلوں ملیں، نکلیں ان میں ہی یہ بھی شامل ہے فراق صاحب کی بھی ایک کتاب ملی اور بہت...
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: سواری پیار کی پھر ایک بار گُزرے گی ::::: Shafiq Khalish

    غزل سواری پیار کی پھر ایک بار گُزرے گی نجانے دِل کو یہ کیوں اعتبار، گُزرے گی نہ عُمر یُوں ہی رَہِ خاردار گُزرے گی ضرور راہ کوئی پُر بہار گُزرے گی گُماں کِسے تھا اُسے آنکھ بھر کے دیکھا تو نظر سے میری وہ پھر بار بار گُزرے گی تمھاری یاد بھی گُزری جو غمکدے سے مِرے نشاطِ زِیست کی رتھ پر سوار...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ دُکھ درد کی برکھا بندے! دَین ہے تیرے داتا کی شُکرِ نعمت بھی کرتا جا، دامن بھی پھیلاتا جا حفِیظ جالندھری
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُمیدِ وصل نے، دھوکے دِیے ہیں اِس قدر حسرت ! کہ اُس کافر کی ہاں بھی، اب نہیں معلوُم ہوتی ہے چراغ حَسَن حسرت
  10. طارق شاہ

    چراغ حسن حسرت ::::: محبّت کِس قدر یاس آفریں معلوُم ہوتی ہے ::::: Chiragh Hasan Hasrat

    غزل محبّت کِس قدر یاس آفریں معلوُم ہوتی ہے تِرے ہونٹوں کی ہر جُنْبش نہیں معلوُم ہوتی ہے یہ کِس کے آستاں پر مجھ کو ذوقِ سجدہ لے آیا کہ آج اپنی جبِیں، اپنی جبِیں معلوُم ہوتی ہے محبّت تیرے جلوے کتنے رنگارنگ جلوے ہیں کہِیں محسُوس ہوتی ہے، کہِیں معلوُم ہوتی ہے جوانی مِٹ گئی، لیکن خَلِش دردِ...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھ گدا کو، دے نہ تکلیفِ حکومت اے ہَوس چار دِن کی زندگی میں، بادشاہی کیا کرُوں امِیرمِیںائی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہُوں اپنے حال پہ قانع، کہ جو ہُوا سو ہُوا نہ اُس کو کھونے پہ، اب وہ ملال پہلا سا شفیق خلش
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجب اِک کیفیتِ دِل کا سامنا ہے، خَلِش وگرنہ اب بھی ہے اُس کا جمال پہلا سا شفیق خلش
  14. طارق شاہ

    سلیم کوثر جنہیں خوابوں سے اِنکاری بہت ہے۔ سلیم کوثر

    راحیل بھائی ! وزن صحیح ہے مذکورہ مصرع کا نَفَس بہ معنی تنفس ، فعو کے وزن پر ہی درست ہے، جو دے سے الحاق کرکے رکن (فعولن) بنتا ہے :)
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِظہارِ تمنّا پہ وہ کُچھ بولے تھے، لیکن ! سُننے نہ دِیا دِل کے دھڑکنے کی صَدا نے کلِیم عاجِز
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُجاڑ سکتے ہو تم ساری بستیاں، لیکن اِک آشیانہ بَسانا تمھارے بس میں نہیں مِرے لہُو سے اُجالا ہے ہر طرح منصُور مِرا چراغ بُجھانا تمھارے بس میں نہیں منصُور عثمانی، منصُور مرادآباد، انڈیا
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غُنچہ و گُل کیسے اِظہارِ وفاداری کریں گُلسِتاں والے ہی جب، گُلشن سے غدّاری کریں دے رہی ہیں اِک پیامِ نَو شَفَق کی سُرخِیاں آؤ پارانِ سفر چلنے کی تیّاری کریں منصُور عثمانی، منصُور مرادآباد، انڈیا
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک عُمر ہوگئی کہ ہے بارش میں چشم تر اب تک نہ کوئی نخلِ تمنّا ہَرا ہُوا شہاب ثاقب (تجلائے شہاب ثاقب مطبوعہ 1924)
  19. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: نہ دِل میں غلبۂ قُرب و وصال پہلا ساے ::::: Shafiq Khalish

    غزل نہ دِل میں غلبۂ قُرب و وصال پہلا سا کبھی کبھی ہی رہے اب خیال پہلا سا لئے ہم اُن کو تصوّرمیں رات بھر جاگیں رہا نہ عِشق میں حاصِل کمال پہلا سا زمانے بھر کی رہی دُشمنی نہ یُوں ہم سے رہا نہ عِشق میں جوش و جلال پہلا سا ذرا سا وقت گُزرنے سے کیا ہُوا دِل کو رہا نہ حُسن وہ اِس پر...
Top