نتائج تلاش

  1. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    ایک ماہ میں یہ بھی تو دیکھیں کیا کچھ کایا پلٹ گئی ہے؟ آپ گئے کہاں تھے پاکستان والے تو کہہ رہے ہیں کہ یہاں آئے نہیں۔
  2. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    بہت خوب فاتح صاحب
  3. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    شمشاد صاحب بہتر ہیں کہ آپ بھی تھوڑی سی نیند لے ہی لیں۔ اب شعبان شروع ہونے والا ہے حرم کے قریب کرایہ بڑھ گیا ہوگا۔
  4. رضوان

    اعزازات کا نظام!

    نبیل سچ بتاؤ محب کو تم نے کیا سمجھ رکھا ہے؟ ;) محب عیدِ الاضحٰی کے دنوں میں غائب ہوجانا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  5. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    سلامتی ہو اہلِ محفل پر اب وہی جنکا برقی و مواصلاتی نظام درست کام کر رہا ہو!
  6. رضوان

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    واقعی یہ سوا لاکھ کا نسخہ ہے شاہِ معظم اور مجھ ناچیز کی تجویز ہے کہ حکیمہ کا منہ موتیوں سے بھر دیجیے۔( BP کی ڈبیہ میں میٹھے میٹھے موتی ہمارے بچپن تک تو آتے تھے)
  7. رضوان

    مبارکباد ظفری بھائی کے محفل پر دو سال

    واہ صاحب واہ کیا کرشمہ ہوگیا ہے؟ آج ستائش باہمی کی محفل جمی ہے۔ ایکدوسرے کو مکھن لگایا جا رہا ہے۔ اس مکھن بازی کے دوران کوشش یہ ہے کہ ساری محفل ہی کو چپیڑ دیں تاکہ کوئی اٹکے نہیں، بس رپٹ جائے قوی امید تو ہے کہ اراکین باہمی مباحث میں جس بالغ نظری اور برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سے...
  8. رضوان

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    اپنی بنائی ہوئی چائے سے پرھیز کرو انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔ (اب تم پوچھو گی افاقہ؟؟ ) بھئی جو تمہیں سمجھ نا آئے سمجھو وہ فالتو ہے۔ بھرتی کا ہے۔ ویسے اتنی موٹی موٹی کتابیں نقل کرنے کے بعد بھی یہ حال ہے؟
  9. رضوان

    ایک کمیونسٹ کا قتل (بی بی سی)

    نذیر عباسی: ایک کمیونسٹ کا قتل سہیل سانگی حیدرآباد، سندھ ضیاء دور میں نذیر عباسی نے قلی کیمپ کوئٹہ سے رہائی پائی تو انہوں نے اپنا احوال بیان کرتے ہوئے مجھے بتایا تھا کہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تم نے کام بند نہیں کیا اور اب کے پکڑے گئے تو زندہ نہیں بچوگے۔ سال انیس سو اسی...
  10. رضوان

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    لگے رہو ساجد صاحب آپ کے دم قدم سے محفل کا یہ کونا جگمگا بلکہ کھلکھلا رہا ہے باقی کونوں پر اسی طرح دوسرے قابل فخر و احترام اراکین نور بکھیر رہے ہیں اور یوں پوری محفل منور ہے۔ دعا ہے کہ ماوراء کی چائے (جو کہ اب جوشاندہ ہوگئی ہوگی) سے آپ کے فشارِ دم کو سکون پہنچے۔ :)
  11. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    وارث نہیں بلکہ ورثاء موجود ہیں ;) سوجی آنکھوں دُکھتے ہاتھوں کو رضوان کا سلام پاکستان سے رات کے اس پہر اور کون آسکتا ہے؟؟؟ آنے کو تو آج محفل کے پیرِ کُہن بلکہ کہنہ سال بھی اپنی چھَپ دکھلاگئے ہیں جنکے نا آنے سے محفل کچھ سُونی سی ہوگئی تھی یہ اور بات ہے کہ بابا جی بھی پاکستان سے واپسی پر...
  12. رضوان

