نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    وہ خود کو عام کیوں سمجھے ؟

    اللہ آپ کے وقت میں برکت دے۔ ہم دعا گو ہیں آپ کے لیے۔ :)
  2. مزمل شیخ بسمل

    درپن جو نہیں ہوں میں ، تو پتھر بھی نہیں ہوں

    میری رائے یہ ہے کہ گو کہ ان تمام اوزان کا جن کا آپ نے خلط روا رکھا ہے اس میں غلط کچھ نہیں۔ البتہ غلط یہ ضرور ہے کہ جب مصرع آسانی سے ایک ہی وزن میں آسکتا ہو تو مزید اجازتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ یہ معاملہ اردو مزاج اور جمالیات سے، یا یوں کہو کہ روانی سے بہت گہرا تعلق رکھتا ہے۔ اور...
  3. مزمل شیخ بسمل

    الف اور وجود

    جی در اصل الف کو ڈھونڈنے کا مقصد صرف اس نامعلوم کو معلوم طریقوں سے انجان اطوار پر پہچاننا ہے۔ کیونکہ کائنات میں رہتے ہوئے نہ تو ہم یہ جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے، اور نہ یہی جان سکتے ہیں کہ حقیقت کیا ہوسکتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ حقیقت موجود نہیں۔ اس لیے ہم یہ ثابت نہیں کرتے کہ "حقیقت یہ...
  4. مزمل شیخ بسمل

    الف اور وجود

    اس بات کا جواب تحریر کے اندر ہی موجود ہے: یعنی ہمیں یہ نہیں معلوم کہ الف کیا ہے۔ لیکن یہ معلوم ہے کہ الف ہے۔ اب معلوم سے ہمیں محض یہ معلوم ہوتا ہے کہ الف کیا "نہیں" ہے۔ لیکن یہ نامعلوم ہی ہے کہ الف کیا "ہے"۔
  5. مزمل شیخ بسمل

    الف اور وجود

    وجود و موجود کی لفظی ساخت دیکھی جائے تو یہ لفظی اور صرفی محال ہے کہ کوئی چیز موجود ہے لیکن اسکا کوئی وجود نہیں۔ ورنہ یہ ممکن ہے۔ عام طور پر فلاسفہ نے موجود اور وجود کو ایک دوسرے کے لیے لازم قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ ممکن ہے کہ کوئی چیز موجود ہو لیکن اس کا وجود نہ ہو۔ کیونکہ وجود مادی ہے۔...
  6. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    مجھے اس بات سے انکار نہیں کہ منطق کے اصول ہر جگہ ایک نہیں ہیں یا عقلی نہیں ہیں۔ میں تو جو کہہ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ منطق کسی خاص علم یا لٹریچر کے اندر نافذ ہوکر اسکے اصولوں کے مطابق کام کرتی ہے۔ کیونکہ منطق کا مطلب ہی اصولوں کی پیروی اور غیر اصولی باتوں سے آزادی ہے۔ اب وہ اصول کون طے کرے گا؟ وہ...
  7. مزمل شیخ بسمل

    وہ خود کو عام کیوں سمجھے ؟

    اچھا ہے۔ مہر نستعلیق کے اجراء کا انتظار ہے۔ کوئی اندازہ ہے کہ کب تک یہ عام استعمال کے قابل ہوسکتا ہے؟ اس کے علاوہ ایک سوال یہ تھا کہ تصویر میں موجود شعر کیا واقعی محسن کا ہے یا محسن کے نام سے منسوب ہے؟ کوئی حوالہ مل سکتا ہے؟ محمد بلال اعظم
  8. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    آپ کی مجموعی بات سے اتفاق سوائے اسکے کہ فلسفے کے قواعد کلی ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں جاری ہوتے ہیں۔ یہاں آپ کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا چاہوں گا کہ آپ جس علم کی بات کر رہے ہیں وہ فلسفہ نہیں بلکہ منطق ہے جو فلسفے کی ایک شاخ ہے۔ منطق مکمل فلسفہ نہیں ہے۔ اور منطق ہر علم پر لاگو ہوتی ہے۔ اس کے...
  9. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    عقلی دلیل ہر کسی شعبے کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ سائنس کی عقلی دلیل اسلام میں نہیں چل سکتی اور نہ ہی اسلام کی عقلی دلیل سائنس میں یہی معاملہ فلسفوں کا بھی ہے۔ شعبہائے فلسفہ میں ہر ایک کا سچ دوسرے سے مختلف ہے۔ کائنات کا فلسفہ دینی فلسفے سے مختلف ہے۔ اس کے حقائق مختلف ہیں۔ اس کے اصول مختلف ہیں۔ دین...
  10. مزمل شیخ بسمل

    تعارف عروج کا سلام قبول کیجیے !

