تو محض اتفاق کی بات ہے کہ رات کو انہیں کھولنے کا موقع نہ ملا۔’’ ہم نے جانے سے انکار کیا تو پرھاس نے وہی جلی بھُنی باتیں سنانا شروع کیں کہ جو شخص ایسی کمینی حرکتیں کرے وہ اسی ذلت کا مسحتق ہے۔
قصہ مختصر اس نے ہمیں مجبور کر دیا ۔ ہم ایک ملازم کے ساتھ لالٹین لے کر پہنچے۔ کیا بتائیں کہ ہماری ہمت نہ...