خفا ہونا۔۔۔روٹھنا
خفا ہونا
فارسی میں "خفا" ہائے ہوز/مختفی سے یعنی "خفہ" ہے، جس کے لغوی معنی گھلا گھونٹنا کے ہیں جبکہ مجازی معنوں میں برہم ہونا، ناراض ہونا ہے۔
" آج کل مسٹر گلیدسٹن کی خفگی ہم پر بہت ہے، دیکھیے کیا ہو" (اودھ پنج)
"نصوح کلیم کی خفیف الحرکاتی سے بے انتہا خفا ہیں" (توبتہ النصوح)...