پیٹر خاموش رہا۔ ۔ ۔ شیلا جلدی جلدی پلکیں جھپکاتی ہوئی بولی۔’اب بات سمجھ میں آئی۔ ۔ ۔ میں علامہ کی قید میں ہوں۔ ۔ ۔ کیونکہ میں نے اپنے باپ کو قتل کردینے سے انکار کیا تھا۔!“
”فضول باتیں مت کرو۔ ۔ ۔ علامہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ لیکن تم ان لوگوں کے ہتھے کیسے چڑھ گئیں۔!“
”علامہ سے آخری ملاقات کے...