نتائج تلاش

  1. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب انتظار حسین اور رضا علی عابدی کی یاداشتیں

    جستجو کیا ہے - انتظار حسین یہ اس برس کی بات ہے جب ہندوستان چھوڑ دو تحریک چلی تھی۔ شہر شہر ہنگامے ہورہے تھے۔ میرٹھ کیسے بچا رہتا۔ وہ بھی اس کی زد میں آگیا۔ اردگرد ہندوستان چھوڑ دو کے نعرے لگ رہے تھے۔ لاٹھی چارج، آنسو گیس، گرفتاریاں مگر میرٹھ کالج میں امن و امان تھا۔ بس ایک صبح کالج کے کسی گوشے...
  2. Rashid Ashraf

    2 دہلی کے جریدے دی سنڈے انڈین میں جگجیت سنگھ پر مضمون شائع ہوا، یہی مضمون لندن کے ماہنامہ پرواز...

    2 دہلی کے جریدے دی سنڈے انڈین میں جگجیت سنگھ پر مضمون شائع ہوا، یہی مضمون لندن کے ماہنامہ پرواز انٹرنیشنل میں شائع ہوا سہہ ماہی عطاء میں طویل تحقیقی مضمون "الواح قبور کا مطالعہ" شائع ہوا سہہ ماہی عطاء کے آنے والے شمارے مین مشفق خواجہ پر مضمون شائع ہوگا بہار، ہندوستان کے ادبی جریدے کسوٹی...
  3. Rashid Ashraf

    1 دنیا زاد کراچی میں پہلا افسانہ اپریل 2011 میں شائع ہوا جامعہ دہلی کے مجلے کتاب نما کے نومبر...

    1 دنیا زاد کراچی میں پہلا افسانہ اپریل 2011 میں شائع ہوا جامعہ دہلی کے مجلے کتاب نما کے نومبر 2011 کے شمارے میں حمید اختر پر مضمون شائع ہوا حیدرآباد دکن کے مجلے قومی زبان کے ابن صفی نمبر میں مضمون، اور اگلے (ستمبر 2011) کے شمارے میں تنقیدی مضمون "اثر غوری کی شاعری میں آسیبی کیفیات" شائع ہوا
  4. Rashid Ashraf

    ادبی رسائل، رئیس فاطمہ، ڈیلی ایکسپریس

    روایت ہے کہ مشہور خفاش قدرت و نقاش فطرت میاں ایم اسلم علامہ اقبال سے اپنی پہلی ملاقات کا احوال بیان کررہے تھے "" ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ کالے کالے بادل چھائے ہوئے تھے۔ اودی اودی مرغیاں اپنے چمپئی چمپئی دڑبوں کی طرف محو خوام تھیں۔ شام کاذب جیسے دوشیزہ کا راتب ہونے والی تھی۔ لاہور کی گلیوں...
  5. Rashid Ashraf

    ادبی رسائل، رئیس فاطمہ، ڈیلی ایکسپریس

    محترم جمیل یوسف کی آب بیتی لاہور کے جریدے الحمراء میں قسط وار شائع ہورہی ہے، الحمراء کے تازہ شمارے میں اس کی 38 ویں قسط شائع ہوئی ہے۔ چند اقتباسات پیش خدمت ہیں: نصرت چوہدری جس کے انتقال پر ملال کو اب تقریبا دو برس گزر چکے ہیں، پرویز بزمی کا بچپن کا کلاس فیلو تھا۔ دونوں نے شاعری اسکول کے زمانے...
  6. Rashid Ashraf