    وعلیکم السلام۔ محفل پر خوش آمدید۔
  11. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    معذرت کہ میں اسلامی فلسفے کی مناسبت سے گفتگو نہیں کر سکتا۔ اسلامی فلسفہ یا تصوف کے حقائق بہر حال اسلام کے اپنے ہیں۔ میرے پہلے مراسلے سے آخری مراسلے تک کوئی بھی مراسلہ اسلامی فلسفے سے جڑا ہوا نہیں تھا۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ میں اپنی بات کو آپ تک پہنچانے میں ناکام ہوں۔ خیر۔ جزاک اللہ خیرا۔
  12. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    میں نے وجود کی جو تعریف اپنے اول مراسلے کے حوالے سے اوپر کی ہے اس سے وجود کا جو معنی میں نے مراد لیا ہے وہ جسم، جسامت یا ظاہری لباس کا ہے۔ اگر مادی دنیا میں دیکھو تو ہر وہ چیز موجود ہے جس کا جسم ہے۔ خواہ کتنا ہی چھوٹا ہو۔ لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ وجود متاثر ہے۔ اس لیے وجود کا حقیقی ہونا ممکن...
  13. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    یہی پریشانی ہے۔ یہ لسانی رویہ ہے کہ انسان وجود کو موجود یا موجود سے وجود کو الگ تصور نہیں کر پاتا۔ لیکن یہ حقیقت ہے۔ عدم اور وجود کے تقاضے یا ان کے معیار تک غیر حقیقی ہیں۔ ہمیں ابھی اسے بھی دریافت کرنے کی ضرورت ہے کہ حقیقت میں وجود کا نہ ہونا عدم ہی ہے؟ لیکن اسے دریافت کرنے کی بھی کوئی صورت...
  14. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    وجود سے مراد آپ جسم یا ذات لے سکتے ہیں۔ جو ہماری تعبیرات ہیں۔ ہم تعبیرات کے ماتحت مجبور ہیں۔ کیونکہ نہ تو حقیقت کو وجود کی ضرورت۔ نہ ہی حقیقت کو لفظ "حقیقت" ہی کی ضرورت ہے۔ وجود سے میری مراد ظرف مکان جس میں ہمارے مذہب کے مطابق روح رہتی ہے یا کسی بھی دوسری جاندار یا غیر جاندار چیز کا جسم۔ وہ وجود...
  15. مزمل شیخ بسمل

    علت اور معلول

    ہر تخلیق کا خالق ہے۔ ہر لاحق کو کسی سابق کی ضرورت ہے۔ ہر معلول کی ایک علت ہے۔ کیا اس میں کوئی شک کیا جاسکتا ہے؟ نہیں، یہ ایک وجدانی حقیقت ہے جسے منطقی دلیل کی ضرورت بھی نہیں۔ تم تصور ہی نہیں کرسکتے کہ کوئی چیز اپنے آپ ہی بن گئی یا اپنے آپ ہی پایۂ وجود تک پہنچ گئی۔ پھر اس میں طرح طرح کے تصرفات...
  16. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    بالکل۔ آپ نے درست کہا۔ میں بھی اسی حوالے سے لکھ چکا ہوں کہ کائنات میں جو کچھ بھی وجود رکھتا ہے وہ کسی مکان کا قیدی ہے۔ اور کائنات میں ہر وجود رکھنے والی چیز حقیقت میں کوئی "حقیقت" نہیں۔ ہم حقیقت کو نہیں جانتے۔ جان سکتے ہی نہیں۔ یہ ازلی اور ابدی طور پر نامعلوم ہے۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ حقیقت...
  17. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    وجود وجود ہے۔ وجود ظرف مکان ہے۔ اور ظرف مکان تو کمزوری ہی مادی کائنات کے موجوداتِ غیر حقیقی کی ہے۔ میں موجود کو "وجود" سے مشتق نہیں کہہ رہا۔ آپ اسے وجود سے مشتق کہہ رہے ہیں۔ در اصل مسئلہ لفظ کا ہے۔ آپ موجود کی جگہ لفظ "ہونا" کہہ دیجئے۔ یا کچھ اور۔
  18. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    (فلسفۂ اسلامی یا تصوف سے غیر متعلق) وجود اور موجود کو "صرفی" ساخت پر دیکھا جائے تو موجود کے لیے وجود کی ضرورت ہے۔ اس بات کی میں نے ابتدا ہی میں نفی کردی ہے کہ مجھے لفظی تضاد سے کوئی غرض نہیں لیکن مجھے موجود کے لیے موجود سے بہتر لفظ اس کی نمائندگی کے لیے نہیں مل سکا۔ موجود اثرات سے موجود ہے۔ وجود...
  19. مزمل شیخ بسمل

    وجود یا موجود؟

    وجود اور موجود کی کہانی یہ ہے کہ موجود ہونے کے لیے وجود کی ضرورت نہیں۔ بے شک یہ لفظی تضاد ہے۔ لیکن جو حقیقی طور پر موجود ہے وہ وجود سے آزاد ہے۔ اور جس کا وجود بظاہر نظر آتا ہے وہ حقیقی طور پر موجود ہے ہی نہیں۔ تم وجود سے موجود کو ثابت کرتے ہو لیکن وجود ہونے کے لیے پہلے وجود کو حقیقی ثابت کرنا...
  20. مزمل شیخ بسمل

    تعارف مرزا غالب کا شعرجو مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔

    ایسا شعر تو غالباً دیوان غالب میں نہیں ہے۔ باقی انگریزی شاعری کے مجموعے کا مجھے معلوم نہیں۔
Top