تفسیر نے کہا:اپڈیٹ: ایک گھنٹہ اور پانچ منٹ پہلےکی رپورٹ
کھلی بے ایمانیاں ۔
کیپٹن باجو کا اوپن اردو محفل میں بیان
نمائندہ خاص تفسیر
اسلو۔ آج اوپن کورٹ میں کیپٹن باجو نے بڑے بھیا پر یہ الزام لگایا ہے کہ فلم “اسلو سے پیار کے ساتھ“ انکی اپنی تخلیق ہے۔ انہوں نے بڑے بھیا کوچیلنج کیاہے۔
“ اصل میں ان سب کو کچھ پتا نہیں چل رہا تھا کہ کیا ایسا کیا جائے کہ ماورہ کو سرپرائیز دیا جائے بڑے بھیا تو مجھے سے مشورے لے لے کر یہاں تک پہنچے یہ جو راز وٹاز سب کچھ میں نے ہی تو تیار کیا پھر مجھے بڑے بھیا پر رحم آگیا تو یہ سب بنا بنایا میں نے انکو دے دیا کہ آپ میری طرف سے بھلے سب کچھ اپنا نام لگا کر ماورہ کو دے دیں ۔ نو پرابلم
ان کا کہنا ہے۔ کہ ماوراء سے مبارک باد کی وہ سب سے زیادہ حق دار ہیں۔
بڑے بھیا پرالزام لگاتے ہوے انہوں نے کہا۔
“ کھلی بے ایمانیاں ۔ ماورہ نے سب سے پہلے میرا نام لکھا مطلب زیادہ حصہ میرا نکلتا ہے ۔ اور میں نے ہی تو سب کچھ کیا ہے ۔ آپ سب تو بس دکھاوے ہیں ۔
انہوں نے اپنے لیے ان گواہوں کے نام پیش کیئے۔
“پوچھ لو چھوٹے بھیا سے ، بڑے بھیا سے اور زیک سے بھی پوچھ لو ۔ ان سب کو میں نے یہ آئیڈیا دیا تھا“ ۔
اپنی بات کے ثبوت میں انہوں نے یہ دلائیل پیشں کیے۔
“لو بڑے بھیا کے پاس اب بولنے کو کچھ ہوا تو بتائے گے نا کیسی بات “
ہمارا لاس انجیلس کا نمائیدہ بڑے بھیا سےمیں ملا۔ دوران گفتگو انہوں نے کیپٹن باجو کے بیان کے اس حصہ کی طرف ہماری توجہ دلائ اور بڑے بھیا نے کہا آپ اس سے کیا مطلب نکالتے ہیں۔
“بڑے بھیا ، میری کیوں نہیں یاد آپکو ؟“
“بات دراصل یہ ہے کہ جب اس فلم کی پلاننگ ہوئ تو کیپٹن باجو کو سب سے بڑی ذمہ داری دئ گئی ۔ ان کو مشہور آرٹسٹ ماوراء کو فلم کے افتتاح میں لانا تھا۔ ماوراء جب آئیں تو وہ اپنا چشمہ گھر بھول آئیں۔ماوراء کا چشمہ لانے کے بجائے پتہ ہے انہوں نے کیا، کیا؟
ہمارے نمائیدہ نے پوچھا۔“ کیپٹن باجو نے کیا کیا؟۔“
“مجھے کلاس جانا ہے دیر ہورہی ۔“ وہ یہ کہہ کر بائسیکل پر بھاگ لیں۔
“تب آپ نے کیا کیا“۔ ہمارے نمائیدہ نے پوچھا۔
میں نے وہی کیا کو سب بھائیوں کو کرنا چاہیے۔ بہرحال گھڑے مردے کیا اکھاڑ نا۔
ماوراء بہت فراخ دل ہیں اور انہوں نے اردو محفل میں اعلان کردیا ہے کہ
“باجو، آپ دل چھوٹا نہ کریں۔ میں آپ کو ایک اور کارڈ دے دیتی ہوں“۔
مجھے پتا تھا بڑے بھیا سے صبر تو ہوتا ہی نہیں اور میرے لکھنے پر یہ سب ضرور لکھنے آئے گے