    ادبی رسائل، رئیس فاطمہ، ڈیلی ایکسپریس

    وارث بھائی میرے پاس نیا ورق کے کل نو شمارے ہیں، 22 تک سلسلہ چلا پھر رک گیا، اجمل کمال کے دفتر سے تمام کے تمام خریدے تھے، اب وہاں بھی ناپید ہیں کیا نیا ورق کے گزشتہ شمارے انٹرنیٹ پر موجود ہیں ? براہ کرم لنک دیجیے شعر و سخن کی ویب سائٹ پر دکن کے سب رس کے کچھ شمارے پی ڈی ایف کی شکل میں موجود ہیں...
  7. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب انتظار حسین اور رضا علی عابدی کی یاداشتیں

    انتظار حسین کی خودنوشت "جستجو کیا ہے" سے ایک انتخاب ڈبائی میں ہمارے نانا کی ایک بہن تھیں۔ سوکھی چمرخ، سفید سر، کمر جھکی ہوئی۔ ہم انہیں سب "ایا اماں" کہتے تھے۔ ایا اماں کے کمرے میں ایک چھوٹی سی بخاری تھی، پاس دلان میں ایک کوٹھری تھی، اس میں تو دن کے وقت بھی اندھیرا ہی رہتا تھا۔ زمین والا جو اس...
  8. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب انتظار حسین اور رضا علی عابدی کی یاداشتیں

    انتظار حسین کی خودنوشت "جستجو کیا ہے" سے ایک ٹکڑا ڈبائی بلند شہر کے گھرانے کے ایک بزرگ کہ اب کراچی میں رہتے ہیں، میرے غریب خانے پر تشریف لائے۔ تشریف آوری کا مقصد یہ کھلا کہ خاندان کا شجرہ نسب کی تکمیل کے سلسلے میں انہیں میرے والد مرحوم منظر علی کے خاندان کی تفصیلات مطلوب ہیں۔ میں نے بتایا...
  9. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب قصہ بے سمت زندگی کا

    جلد ہی ایک تبصرہ/مضمون پیش کروں گا، یہ ڈاکٹر انور سدید کے 1981 سے 2000 تک کے دیے گئے انٹرویوز پر مشتمل کتاب "آپس کی باتیں" سے متعلق ہے۔ اس کتاب کو لاہور کے ناشر مقبول اکیڈمی کے مالک ملک مقبول نے مرتب کیا ہے مضمون کا عنوان ہے "آپس کی باتیں یا آپس کی کدورتیں" متذکرہ مضمون ڈاکٹر انور سدید ملاحظہ...
  10. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب قصہ بے سمت زندگی کا

    بھائی تلمیذ آپ نے اس تبصرے کو پڑھا اورپسند کیا، آپ کا شکریہ چند لمحوں قبل ہندوستان کے دانشور و ادیب پروفیسر وارث کرمانی کی خودنوشت گھومتی ندی پر ایک مضمون شامل کیا ہے
  11. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب گھومتی ندی-ایک گھومتی خودنوشت

    گھومتی ندی ،پروفیسر وارث کرمانی کی خودنوشت ہے جو رام پور کی رضا لائبریری سے ۲۰۰۶ میں شائع ہوئی تھی۔لگ بھگ ۴۴۰ صفحات پر مشتمل اس خودنوشت کے ناشر ڈاکٹر وقار الحسن صدیقی ہیں، کتاب میں جن کا تعارف بطور افسر بکار خاص درج ہے۔ گھومتی ندی ماہنامہ شبخون الہ آباد میں ۲۰۰۲ سے ۲۰۰۵ تک قسط وار شائع ہوتی رہی...
  12. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب قصہ بے سمت زندگی کا

    حصہ دوم پروفیسر شمس الرحمان فاروقی سے اشرفی صاحب کو ایک تعلق خاطر ہے ، کتاب کے پہلے ایڈیشن کو پڑھ کر فاروقی صاحب نے انہیں لکھا کہ ’’پوری کتاب سے مصنف کے مطالعے کی کیفیت کا کوئی اندازہ نہیں ہوتا اور یہ کمی کھٹکتی ہے۔‘‘ پروفیسر فاروقی کی یہ غلط فہمی دور کرنے کے لیے کتاب کے دوسرے ایڈیشن میں جناب...
  13. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب قصہ بے سمت زندگی کا

