نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لفظوں نے، پی لِیا ہے مُظفّر مِرا لہُو ہنگامۂ صَدا ہُوں، سُخن ور نہیں ہُوں میں مُظفّر وارثی
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: آسُودگی کا کیا نہیں سامان تھا لئے ::::: Shafiq Khalish

    غزل آسُودگی کا کیا نہیں سامان تھا لئے گھر پھربھی میری قید کا بُہتان تھا لئے طرزوعمل سے مجھ پہ نہ پہچان تھا لئے جیسے کہ ہاتھ ، ہاتھ میں انجان تھا لئے کچھ کم نہ میری موت کا اِمکان تھا لئے دل پھر بھی اُس کی وصل کا ارمان تھا لئے دِیوار کا سہارا، یُوں بے جان تھا لئے ہاتھ اُس کا، کوئی ہاتھ...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    احباب مِلنے میری اسیری میں آئے جب داروغہ میری موت کا فرمان تھا لئے شفیق خلش
  4. طارق شاہ

    مُحسن بھوپالی ::::: فنِ تشہیر سے کوئی بھی بیگانہ نہیں مِلتا ::::: Mohsin Bhopali

    غزل فنِ تشہیر سے کوئی بھی بیگانہ نہیں مِلتا جرِیدوں میں مگر حرفِ حکیمانہ نہیں مِلتا ہمارے عہْد سے تم کوہکن تک اِک نظر ڈالو یہ کارِ عِشق ہے اِس میں محنتانہ نہیں مِلتا یہ کیسا دشت، کیسی سرزمینِ بےروایت ہے یہاں تو، زیرِدام آنے پہ بھی دانہ نہیں مِلتا محبّت پیشگاں پر ابْتری کا دور آیا ہے کہ ان...
  5. طارق شاہ

    امیر مینائی ہنس کے فرماتے ہیں وہ دیکھ کے حالت میری

    بعد مرنے کے بھی چھوڑی نہ رفاقت میری ۔ دیکھ ظالم! یہ تھی کیا شام کو صورت میری ۔ وہ مِرا گھر ہے رہے جس میں محبت میری ۔۔۔ تین مصرعے شاید یوں ہیں :)
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آسودگی کا کیا نہیں سامان تھا لئے گھر پھر بھی میری قید کا بُہتان تھا لئے شفیق خلش
  7. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::: تھا مِیر جن کو شعر کا آزار مر گئے ::::: Dr. Bashir Badr

    انتخاب غزل پراظہارخیال اور پذیرائی پر، آپ تمام صاحبان کا متشکّر ہُوں :):):):) بہت شاد رہیں۔
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب نہیں دِل میں مِرے، شوقِ وصال اب، ہراِک شے سے فراغت ہے مجھے اب نہ وہ جوشِ تمنّا باقی اب نہ وہ، عِشق کی وحشت ہے مجھے اب یونہی عُمر گُزر جائے گی ! اب، یہی بات غنِیمت ہے مجھے میراجی
  9. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::: تھا مِیر جن کو شعر کا آزار مر گئے ::::: Dr. Bashir Badr

    غزل تھا مِیر جن کو شعر کا آزار مر گئے غالب تمھارے سارے طرفدار مر گئے جذبوں کی وہ صداقتیں مرحُوم ہو گئیں احساس کے نئے نئے اِظہار مر گئے تشبیہہ و استعارہ و رمز و کنایہ کیا پَیکر تراش شعر کے فنکار مر گئے ساقی! تِری شراب بڑا کام کر گئی کچھ راستے میں، کچھ پَسِ دِیوار مر گئے تقدیسِ دِل کی عصیاں...
  10. طارق شاہ

    چراغ اپنی تھکن کی کوئی صفائی نہ دے (معرؔاج فیض آبادی)

    مکرمی ظہیر صاحب السلام علیکم! جرأت (جو کہ ہرگز رندانہ نہیں :) ) اگر بُری لگی تو معذرت اس وضاحت کے ساتھ کہ اوّل تو مجھے اس بات کی خبر نہیں تھی کہ معراج فیض آبادی رحلت فرما گئے ہیں (الله جوار رحمت میں جگہ دے ) دوئم کہ کسی کا ہونا یا نہ ہونا اس کے کلام پہ لکھنا یا نہ لکھنا شرط نہیں ہے۔ اگر...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دوست پُرسِش پہ مُصر، اور ہمارا شیوہ ! اپنے احوال کو خود سے بھی چُھپائے رکھنا احمد فراز
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چاہتیں کتنی بھی آغاز میں پیاری ہوں فراز پھر وہی تلخیاں انجام میں لے آتی ہیں احمد فراز
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بساطِ عِجز میں، اِک آہ تھی متاعِ حیات سو وہ بھی صرفِ سِتم ہائے روزگار ہُوئی فانی بدایونی
  14. طارق شاہ

