یہ اداس اداس سے بام و در یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر چلو ہم نہیں نہ سہی مگر سرِ کوئے یار کوئی تو ہو
عمر سیف محفلین نومبر 28، 2006 #681 یہ اداس اداس سے بام و در یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر چلو ہم نہیں نہ سہی مگر سرِ کوئے یار کوئی تو ہو
شمشاد لائبریرین نومبر 28، 2006 #682 وہ بے حساب جو پی کے کل شراب آیا اگرچہ مست تھا میں پر مجھے حجاب آیا (بہادر شاہ ظفر)
شمشاد لائبریرین نومبر 28، 2006 #684 اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو
ت تیشہ محفلین نومبر 28، 2006 #685 وصال و ہجر کے اس بے یقین صحرا میں سہیلیو! کوئی موسم ہرا نہیں ہوتا ،
شمشاد لائبریرین نومبر 29، 2006 #686 آج بھی ہیں میرے قدموں کے نشاں آوارہ تیری گلیوں میں بھٹکتے تھے جہاں آوارہ (ممتاز راشد)
عمر سیف محفلین نومبر 29، 2006 #687 ہارنے والوں سے سمجھوتہ کہاں ممکن تھا حرف بدلتے بھی تو مہفوم بدل جانا تھا۔
الف عین لائبریرین نومبر 29، 2006 #688 اب یہ سوچا ہے کہ پتھر کے صنم پوجوں گا تاکہ گھبراؤں تو ٹکرا بھی سکوں، مر بھی سکوں۔ ساحر؟
عمر سیف محفلین نومبر 29، 2006 #689 نام بھی جس کا زباں پر تھا دعاؤں کی طرح وہ مجھے ملتا رہا ناآشناؤں کی طرح
شمشاد لائبریرین نومبر 29، 2006 #690 حسن پھر فتنہ گر ہے کیا کہیے دل کی جانب نظر ہے کیا کہیے پھر وہی رہگذر ہے کیا کہیے زندگی رہبر ہے کیا کہیے (مجاز لکھنوی)
حسن پھر فتنہ گر ہے کیا کہیے دل کی جانب نظر ہے کیا کہیے پھر وہی رہگذر ہے کیا کہیے زندگی رہبر ہے کیا کہیے (مجاز لکھنوی)
حجاب محفلین نومبر 29، 2006 #691 یونہی ایک جھوٹی انا کے واسطے برباد ہوجانا خودی کے زعم میں انسان کتنے دُکھ اُٹھاتا ہے۔
شمشاد لائبریرین نومبر 29، 2006 #692 یہ محرومی نہیں پاسِ وفا ہے کوئی تیرے سوا دیکھا نہ جائے (احمد فراز)
عمر سیف محفلین نومبر 29، 2006 #693 یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در دیکھتے ہیں کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں
حجاب محفلین نومبر 29، 2006 #694 نغموں کی ابتداء تھی کبھی میرے نام سے اشکوں کی انتہا ہوں مجھے یاد کیجئے ۔۔
ا اعجازعظیم محفلین نومبر 30، 2006 #696 ان کے جاتے ہی یہ حیرت چھا گئی جس طرف دیکھا کیا، دیکھا کیا مجھ سے قائم ہیں جنوں کی عظمتیں میں نے صحرا کو جگر، صحرا کیا! (جگرمراد آبادی)
ان کے جاتے ہی یہ حیرت چھا گئی جس طرف دیکھا کیا، دیکھا کیا مجھ سے قائم ہیں جنوں کی عظمتیں میں نے صحرا کو جگر، صحرا کیا! (جگرمراد آبادی)
عمر سیف محفلین نومبر 30، 2006 #697 اپنی الجھن کو بڑھانے کی ضرورت کیا ہے بچھڑنا ہے تہ بہانے کی ضرورت کیا ہے
نوید ملک محفلین نومبر 30، 2006 #698 یہ راستوں کا بدلنا تجھی سے سیکھا ہے نکال لیں گے ہم بھی کوئی راستہ آخر (ساجد امجد)
عمر سیف محفلین نومبر 30، 2006 #699 رات بھر ایک چاپ سی پھرتی رہی چاروں طرف جان لیوا خوف تھا لیکن ہوا کچھ بھی نہیں