    حصہ اول دو جون 1936 کو بی بی پور، ضلع جہان آباد، بہار میں پیدا ہونے والے پروفیسر وہاب اشرفی نے اپنی خودنوشت ’قصہ بے سمت زندگی کا‘ کے عنوان سے2008میں تحریر کی تھی، دو برس کے قلیل عرصے میں 2010میں اس کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوا۔دورہ ہندوستان کے دوران ڈاکٹر فاطمہ حسن کو مصنف نے خودنوشت کی ایک کاپی...
  14. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب تذکرۂ معاصرین از مالک رام

    شمس الرحمان فاروقی کے اصرار پر خبرنامہ شب خون کے تازہ شمارے پر تبصرے میں، میں نے ایسی ہی ایک بات لکھی ہے کہ انتظار حسین کی تازہ خودنوشت 900 روپے کی ہے اور گاہک یہ سوچتا ہے کہ ان پیسوں میں نصف مہینے کا سودا خریدے یا پھر کتاب
  15. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب انتظار حسین اور رضا علی عابدی کی یاداشتیں

    وارث بھائی، بہت شکریہ عابدی صاحب نے اخبار کی راتیں ایک جگہ گھوڑے کی نعل کو نال لکھا ہے۔ پیش لفظ میں انہوں نے قارئین سے درخواست کی ہے کہ اگر کتاب مذکورہ میں کوئی غلطی پائیں تو اس کی نشان دہی ضرور کریں۔
  16. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب انتظار حسین اور رضا علی عابدی کی یاداشتیں

    بقول شخصے یہ وہ ناشر ہیں جن میں 'نا' اور 'شر' دونوں عناصر بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مبارکباد کے مستحق ہیں
  17. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب انتظار حسین اور رضا علی عابدی کی یاداشتیں

    بھائیو! یہ تو بتاؤ کہ گھوڑے کی نال ہوتی ہے یا نعل اخبار کی راتیں میں درج اس لفظ کی تصدیق کرنا چاہ رہا ہوں۔ گھوڑوں سے لگاؤ رکھنے والے اٹھتے جارہے ہیں، کوئی داد رسی کرے
  18. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب نقوش-آپ بیتی نمبر-جون 1964

    یہ آپ نے میرے دل کی بات کہی ہے۔ کمپیوٹر پر کتاب پڑھنے کے سخت خلاف ہوں۔ کتاب کو نیم دراز ہوکر پڑھنا ہی سب سے موزوں اور آسودہ طریقہ ہے، آغوش میں لے کر بیٹھنے والی بات چند کتابوں پر صادر آتی ہے جیسے 836 صفحات والا یہ نقوش نمبر، شہاب نامہ، وفیات اہل قلم، عقیل جعفری صاحب کا پاکستان کرونیکل، الکھ نگری...
  19. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب تذکرۂ معاصرین از مالک رام

    صفد ملک صاحب کا جواب آیا ہے، آن لائن پر اصرار کررہے ہیں، چالیس فیصد رعایت کے ساتھ، ایک صاحب یہاں کراچی سے السلام آباد جارہے ہیں، ان سے دوخواست کرتا ہوں اگر درکار ہو تو آپ رائل پبلشنگ کمپنی راولپنڈی سے شیخ محمد عبداللہ کی خودنوشت سوانح عمری آتش چنار منگوا سکتے ہیں، 26 برس بعد اس کا تازہ ایڈیشن...
  20. Rashid Ashraf

    تبصرہ کتب نقوش-آپ بیتی نمبر-جون 1964

    آج مردان سے ہمارے ایک دوست طارق سلیم مروت نے اطلاع دی کہ اس کا دوسرا حصہ ان کے پاس ہے اور پہلے کی انہیں تلاش ہے
Top