    پولیو ویکسین ، پر ایک تحقیقاتی رپورٹ ، حقیقت کیا ہے ؟

    ابرار صاحب اس رپورٹ کا سچ جھوٹ تو کوئی ڈاکٹر اور محقق ہی تلاش کریگا۔ میں اتنی سی بات جانتا ہوں کہ آئندہ ہر گھسٹتے اور اپاہج بچے کو دیکھ کر مجھے الدعوہ والے اور آپ کا نام ذہن میں آجائیگا۔ جتنا روپیہ اور وقت نائیجیریا اور الدعوہ نے اس ویکسین کا کچا چٹھا کھولنے میں لگایا کاش یہ وسائل کوئی نئی...
  13. رضوان

    امریکی صدارتی انتخابات یا مسلم دشمنی کا مقابلہ؟

    اب صاف ظاہر ہے کہ جلتی پر تیل ڈالا جارہا ہے اور اس آگ کو بھڑکانے سے کس کا سینہ ٹھنڈا ہوگا؟؟؟؟ ہر چھَپی ہوئی چیز مستند نہیں ہوتی اور ہر چھپائی کے پیچھے کوئی نہ کوئی مفاد ہوتا ہے۔ جانے مجھے کیوں لگتا ہے کہ "بچے کو کھیلنے کے لیے چھری پکڑا دی گئی ہے"
  14. رضوان

    عیسائی تبلیغی طالبان کے گھیرے میں

    ابرار صاحب آپ نے وارث صاحب کے جن سوالات کا اقتباس پیش کیا ہے انکا جواب بھی دے دیتے تو اچھا تھا۔۔۔ واللہ آپ کے اندازِ تحریر سے آپ کے جوشِ خطابت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن متن میں متعلقہ بات بھی اگر آجاتی تو ہم بھی فلاح پاجاتے۔ آپ سے ایک درخواست ڈرتے ڈرتے کر رہا ہوں کہ یہ ایک یونیکوڈ فورم ہے اگر...
  15. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    کوئی بری عادت نہیں اور چاول کونسا اتنے مہنگے ہیں کہ آپ کنجوسی کر رہی ہیں؟ قیصرانی کی ریسیپی مجھے پسند آئی۔:mogambo:
  16. رضوان

    شہزادی اور دیو

    آگے سنانا میرے اختیار میں نہیں ہے:rolleyes: کہانی ختم پیسے ہضم
  17. رضوان

    تبصر؁ تجاویز انتخاب : مخدوم محی الدین

    پھول کے ہار ، پھول کے گجرے شام پھولوں کی ، رات پھولوں کی آپ کا ساتھ ، ساتھ پھولوں کا آپ کی بات ، بات پھولوں کی واہ صاحب مخدوم کے کلام کی کیا بات ہے پھر ایک حیدرآبادی کے قلم سے ۔بہت خوب
  18. رضوان

    عیسائی تبلیغی طالبان کے گھیرے میں

    بھائی قیصرانی ! اس کام میں محنت اور اپنا مَن مارنا ہوتا ہے۔ مقصد اللہ کی رضا ہوتا ہے نہ کہ اپنی بات منوانا، مگر اب اس خاردار اور صبر آزما راہ پر کون چلے؟ بس ایک دھماکہ اور جنت آپ کے قدموں میں ۔۔۔۔۔۔۔ حسن صبائی تو خوامخواہ بدنام ہوگیا تھا!
  19. رضوان

    عیسائی تبلیغی طالبان کے گھیرے میں

    وارث اللہ آپ کو خوش رکھے یہ دھاگہ دیکھتے ہی میرے ذہن میں یہی سوال کُلبلایا تھا! آپ نے مجھ سے پہلے اظہار کردیا۔
  20. رضوان

    اردو ادب کی سائٹ

    جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے شاکر نے طلسم ہوشربا محفل پر لائبریری پروجیکٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی ٹائپ کرنا شروع کردی تھی۔ شاکر ہی اس بارے میں درست بتا سکتے ہیں
Top