مجھے تو سستا انصاف کی اصطلاح بہت اچھی لگی۔ گویا انصاف اب سستا اور مہنگا بھی ہوتا ہے؟ اسی اصطلاح سے اس نظام "عدل" کو نافذ کرنے والوںکی اہلیت اور اس سے وابستہ توقعات کی درستی کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ ایک اور بہت اچھی بات ہوئی کہ پولیس لازماَ چالان چودہ روز کے اندر پیش کرے گی۔ سو اگر آپ میں اتنی سمجھ...
اجی اس حمام میں کون ہے جو کپڑے پہن کر چلا آیا ہے؟ نوازشریف، الطاف، زرداری، قاضی (اب منور) وغیرہا، ان سب کی کرتوتوں کے ہی تو پھل ہیں سب کچھ۔ یہ سب دکھا کر، بتا کر، کہہ کر بھی کیا آپ کسی کو الطاف کی حمایت سے باز رکھ سکتے ہیں؟نہیں۔ جب جمیل الدین عالی جیسا صاحب علم ان کا دیوانہ ہو تو کسی اور سے کیا...
بھیا واجب ہونے پر تو اعتراض ہی نہیں۔ اعتراض اسے "فرض" کے درجہ میں شامل کرکے اس کے نہ رکھنے پر تعزیر لگانے پر ہے۔ حجاموں کی دوکانیں بند کروانے پر ہے۔ زبردستی داڑھیاں رکھوانے پر ہے۔ مخصوص طبقہ کی بات اسی لئے کہہ رہا ہوں کہ یہ سب تعزیریں تو ابھی کچھ دہائیاں قبل ہی سامنے آئی ہیں۔ اور خلوص کی بات اس...
طلباء قوم کا مستقبل
آج کافی دنوں بعد محفل پر آنا ہوا تو صفحہ اول پر ماورا بہنا کی دھمکی آمیز پوسٹ پڑھی ۔ عنوان بھی جی کو لگا تو سوچا کہ کچھ طبع آزمائی کر ہی لی جائے۔ اس مضمون پر کچھ بھی لکھنے سے پہلے یہ بات جاننا بہت ضروری ہے کہ ہم بات کس کے متعلق کر رہے ہیں۔ طلباء کا مطلب تو معلوم ہوا کہ...
سو اگر اگلی تین چار صدیوں میں بھی قیامت آجاتی ہے تو دنیا کی عمر یا انسان کی عمر کے لحاظ سے احادیث میں دئیے گئے اشاروں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ اسی تناظر میں اس سوال کو سامنے رکھئے جب اللہ کریم انسان سے پوچھیں گے کہ دُنیا میں کتنا عرصہ رہا تو وہ کہے گا کہ ایک لمحہ یا اس کا بھی کچھ حصہ۔ متذکرہ...
اب آتے ہیں مذہب کی جانب۔ احادیث سے ہمیں یہ بات ملتی ہے کہ دُنیا کی عمر دو دن ہے۔ اب یہ دو دن زمین کی پیدائش سے قیامت کے وقوع تک ہیں یا انسان کی پیدائش سے قیامت کے وقوع تک؟ پھر عموماَ ان دو دونوں کے لئے یہ مثال لی جاتی ہے کہ ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہے۔ لیکن قرآن میں ایک دن کے پچاس ہزار سال...
اگر معاشرہ فرد کو اس کے حقوق دے تو ایسے مسائل پیدا ہی نہ ہوں۔ یورپ اور امریکہ وغیرہ میں بے راہ روی کی بڑی وجہ وہی ہے کہ انہوں نے نکاح کو مشکل اور زنا کو آسان بنایا ہوا ہے۔ اکٹھے جتنے برس مرضی رہ لیں قانون کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ایک دن بھی شادی کے بعد رہ لیا تو طلاق کی صورت میں بیوی یا میاں آپ کا...
معذرت چاہتا ہوں بھیا۔ دراصل میری بات کا موضوع وہ چلن تھا جس کی رو سے حجام کی دوکان بند کروائی جارہی ہے اور داڑھی مونڈنے کو گناہ کبیرہ قرار دیا جارہا ہے وغیرہا۔ آپ کی اس بات سے تو اختلاف ہی نہیں کہ داڑھی سُنت متواتر اور پسندیدہ ہے۔ آپ نے یہ بات کہی تھی کہ کسی مسلم ملک میں اگر داڑھی مونڈنے پر...
