نتائج تلاش

  1. آ

    ترجمہ مطلوب ہے

    گزارش ہے کہ یہ نہ لیا جائے کہ میں اپنے پیش کردہ ترجمہ پر اصرار کر رہا ہوں۔ مجھے اعتراض صرف دو الفاظ (متنوع اور مختلف النوع) کو برابر قرار دینے پر ہے۔ شاکر: آپ کی پیش کردہ دلیل مان لی جائے تو انگریزی کے لفظ temporal کو temporary کے برابر قرار دے دیا جائے گا۔ اسی نہج پر چلیں تو multifaceted...
  2. آ

    ترجمہ مطلوب ہے

    شاکر: متنوع اور مختلف النوع دو مختلف الفاظ ہیں۔ متنوع اردو میں rich کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثال: باغ پھولوں کی متنوع اقسام کیلئے مشہور تھا۔ ترجمہ: [align=left:2daa8d6a1e]The garden was renowned for its rich flora.[/align:2daa8d6a1e]
  3. آ

    ترجمہ مطلوب ہے

    rich editing = متمول تدوین لفظی ترجمہ کا عنصر قدرے غالب ہے لیکن کچھ اور ذہن میں نہیں آرہا۔ متنوع تدوین بھی ممکن ہے۔
  4. آ

    بہت ہی حیرت کی بات ہے

    ایک سعید شوبی صاحب ہوتے تھے۔ وہ بھی معلوم ہوتا ہے عرصے سے غائب ہیں۔ کوئی اتا پتا؟؟
  5. آ

    پاکستان کے نوے فی صد علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن

    شمیل: آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ میں نے اپنے مراسلے میں آپ کو مخاطب نہیں کیا۔
  6. آ

    پاکستان کے نوے فی صد علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن

    جنرل صاحب، بجلی کے بحران پر: خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان کے ایک ٹیلی وژن چینل نے صدر مشرف کو افواہوں پر تبصرے کے دوران مسکراتا ہوا دکھایا۔ انہوں نے کہا: ’ ان افواہوں پر اب میں کیا کہوں۔ خدا کا شکر ہے کہ پاکستان آئین و قانون سے عاری رجواڑوں کا ملک نہیں ہے۔‘ پاکستان تو ایسا...
  7. آ

    نئی اردو ترجمہ ٹیم

    میں نے gnome-icon-theme.HEAD.ur.po کو مکمل کر دیا ہے۔
  8. آ

    حقوقِ نسواں بل

    یہاں آج کچھ مزید چھپا ہے: حدود آرڈینینس، تنقیدی جائزہ
  9. آ

    اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

    نبیل آپ بھی :roll: اور یہ کیا راز فاش کر دیا آپ نے! اس ستم گر نے لکھا میرے متعلق تھا اور ربط کسی عمدہ ذوق والے آصف صاحب کا دے دیا۔ :P
  10. آ

    ترجمہ مطلوب ہے

    اشاریہ index کا ترجمہ ہے اور پہلے ہی اردو کتب میں مستعمل ہے۔
  11. آ

    تفسیر ابن کثیر مکمل پی ڈی ایف

    معلوم کرنا چاہئیے کہ اس ایڈیشن کے حقوق کہیں مکتبہ قدوسیہ کے نام محفوظ تو نہیں ہیں؟ کیونکہ یہ کمپیوٹر کتابت ہے جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے حال ہی میں اس کی یونیکوڈ کتابت پر سرمایۂ گراں صرف کیا ہو گا۔ ان سے پوچھے بغیر اس کو تقسیم کرنا شاید مناسب نہیں ہے۔ اگر ایسی بات نہیں تو اس کا ایک ضمنی فائدہ...
  12. آ

    حقوقِ نسواں بل

    سب ہی بہت گھٹیا کھیل کھیل رہے ہیں اور بوجوہ نہیں چاہتے کہ عوام کو علم ہو۔ میں نے جنگ میں کچھ مباحث پڑھے تھے اور محسوس کیا تھا کہ موجودہ قانون میں بہت سے سقم ہیں مثلا زنابالجبر میں چار گواہان، عورت کو مقدمے کی سماعت سے پہلے جیل میں رکھنا وغیرہ۔ لیکن جب سے (بغیر مسودہ پڑھے) یہ سنا ہے کہ...
  13. آ

    حقوقِ نسواں بل

    بالکل میرا بھی یہی خیال ہے لیکن اس اقتباس میں چہ معنی دارد؟
  14. آ

    حقوقِ نسواں بل

    میرا خیال تھا کہ تشکیک، شک سے مشتق ہے لیکن یہاں اس سیاق میں استعمال نہیں ہوا۔ کیا آپ اس اقتباس کی کچھ وضاحت فرمائیں گے؟
  15. آ

    امریکہ نے حملے کی دھمکی دی تھی: مشرف

    بے وقت کی راگنی اس وقت کیوں نہیں پاکستانی عوام سے پوچھا کہ آپ کی کیا رائے ہے؟ امریکہ نے ہمیں یہ دھمکی دی ہے۔ میں چونکہ آپکا منتخب کردہ رہنما نہیں ہوں اسلئے آپ بتائیں کہ ہم کیا قدم اٹھائیں۔ ان دھمکیوں کے بعد بھی اسی امریکی حکومت اور انہی امریکی عہدیداروں کو اپنا ذاتی دوست قرار دینا اور ان...
  16. آ

    ترجمہ مطلوب ہے

    آخرالذکر ترجمہ بہتر ہے۔
  17. آ

    اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

    کیا بات ہے! محب آپ کا قلم بہت شستہ ہو گیا ہے۔ باقی رہا آپ کی بات کا جواب۔ تو یہ کہ جنگل کے سفر اور شادی میں کوئی تعلق نہیں ہے :oops: 8) انشاءاللہ۔ لغت ضرور مکمل ہو گی۔ اس نوعیت کے منصوبہ جات میں تاخیر ہونا غیر معمولی بات نہیں ہے۔ نعمان اور شاکر وغیرہ کا کام بھی اس میں مددگار ثابت ہو گا۔...
  18. آ

    ترجمہ مطلوب ہے

    صرف zoom (اسم) کا معنوی ترجمہ نظری بُعد ہو سکتا ہے۔
  19. آ

    ترجمہ مطلوب ہے

    supported اور unsupported کا مع معاونت اور بغیر معاونت بھی ہو سکتا ہے۔ اور zoom in اور zoom out کا قریب نظر کریں اور بعید نظر کریں بھی کیا جاسکتا ہے۔ کریں کو حذف بھی کیا جا سکتا ہے۔
  20. آ

    اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

    محب: آپ کی محنت اور احباب کی بات چیت پر اس سے قبل نظر نہیں پڑی۔ بہت معذرت۔ ابھی گھر کیلئے نکل رہا ہوں اسلئے مزید نہیں لکھ رہا۔ رات کو انشاءاللہ تفصیل سے آپ لوگوں کی باتوں کا درجہ بدرجہ جواب دوں گا :)
Top