    فیض فیض احمد فیض ::::: نہ کسی پہ زخم عیاں کوئی، نہ کسی کو فکر رفوُ کی ہے ::::: Faiz Ahmad Faiz

    طالب سحر غلط ٹائپنگ کی نشاندہی کے لئے تشکّر! جو درست کردی گئی ہے۔ :) محمد اسامہ اور ابن رضا، آپ صاحبان کا بھی شکریہ (y) حروف کی مماثلت ہی کی وجہ سے شاید یہ ہر جگہ غلط لکھا ہُوا ہے۔ اپنی کم نظری پرمعذرت خواں ہُوں :disapointed:
  15. طارق شاہ

    فیض فیض احمد فیض ::::: نہ کسی پہ زخم عیاں کوئی، نہ کسی کو فکر رفوُ کی ہے ::::: Faiz Ahmad Faiz

    غزل نہ کسی پہ زخم عیاں کوئی، نہ کسی کو فکر رفوُ کی ہے نہ کرَم ہے ہم پہ حبیب کا، نہ نِگاہ ہم پہ عدُو کی ہے صَفِ زاہداں! ہے تو بے یقیں، صَفِ مے کشاں! ہے تو بے طلب نہ وہ صُبْح، وِرد و وضُو کی ہے، نہ وہ شام، جام و سبُو کی ہے نہ یہ غم نیا، نہ سِتم نیا، کہ تِری جفا کا گِلہ کریں یہ نظرتھی پہلے...
  16. طارق شاہ

    تابش دہلوی ::::: مِرے دِل کے بَست و کُشاد میں یہ نمُود کیسی نمُو کی ہے ::::: Tabish Dehlvi

    غزلِ مِرے دِل کے بَست و کُشاد میں یہ نمُود کیسی نمُو کی ہے کبھی ایک دجلہ ہے خُون کا، کبھی ایک بُوند لہُو کی ہے کبھی چاکِ خوُں سے چِپک گیا، کبھی خار خار پُرو لِیا مِرے بخیہ گر نہ ہُوں مُعترض، کہ یہ شکل بھی تو رفوُ کی ہے نہ بہار اُن کی بہار ہے، نہ وہ آشیاں کے، نہ وہ باغ کے ! جنھیں ذکر، قید و...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجب نہیں کہ ہمارے بھی لب ہنسے ہوں کبھی ہجُومِ غم میں بَھلا کِس کو یاد رہتا ہے پیرزادہ قاسم
  18. طارق شاہ

    چراغ اپنی تھکن کی کوئی صفائی نہ دے (معرؔاج فیض آبادی)

    نیرنگ بھائی جواب کے لئے تشکّر سب کا مفاد اور اپنی کم فہمی کے خدشے اور اسے دُور کرنے کی سعی کے علاوہ جس یقین نے مجھے اس بابت لکھنے پر اکسایا وہ آپ کا ادبی ذوق اور کشادہ دلی ہی تھا ، ورنہ عزت نفس کا کسے پاس نہیں آپ اور دوسرے تمام دوستوں کی یہاں ترسیل سے، یقینا میری طرح بہت سے مستفید یا کچھ...
  19. طارق شاہ

    چراغ اپنی تھکن کی کوئی صفائی نہ دے (معرؔاج فیض آبادی)

    نیرنگ بھائی معراج فیض آبادی یا تو بہت عجلت میں لکھتے ہیں یا یہ کہ اپنے لکھے کو دوبارہ نہیں دیکھتے اس کی غزلوں میں عموماََ یہی صورت حال، مرے پیش رہا ہے ۔ ایک نظر دیکھنے سے جو خیال میرے ذہن میں آیا، وہ بالیدگئ نظر کے لیے پیش کر دیتا ہُوں مقصد نہ، فیض معراج آبادی کو کمتر دِکھانا، اور نہ ہی آپ...
  20. طارق شاہ

    نجمہ انصار نجمہ ::::: سامانِ روشنی شبِ ہجراں نہ ہو سکے ::::: Najma Ansar Najma

    غزل نجمہ نجمہ انصار سامانِ روشنی شبِ ہجراں نہ ہو سکے پلکوں پہ یہ چراغ فروزاں نہ ہو سکے اب کے بھی سوگوار رہا موسمِ بہار شاخوں پہ پُھول اب کے بھی خنداں نہ ہو سکے کرتے رہے جو چاند سِتاروں سے گفتگو وہ آشنائے عظمتِ اِنساں نہ ہو سکے ہر سِمت چاندنی ہمیں مِلتی خلوُص کی پُورے محبتوں کے یہ ارماں...
Top