آبی بھیا اگر داڑھی کی فرضیت نہ ہونے پر ہمارا آپ کا اتفاق ہے تو پھر میرے لئے یہی کافی ہے۔ جہاں تک ایک مشت کی بات ہے میں اسے حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا اپنا فعل مانتا ہوں۔ ایک اور واقعہ بھی ہے جب حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہی تو سرکار...
عارف، جو ہم جنس پرستی کو جائز سمجھتا ہے وہ مسلمان نہیں۔ قرآن میں یہ بات ثابت ہے سو ہم جنس پرستی کی لعنت کے رد کے لئے "جہادی"ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہاں البتہ ہمارے معاشرے میں ان تمام خرابیوں کے ڈانڈے اس رویہ سے جاملتے ہیں جہاں والدین اولاد کو ایک بکاؤ مال بنا کر پیش کرتے ہیں اور اس وقت تک ان کی...
فحاشی کے تدارک کے لئے اس حدیث مبارک سے بہتر کوئی نسخہ نہیں جس میں حکم ہے کہ نکاح کو آسان کرو اور زنا کو مشکل۔ میرے تئیں فرمان کا مطلب یہ ہے کہ نکاح کی ترویج کرو اور اسے اتنا آسان کردو کہ کسی کو اپنی جائز خواہشات کے لئے زنا کا سہارا نہ لینا پڑے۔ آپ اپنے معاشرہ میں دیکھ لیں، اس حکم پر کتنا عمل ہے؟...
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔
دُنیا کی عمر کتنی ہے اس بارے میں کافی باتیں ہوتی رہیں۔ عیسائی علماء نے انجیل کے اپنے فہم کو بنیاد بنا کر نا صرف ایک تاریخ متعین کردی بلکہ اس سے انحراف کو دین سے انحراف بھی قرار دینا شروع کردیا۔ یہ نظریہ کچھ عرصہ تک تو مانا جاتا رہا لیکن پھر بہرحال سائنسی طریق سے زمین کی...
سوات میں جو کچھ کیا جا رہا ہے اس میں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں پوری طرح شامل ہیں۔ یہ طالبان کا ہوا کیوں کھڑا کیا جارہا ہے اس کی کئی وجوہ ہو سکتی ہیں لیکن کیا ان کے تخلیق کاروں میں انہیں قابو میں رکھنے کی استطاعت ہے، یہ سوال ہے جس کا جواب کم ازکم میرے تئیں نفی میں ہے۔ میرے خیال میں یہ سب...
آبی بھیا داڑھی کا سنت متواتر ہونے سے کس کافر کو انکار ہے۔ یقیناَ داڑھی سنت متواتر ہے، پسندیدہ ہے اور اسے رکھنا حُب رسول کا ایک جزو ہے۔ لیکن یہ فرض بہرحال نہیں ہے اور نہ اس کا تارک کافر ہے اور نہ اس کے نہ رکھنے کی تعزیر ہے۔ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا عمل سنت یا فرض کی دلیل اس لئے...
شمشاد بھیا آپ نے غور نہیں کیا، یہ پچھلے ہفتے کی واردات تھی۔ میں نے اسے ٹھکانے لگا کر ہی آپ کو خبر دی ہے :) خیر اب دوبارہ بنا لیتے ہیں لیکن آپ پراٹھے گھر سے تہوں والے بنوا کر لائیے گا۔ ویسے کسی دن وہ بھی آپ کو پکا کر دکھا دیں گے۔ :)
مہوش بہنا کیوں خون جلاتی ہیں اپنا؟ یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے۔ کہاں کا اسلام اور کیسا اسلام؟ یہ سب طاقت کا کھیل ہے۔ ویسے بھی اس معاشرہ کے سدھرنے کے لئے شائد ایک بہت بڑے جھٹکے کی ضرورت ہے۔ اللہ نہ کرے وہ وقت آئے لیکن آثار کچھ اتنے اچھے بھی نہیں۔ فی الوقت تو ایک خونی خانہ جنگی کا خطرہ حقیقت بنتا دکھائی...