واہ جناب گرچہ ہم غزل کے تنگ ظرف کے لکھاری ہیں پر آپ کی یہ نظم ہمیں بہت بھائی۔۔۔ آپ تو چھپے رستم نکلے۔۔ اپنا مزید کلام یہاں شریک محفل کرتے تو جی بھی خوش ہو،
میرے محترم یہاں اردو محفل ہے۔۔ بزم رنداں ہے۔۔ یہاں مذہبی گفتگو جالب نہیں رہتی۔۔ یہاں اردو کے عظیم اساتذہ موجود ہیں کوشش کیجے کہ خود بھی فیض یاب ہوں اور دوسروں کو بھی فیض یاب کریں اپنے علم سے۔۔
ارے میاں بسمل طویل مدت بعد ایک مقیم وطن سے گپ ہوئی ہے۔۔۔ آپ بھی شامل ہو جائیے تو کیا بہتر۔۔ ہم بھی کچھ سیکھنے کی ٹو میں ہیں اور آپ بھی سیکھنے سکھانے میں دست کم نہیں رکھتے۔۔۔ آجائیے اور جمائیے ڈیرا۔۔
برادر جی ہاں ابھی ہم پاکستان کی پاک وادی میں ہی ڈیرا ڈالے ہستی کا بوج بنے بیٹھے ہیں۔۔ اور اس محفل پر بھی ہمیں کوئی دو مہینے ہوئے ہوں گے۔۔۔ یہ تو اہل محفل کا کرم ہے کہ مجھ سے کو ہاتھوں ہاتھ لے رکھا ہے۔۔ باقی من آنم کہ من دانم