حسین رات کی رنگین ملاقات

ٹرومین

محفلین
ٹرومین بھائی میں تو باتوں باتوں میں مبارکباد دینا بھول گیا. حج مبارک ہو بھائی.
جزاک اللہ خیر
ویسے جب میں کراچی میں تھا تو آپ کہاں تھے. سید عمران بھائی نے تو آپ کا ذکر خیر تک نہیں کیا.
تب بھی ہم دیار حرم میں تھے، وہیں سے لاگ ان ہوکر آپ کی روداد پڑھی اور سچ پوچھیں تو آپ سے دونوں بار نہ ملنے کا انتہائی افسوس رہے گا۔ آپ ان محفلین میں سے ہیں جن سے ملنے کا اشتیاق ہمارے دِل میں عرصہ سے موجزن ہے۔ اس کی دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ ایک وجہ (تاہم صرف یہی ایک وجہ ہی نہیں) آپ کے علاقہ کی مہمان نوازی بھی ہے جن سے ہم بھرپور مستفید ہوچکے ہیں۔:)
 
ٹرومین

محفلین
سعادت حج بہت مبارک ہو شاہد بھائی:)
مابدولت شاہد بھائی ٹرومین کو سعادت حج کے حصول کی قلبی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
بہت شکریہ:)
اللہ رب اللہ العزت سے دُعاگو ہیں کہ رَبّ ذوالجلال ہمیں بھی آپ دونوں احباب کو حج کی مبارک باد دینے کی سعادت سے بہرہ مند فرمائے۔ آمین
:):):)
 
سید عمران

محفلین
آپ کے علاقہ کی مہمان نوازی بھی ہے جن سے ہم بھرپور مستفید ہوچکے ہیں۔:)
ہمارا تجربہ برعکس رہا۔۔۔
اے خان تو ہمیں کیا دعوت دیتے، ہمارے بزعم خود زبردستی مہمان بننے پر بھی پروں پر پانی نہ پڑنے دیا۔۔۔
لگتا ہے کنجوسی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بھیا سے ٹریننگ لے رہے ہیں!!!
 
اے خان

محفلین
جزاک اللہ خیر

تب بھی ہم دیار حرم میں تھے، وہیں سے لاگ ان ہوکر آپ کی روداد پڑھی اور سچ پوچھیں تو آپ سے دونوں بار نہ ملنے کا انتہائی افسوس رہے گا۔ آپ ان محفلین میں سے ہیں جن سے ملنے کا اشتیاق ہمارے دِل میں عرصہ سے موجزن ہے۔ اس کی دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ ایک وجہ (تاہم صرف یہی ایک وجہ ہی نہیں) آپ کے علاقہ کی مہمان نوازی بھی ہے جن سے ہم بھرپور مستفید ہوچکے ہیں۔:)
بس افسوس نہ کریں بہت جلد یعنی ایک دو مہینے کے اندر ہم کراچی آ رہے ہیں. ان شاءاللہ اس بار ملاقات ضرور ہوگی. رہی مہمان نوازی تو ہم ٹھنڈے گرم کا تو نہیں پوچھتے بس جو میسر ہو تو خندہ پیشانی سے پیش کرتے ہیں. کیونکہ بزرگ کہتے ہیں کہ مہمان آپ کی دسترخوان کو نہیں آپ کی محبت کو دیکھتا ہے. اور محبت سے تو ہمارا دل لبریز ہے.
 
اے خان

محفلین
ہمارا تجربہ برعکس رہا۔۔۔
اے خان تو ہمیں کیا دعوت دیتے، ہمارے بزعم خود زبردستی مہمان بننے پر بھی پروں پر پانی نہ پڑنے دیا۔۔۔
لگتا ہے کنجوسی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بھیا سے ٹریننگ لے رہے ہیں!!!
میں نے تو کئی بار کہا ہے کہ جب بھی آپ آنا چاہیں پہلے سے بتادینا کہ ہم موبائل آف کرسکیں :p
تفنن برطرف!
آپ کا آنا دشوار ہے ان شاءاللہ ہماری مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں ہوگی. ان شاءاللہ :)
 
سید عمران

محفلین
آپ کا آنا دشوار ہے ان شاءاللہ ہماری مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں ہوگی. ان شاءاللہ :)
دیکھا خفیہ الفاظ کی کارستانیاں کیا کہہ رہی ہیں:
کنجوسی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بھیا سے ٹریننگ لے رہے ہیں۔
 
Top